وزارات ثقافت

شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے ثقافت سے متعلق وزیروں  کا بیسواں اجلاس آج ورچوئل وسیلے سے منعقدہوا


ایک دوسرے کے ثقافتی رابطوں اور ایس سی اوملکوں کی مشترکہ تاریخ کوتازہ کرنے کے لئے ، بھگوان بدھ کی دی ہوئی سچی اقدار اور  محبت اور عدم تشدد کے طور طریقے اپنائے جانے کی ضرورت ہے: جناب جی کشن ریڈی

Posted On: 03 APR 2023 4:47PM by PIB Delhi

شمال مشرقی خطے کی ثقافت ،سیاحت اورترقی  کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے  شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے ثقافت کے وزیروں  کے بیسویں  اجلاس کی میزبانی 3 اپریل  2023 کو ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ کی۔

قزاخستان ،چین ،کرغستان ، پاکستان ،روس ،تاجکستان اور ازبیکسان کے وزائے  ثقافت نے اس میٹنگ میں شرکت کی ۔ایس سی او کے رکن ملکوں کے وزرائے ثقافت نے ایس سی او رکن ملکوں کی حکومتو ں کے مابین معاہدے کے پس منظر میں   ایس  سی او  فریم ورک کے تحت   ثقافت کے میدان میں تعاون میں اضافے سے متعلق  اپنے نظریات کا اظہار کیا۔ یہ معاہدہ  ثقافت کے میدان میں تعاون کے لئے کیا گیا ہے اور ایس سی او  کے دائرہ کار کے تحت  اس طرح کے دیگر معاہدے بھی کئے گئے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001T9DQ.jpg

ثقافت کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے اپنی افتتاحی تقریر  میں ایس سی او ملکوں کے مابین تاریخی اور ثقافتی رابطوں کا ذکر کیا ۔ انہوں نے باہمی احترام ،تنوع اور سب کی شمولیت کے ذریعہ  پُر امن بقائے باہم کو آگے بڑھانے میں ثقافتی اشتراک اور مذاکرات  کی اہمیت  کا ذکر کیا۔وزیر موصوف نے  اس موقع پر ایس سی او ملکوں کی مشترکہ  بودھ وراثت  پر ایک خصوصی ڈجیٹل نمائش کا بھی افتتاح کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0021LGT.jpg

ایس سی اور چیئر مین شپ کے بھارت کے موزوں موضوع ‘‘ سکیور  - سلامتی ، اقتصادی تعاون ،کنکٹوٹی ،اتحاد ، خودمختاری اور علاقائی سالمیت نیز ماحولیات  کے تئیں احترام ’’  کا ذکرکرتے ہوئے وزیر موصوف  نے کہا کہ ثقافت  ، ایک بندھن کی طاقت کے طورپر  اس موضوع  کی تہہ میں موجود ہے ، جو  ان تمام  مقاصد کے حصول میں  براہ راست  تعاون دیتی ہے۔یہ محض  ‘‘ زندگی کے لئے  ایک شفاف اور محفوظ ثقافت  کو اجتماعی  طورپر قائم کرکے حاصل کئے جاسکتے ہیں ، جس میں ہم  خطے میں مجموعی خوشحالی کے لئے  تعمیری   طور پر تعاون دے سکتے ہیں۔

انہوں نے  نئی دلی میں 14 اور 15 مارچ  2023 کو منعقدہ  ایس سی او  کی مشترکہ بودھ وراثت  پر حالیہ کانفرنس میں  مشاہد ملکوں  اور مذاکراتی شراکتداروں  سمیت  ایس سی او ملکوں کی شراکت  کوسراہا۔ انہوں نے  گوتم بدھ کی تعلیمات  کا خاص  طور پر  ذکر کیا اور  ایس سی او ملکوں  کے  ایک دوسرے کے ملکوں میں  ثقافتی رشتو ں نیز  مشترکہ  تواریخ وروایات   کو تاز ہ کرنے کے  لئے اختیار کی جانے والی اقدار  اور طریقوں  کی ضرورت  پر زور دیا۔

میٹنگ کے اختتام  پر  ایس سی او کے  رکن ملکوں کے  سبھی وزرائے ثقافت نے  پروٹوکول کو منظوری دی اور اس پر دستخط کئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003X57I.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004OYST.jpg

بھارت  نےشنگھائی تعاون تنظیم ایس سی او کی مکمل رکنیت جون  2017  میں  اختیار کی تھی۔

بھارت نے 3 فروری  2023 اور 31 مارچ  2023 کو  ایس سی او کے  سینئیر ثقافتی افسران کی  دو میٹنگوں کی میزبانی کی تھی ۔ یہ میٹنگیں   ایس سی او کے  ثقافتی وزیروں کی میٹنگ سے متعلق  دستاویزات  پر بات چیت  کرنے  اور انہیں تشکیل دینے   کے لئے ورچوئل وسیلے سے منعقد کی گئی تھیں ۔ ثقافت کے وزیر نے ایس سی او کے رکن ملکوں کی مشترکہ  بودھ  وراثت   مشاہد ممالک  اور مذاکراتی شراکتدار   ملکو ں کی کانفرنس کی میز بانی 14 اور  15 مارچ  2023 کو  نئی دلی میں  منعقد کی تھی۔ایس سی او  ملکو  ں کے بودھ دانشوروں  اور مندوبین نے اس کانفرنس میں شرکت کی ۔

‘‘سربراہان مملکت کی ایس سی او کونسل کے دوران  ، جو ابھی جاری ہے ، بھارت کی ایس سی او صدارت کا مقصد  ‘‘ سکیور  - سلامتی ، اقتصادی تعاون ،کنکٹوٹی ،اتحاد ، خودمختاری اور علاقائی سالمیت نیز ماحولیات  کے تئیں احترام ’’ کے موضوع کو  آگے بڑھانا ہے۔ یہ موضوع 2018 میں  کنگ داؤ  میں  منعقدہ ایس سی او اجلاس میں ، بھارت کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے  دیا تھا۔

 

*************

ش ح۔اس ۔ رم

U-3712



(Release ID: 1913740) Visitor Counter : 119