شہری ہوابازی کی وزارت

شہری ہوا بازی کی وزارت نے مالی سال 23-2022کے دوران ڈرون اور ڈرون اجزاء کے لیے پی ایل آئی اسکیم کے تحت، تقریباً 30 کروڑ روپے تقسیم کیے ہیں

Posted On: 04 APR 2023 3:22PM by PIB Delhi

شہری ہوا بازی کی وزارت نے،ڈرونز اور ڈرون اجزاء کے لیے پی ایل آئی اسکیم کے تحت، مالی سال 23-2022 کے دوران فائدہ اٹھانے والوں کو 30 کروڑ روپے (تقریباً) کی رقم تقسیم کی ہے۔

مقامی ڈرون صنعت کو فروغ دینے کے لیے، حکومت نے 30 ستمبر 2021 کو ڈرون اور ڈرون کے اجزاء کے لیے پیداوار سےمنسلک ترغیب (پی ایل آئی) اسکیم کو نرٹیفائی کیاتھا۔ اس قدم کا تعلیمی اور صنعت کے ماہرین نے بڑے پیمانے پر خیرمقدم کیا۔ اس اسکیم میں صنعت کی مدد کے لیے متعدد خصوصیات ہیں جیسے:

کل ترغیب 120 کروڑ روپے ہے جو تین مالی سالوں میں پھیلے ہوئے ہی۔ یہ مالی سال21- 2020 میں تمام گھریلو ڈرون مینوفیکچررز کے مشترکہ کاروباری لین دین سے تقریباً دوگنا ہے۔

اس اسکیم کے لیے، پی ایل آئی کی شرح، ویلیو ایڈیشن کا 20فیصد ہے جو پی ایل آئی اسکیموں میں سب سے زیادہ ہے۔
اس اسکیم کے تحت، ویلیو ایڈیشن کا حساب ڈرون اور ڈرون پرزوں (جی ایس ٹی کا نیٹ) سے ڈرون اور ڈرون پرزوں کی خریداری کی لاگت (جی ایس ٹی کا نیٹ) سے سالانہ سیلز ریونیو کے طور پر لگایا جاتا ہے۔

پی ایل آئی کی شرح کو تینوں سالوں کے لیے 20فیصد پر مستقل برقراررکھا گیا ہے، جو کہ ملک میں ڈرون صنعت کے لیے ایک غیر معمولی سہولت ہے۔

کم از کم ویلیو ایڈیشن کا معیار ڈرونز اور ڈرون پرزوں کی خالص فروخت کا 50 فیصد کے بجائے 40 فیصد رہا ہے جو صنعت کے لیے ایک اور غیر معمولی سہولت ہے۔

ایم ایس ایم ایز اور اسٹارٹ اپس کے لیے اہلیت کا معیار، برائے نام سطح پر ہے۔

اسکیم کی کوریج میں ڈرون سے متعلق سافٹ ویئر کے ڈویلپرز بھی شامل ہیں۔

ایک مینوفیکچرر کے لیے پی ایل آئی کل سالانہ اخراجات کے 25فیصد تک محدود ہے۔ یہ فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد کو بڑھانے کی اجازت دیتا ہے۔

اگر کوئی مینوفیکچرر کسی خاص مالی سال کے لیے، اہل ویلیو ایڈیشن کی حد کو پورا کرنے میں ناکام رہتا ہے، تو اسے اگلے سال میں پچھلے بقایاجات کے مراعات کا دعوی کرنے کی اجازت ہوگی بشرطیکہ وہ اس کے بعد کے آنے والےسال میں اس کمی کو پورا کرتا ہے۔
مورخہ 6 جولائی 2022 کو 23 پی ایل آئی مستفید ہونے والوں کی ایک عارضی فہرست جاری کی گئی۔ فائدہ اٹھانے والوں میں 12 ڈرون مینوفیکچررز اور 11 ڈرون پرزہ جات بنانے والے شامل ہیں۔

*****

U.No.3696  

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1913713) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Tamil