جل شکتی وزارت

تقریبا 60فیصد گھروں کو  نل سے پانی کا کنکشن فراہم کیا گیا

Posted On: 03 APR 2023 5:06PM by PIB Delhi

سنٹرل گراؤنڈ واٹر بورڈ (سی جی ڈبلیو بی) اور ریاستی حکومتوں کے ذریعہ ملک کے متحرک زیر  زمین پانی کے وسائل کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیا جاتا ہے۔ سال 2020 کے جائزے کے مطابق، ملک میں کل 6,965 تجزیاتی اکائیوں (بلاک/تعلقہ/منڈل/واٹرشیڈ/فرکا) میں سے 15 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 1114 یونٹوں کی درجہ بندی’’حد سے زیادہ پانی کے استعمال‘‘ کے  طور پر کی گئی ہے، جہاں  پرزمین سے سالانہ   پانی نکالنے کی شرح زیر زمین آبی وسائل سے سالانہ  پانی نکالنے کی استطاعت سے زیادہ ہے۔  زیر زمین پانی کے وسائل کی مکمل معلومات بشمول پورے ملک کے لیے زیادہ استعمال شدہ تجزیاتی اکائیوں کی تفصیلات (بشمول ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے حساب سے) پبلک ڈومین میں ہیں اور ان تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے: http://cgwb.gov.in/documents/2021-08-02-GWRA_India_2020.pdf.

ملک کے ہر دیہی گھرانے کو نل کے پانی کے کنکشن کے ذریعے پینے کے پانی کی یقین دہانی کرانے کے قابل بنانے کے لیے، اگست 2019 سے، حکومت ہند ریاستوں کے ساتھ مل کر جل جیون مشن (جے جے ایم) - ہر گھر جل  اسکیم کو نافذ کر رہی ہے۔

اگست 2019 میں جل جیون مشن کے اعلان کے وقت، 3.23 کروڑ دیہی گھروں میں نل کے پانی کے کنکشن ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ اب تک، جیسا کہ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے 29.03.2023 کو اطلاع دی گئی ہے، جے جے ایم کے تحت پچھلے ساڑھے تین سالوں میں اضافی 8.36 کروڑ دیہی گھروں کو نل کے پانی کے کنکشن فراہم کیے گئے ہیں۔ اس طرح، 29.03.2023 تک، ملک کے 19.43 کروڑ دیہی گھروں میں سے، تقریباً 11.59 کروڑ (59فیصد) گھروں میں نل کے پانی کی فراہمی کی اطلاع ہے۔ ریاست / مرکز کے لحاظ سے اور سال وار تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی ہیں۔

یہ جانکاری جل شکتی کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک  سوال کے تحریری جواب میں دی۔

 

ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے حساب سے دیہی گھروں میں نل سے پانی کے کنکشن کی تفصیلات

(29 مارچ 2023 تک)

(تعداد لاکھ میں)

نمبر شمار

ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقے

مجموعی دیہی گھروں کی تعداد

15.8.2019

تک دیہی گھروں میں نل سے پانی کا کنکشن

دیہی گھروں کو دیے گئے نل سے پانی کا کنکشن

نل سے پانی کی سپلائی والے دیہی گھر

تعداد

فیصد میں

2019-20

2020-21

2021-22

2022-23

مجموعی

فیصد میں

تعداد

فیصد میں

 

1.

انڈومان نیکوبار جزائر

0.62

0.29

43.92

-

0.33

-

-

0.33

53.98

0.62

100.00

 

2.

آندھرا پردیش

95.55

30.74

32.14

1.19

12.77

9.59

12.10

35.65

37.31

66.40

69.49

 

3.

اروناچل پردیش

2.30

0.23

10.46

0.13

0.65

0.42

0.29

1.49

64.84

1.72

74.74

 

4.

آسام

67.56

1.11

1.76

0.49

5.07

16.52

8.44

30.53

45.18

31.64

46.83

 

5.

بہار

1,66.30

3.16

1.72

28.97

103.46

19.86

3.63

1,55.91

93.76

1,59.08

95.66

 

6.

چھتیس گڑھ

50.08

3.20

7.03

0.96

1.51

4.45

10.72

17.64

35.21

20.83

41.60

 

7.

