کوئلے کی وزارت
گھریلوں پیداوار اور تھرمل کوئلے کی درآمد
Posted On:
03 APR 2023 4:36PM by PIB Delhi
ملک میں کوئلے کی زیادہ تر ضرورت گھریلو پیداوار کے ذریعہ پوری کی جاتی ہے۔حکومت کی توجہ کوئلے کی گھریلو پیداوار کے بڑھانے اور ملک میں غیر ضروری کوئلے کی درآمدکے خاتمے پر مرکوز ہے ۔سال 22-2021 میں سابقہ سال کے مقابلے میں کوئلے کی پیداوار 8.67 فیصد بڑھ گئی ۔ موجودہ سال کے دوران فروری 2023 تک گھریلو کوئلے کی پیداوار گزشتہ سال اسی مدت کے مقابلے میں 15 فیصد بڑھ گئی ہے گھریلو کوئلے کی پیداوار کے بارے میں اندازہ ہے کہ 24- 2023 میں یہ 1 بی ٹی سے زیادہ بڑھ جائے ۔
گزشتہ پانچ سالوں کے دوران تھرمل کوئلے کی گھریلوں پیداوار اور تھرمل کوئلے کی درآمد کی تفصیلات حسب ذیل ہیں:
(مقدار ملین ٹن میں اور قیمت ملین روپے میں)
|
سال
|
تھرمل کوئلے کی گھریلو پیداوار
|
تھرمل کوئلے کی درآمد
|
مقدار
|
قیمت
|
18-2017
|
635.25
|
161.25
|
789543.41
|
19-2018
|
687.59
|
183.51
|
988707.26
|
20-2019
|
677.94
|
196.7
|
914652.23
|
21-2020
|
671.3
|
164.05
|
706688.44
|
22-2021
|
726.49
|
151.77
|
1257459.99
|
حکومت نے خود کفالتی کے حصول کے لئے ملک میں گھریلو کوئلے کی پیداوار میں اضافہ کے لئے مختلف اقدامات کئے ہیں۔ انجام دی جانے والی کچھ اہم پہل قدمیوں میں یہ چیزیں شامل ہیں؛ سنگل ونڈو کلیرینس ، کانکنی اور معدنیات (ترقی اور ریگولیشن ) ایکٹ 1957 کا نفاذ تاکہ مشروط کانوں کو آخری استعمال کے پلانٹس کی ضرورت پوری کرنے کی بعد ان کے سالانہ پیداوار کا 50 فیصد تک فروخت کرنے کی اجازت دی جا سکے ، ایم ڈی او موڈ کے ذریعہ پیداوار ، بڑی پیداوار ٹیکنالوجیوں کا بڑھتا استعمال ، نئے منصوبے او رموجودہ منصوبوں کی توسیع اور نجی کمپنیوں / پی ایس یوز کے لئے کوئلے کی بلاکوں کی نیلامی۔تجارتی کانکنی کے لئے 100 فیصد بیرونی براہ راست سرمایہ کاری ( ایف ڈی آئی ) کی اجازت بھی دی گئی ہے ۔
یہ معلومات کوئلے ، کانکنی اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریر ی جواب میں فراہم کیں۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
(ش ح۔ اک ۔ ر ب (
U. No. : 3714
(Release ID: 1913800)
Visitor Counter : 135