ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

پریویش پورٹل ماحولیاتی کلیئرنس کے عمل کو خودکار بناتا ہے، جس سے کلیئرنس دینے میں لگنے والے مجموعی وقت میں کمی آتی ہے

Posted On: 03 APR 2023 11:09PM by PIB Delhi

ماحولیاتی کلیئرنس (ای سی) کی منظوری کے لیے موصول ہونے والی تجاویز کی، ماحولیات پر پڑنے والے اثرات کے جائزہ (ای آئی اے) کی نوٹیفکیشن، 2006 کی ترمیم کے مطابق تیزی سے جانچ کی جاتی ہے۔ طریقہ کار کے مطابق، تجاویز کا سب سے پہلے مرکزی سطح پر ایکسپرٹ ایپریزل کمیٹی (ای اے سی) یا ریاستی/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سطح پر ریاستی ایکسپرٹ ایپریزل کمیٹی (ایس ای اے سی) کے ذریعہ تجزیہ کیا جاتا ہے۔ اگر سفارش کی جاتی ہے تو، ای سی کی گرانٹ کے لیے بالترتیب ان تجاویز پر وزارت یا ریاستی سطح کے ماحولیات کے اثرات کا تعین کرنے والی اتھارٹی (ایس ای آئی اے اے) کے ذریعے غور کیا جائے گا۔

مہاراشٹر کے معاملے میں، ریاستی حکومت کی درخواست پر تین ایس ای اے سی تشکیل دیے گئے ہیں تاکہ ای سی کے التواء سے بچا جا سکے۔ ان تین ایس ای اے سی میں سے ایک ریاست میں عمارت اور تعمیرات سے متعلق منصوبوں کے لیے خصوصی طور پر وقف ہے۔

ای سی کے عمل کو تیز کرنے کے لئے، وزارت نے ایک سنگل ونڈو آن لائن پریویش پورٹل شروع کیا ہے جو درخواست جمع کرانے، ایجنڈا کی تیاری، اور منظوری دینے کے منٹوں کی تیاری سے شروع ہونے والے ای سی کے پورے عمل کو خودکار بناتا ہے۔ ماحولیاتی خدشات کی سختی پر سمجھوتہ کیے بغیر ای سی کے شفاف اور آسان عمل کو یقینی بنانے کے لیے پالیسیوں اور ضوابط میں ترمیم کے لیے مزید مختلف اقدامات کیے گئے ہیں۔ حکومت کی طرف سے ای سی کے طریقہ کار کو ہموار کرنے کے لیے کی گئی مختلف کوششوں کی وجہ سے، ای سی کی گرانٹ میں لگنے والے مجموعی وقت میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔

یہ معلومات ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

*************

 

ش ح ۔ ق ت۔  ت ع

U. No.3727



(Release ID: 1913782) Visitor Counter : 87


Read this release in: English , Marathi