دادر اور نگر حویلی اور دمن ودیو

0.85

0.00

0.00

-

0.25

0.61

-

0.85

100.00

0.85

100.00

 

8.

گوا

2.63

1.99

75.70

0.31

0.33

-

-

0.64

24.30

2.63

100.00

 

9.

گجرات

91.18

65.16

70.04

1.06

10.95

8.99

5.03

26.02

28.54

91.18

100.00

 

10.

ہریانہ

30.41

17.66

61.04

1.35

7.91

3.49

-

12.75

41.92

30.41

100.00

 

11.

ہماچل پردیش

17.09

7.63

44.76

1.59

3.79

2.87

0.91

9.15

53.53

16.77

98.16

 

12.

جموں و کشمیر

18.68

5.75

31.67

2.07

2.16

0.58

0.31

5.11

27.39

10.87

58.20

 

13.

جھارکھنڈ

61.19

3.45

6.38

0.95

3.00

4.19

8.69

16.82

27.49

20.27

33.13

 

14.

کرناٹک

1,01.17

24.51

27.35

0.21

3.43

18.70

20.33

42.68

42.19

67.19

66.42

 

15.

کیرالہ

70.72

16.64

24.78

0.85

4.04

6.64

5.23

16.77

23.71

33.41

47.24

 

16.

لداخ

0.43

0.01

3.21

0.01

0.02

0.09

0.18

0.29

68.50

0.31

71.82

 

17.

لکشدیپ

0.13

-

-

-

-

-

-

-

-

-

-

 

18.

مدھیہ پردیش

1,19.88

13.53

11.16

4.19

19.87

10.89

8.98

43.93

36.64

57.46

47.93

 

19.

مہاراشٹر

1,46.73

48.44

34.03

5.45

37.09

10.66

7.68

60.87

41.48

1,09.31

74.49

 

20.

منی پور

4.52

0.26

5.73

0.04

1.96

0.70

0.48

3.19

70.59

3.45

76.33

 

21.

 میگھالیہ

6.51

0.05

0.77

0.02

0.87

1.34

0.74

2.97

45.62

3.02

46.32

 

22.

میزورم

1.33

0.09

7.24

0.16

0.34

0.21

0.29

1.00

74.91

1.09

81.82

 

23.

ناگالینڈ

3.70

0.14

3.60

0.02

0.48

0.92

0.83

2.25

60.74

2.38

64.49

 

24.

اوڈیشہ

88.57

3.11

3.74

4.37

15.47

17.47

12.06

49.38

55.75

52.49

59.26

 

25.

پڈوچیری

1.15

0.94

81.31

0.06

0.08

0.07

0.00

0.21

18.67

1.15

100.00

 

26.

پنجاب

34.26

16.79

47.86

0.76

8.18

8.40

0.13

17.47

51.00

34.26

100.00

 

27.

راجستھان

1,07.82

11.74

11.59

1.02

6.81

5.38

13.47

26.69

24.75

38.43

35.64

 

28.

سکم

1.32

0.70

67.00

-

0.10

0.08

0.19

0.37

27.98

1.07

81.32

 

29.

تمل ناڈو

1,25.52

21.76

17.15

0.17

16.13

14.90

26.25

57.45

45.77

79.21

63.10

 

30.

تلنگانہ

53.98

15.68

28.84

20.18

18.20

-0.19

0.11

38.30

70.95

53.98

100.00

 

31.

تری پورہ

7.42

0.25

3.06

0.46

1.42

1.65

0.75

4.28

57.64

4.52

60.95

 

32.

اترپردیش

2,65.31

5.16

1.96

4.66

19.16

5.81

59.05

88.68

33.42

93.84

35.37

 

33.

اتراکھنڈ

14.94

1.30

8.91

0.87

4.32

2.75

2.14

10.08

67.43

11.38

76.15

 

34.

مغربی بنگال

1,83.35

2.15

1.31

0.05

12.48

23.31

20.42

56.25

30.68

58.40

31.85

 

 

میزان

19,43.22

3,23.62

16.66

82.62

3,22.62

2,01.34

229.42

8,35.99

43.02

11,59.62

59.68

 

ماخذ: جے جے ایم-آئی ایم آئی ایس

*************

ش ح ۔ ق ت۔  ت ع

U. No.3731



(Release ID: 1913794) Visitor Counter : 98


Read this release in: English , Manipuri , Tamil , Telugu