عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

سری لنکا کے صدر نے پالیسی اصلاحات، گورننس، صلاحیت سازی ، ڈیجیٹلائزیشن اور عوامی خدمات کی فراہمی کے لیے ہندوستان کی مدد طلب کی


سری لنکا کی حکومت کی دعوت پر نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی) کے ڈائریکٹر جنرل جناب  بھرت لال کی قیادت میں ایک ہندوستانی وفد نے یکم اپریل 2023 کو سری لنکا کے صدر مسٹر رانیل وکرم سنگھے سے ملاقات کی

جناب رانیل وکرم سنگھے نے سری لنکا کے لیے اپنے وژن کے بارے میں بتایا، جو کہ حالیہ معاشی چیلنجوں سے نمٹنے اور ملک کو اعلیٰ اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی حکمت عملی ہے

غریبی کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کے گورننس ماڈل، رفتار اور پیمانہ کے ساتھ کام کرنے اور اعلیٰ اقتصادی ترقی کی بہت زیادہ ستائش کی گئی

سری لنکا کے صدر نے یونیورسٹی آف پبلک پالیسی اینڈ گورننس کے قیام کے لیے این سی جی جی کی مدد کی درخواست کی

Posted On: 04 APR 2023 2:16PM by PIB Delhi

سری لنکا کی حکومت کی دعوت پر نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی) کے ڈائریکٹر جنرل جناب بھرت لال کی قیادت میں ہندوستانی وفد نے اپنے دو روزہ دورے کے دوران، یکم اپریل 2023   کو سری لنکا کے صدر جناب  رانیل وکرم سنگھے سے ملاقات کی۔  ان کے ساتھ سری لنکا میں ہندوستان کے ہائی کمشنر جناب گوپال باگلے، این سی جی جی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر اے پی سنگھ،  اور مشن کے دیگر سینئر سفارت کار بھی تھے۔ میٹنگ کے دوران صدر جناب رانیل وکرم سنگھے نے سری لنکا کے لیے اپنے وژن کے بارے میں بتایا، جو کہ حالیہ معاشی چیلنجوں سے نمٹنے اور ملک کو اعلیٰ اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی حکمت عملی ہے۔

بات چیت  پالیسی اصلاحات، گڈ گورننس، ڈیجیٹلائزیشن، صلاحیت سازی اور تربیت، ادارہ سازی،اور عوامی خدمات کی  یقینی فراہمی پر مرکوز رہی ۔ جس طرح ہندوستان نے سماجی و اقتصادی ترقی کا بندوبست  کیا ہے اور اعلی اقتصادی ترقی کو یقینی بنایا  ، اس کی انہوں نے تعریف کی ۔ بات چیت کے دوران، صدر جناب رانیل وکرم  سنگھے نے این سی جی جی سے اپیل کی  کہ وہ سری لنکا میں یونیورسٹی آف گورننس اینڈ  پبلک پالیسی کے قیام میں مدد کرے۔

میٹنگ کے دوران این سی جی جی  ، ڈائریکٹر جنرل،نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح جناب نریندر مودی 2001 میں گجرات کے وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کئی بحرانوں اور منفی اقتصادی ترقی کے درمیان، ریاست کو اعلیٰ اقتصادی ترقی کی راہ پر ڈالنے میں کامیاب ہوئے اور اپنے وژن، حکمت عملی اور ترقی پسند پالیسیوں کے ذریعے خوشحالی کو برقرار رکھا۔ نتیجتاً، گجرات نے گزشتہ دو دہائیوں میں دوہرے ہندسے کی اقتصادی ترقی حاصل کی ۔ اس کے بعد، 2014 سے، وزیر اعظم کے طور پر، انہوں نے شہریوں پر مرکوز پالیسیوں اور اچھی حکمرانی کا ایک نیا کلچر  شروع کیا، اور اس کے نتیجے میں، ہندوستان میں اعلی اقتصادی ترقی، عوامی خدمات کی یقینی  فراہمی اور شہریوں کے معیار زندگی میں تیزی سے بہتری دیکھنے میں آرہی ہے۔ شفافیت، جوابدہی اور شمولیت  پر مرکوز  گڈ گورننس کے وزیراعظم کے وژن کو تقویت پہنچانے کے لئے  ہندوستان  بڑے پیمانے معینہ مدت میں نفاذ کے لئے  ڈیجیٹل ٹکنالوجی اور منصوبہ بندی  ، ایکزیکیوشن اور مانیٹرنگ میکانزم استعمال کررہا ہے۔ وزیر اعظم کے  ’وسودھیو کٹمبکم‘ کے فلسفے کے مطابق وزارت خارجہ کی  شراکت میں این سی جی جی ، ہندوستان اور پڑوسی ممالک کے سرکاری ملازمین کے درمیان تعاون اور آموزش کو فروغ دینے کے لیے عہد بند ہے۔

بات چیت کے دوران، سری لنکا کے صدر نے درخواست کی کہ این سی جی جی تیز تر سماجی و اقتصادی ترقی اور اعلی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے ہندوستان کے ڈیجیٹل گورننس اور شراکتی پالیسی سازی کے تجربے کی بنیاد پر سری لنکا کو ضروری مدد فراہم کرے۔ ہندوستانی وفد نے سری لنکا کے کئی سینئر سرکاری افسران  سے ملاقات کی، اور ہر کوئی یہ جاننے کے لیے بے چین  نظر آیا کہ کس طرح وزیر اعظم نریندر مودی نے غریبی کے خاتمے، اعلیٰ معیار کی خدمات کو یقینی بنانے، عوامی خدمات کی  یقینی فراہمی، ماحولیاتی تحفظ، شمولیت اور مساوات، شفافیت اور جوابدہی، اور اعلی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ایک نیا گورننس ماڈل دیا ہے۔ سری لنکا، ہندوستان کے پالیسی سے چلنے والے گورننس ماڈل اور مختلف پروگراموں اور پروجیکٹوں کی منصوبہ بندی، عمل درآمد اور نگرانی میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے بڑے پیمانے پر استعمال کو سیکھنے کا خواہشمند ہے۔

صدر کے دفتر کی جانب سے  منعقدہ  میٹنگوں کے دوران، اعلیٰ سرکاری عہدیداروں نے سری لنکا کو اس کے حالیہ بے غیر معمولی  اقتصادی بحران کے دوران فراہم کی جانے والی مسلسل امداد کے لیے ہندوستان کی  تعریف کی۔ ڈی جی نے وزیر اعظم کے ’پڑوسی پہلے‘ کے منتر کے بارے میں بات کی اور ہندوستان اور سری لنکا کے خصوصی تعلقات کو اجاگر کیا۔ ڈی جی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت اور وژن کے اہم رول پر بھی زور دیا، ساتھ ہی انہوں نے موثر،  کارگر اور ٹیکنالوجی پر مبنی عوامی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے میں اچھی حکمرانی پر زور دیا۔ بات چیت  پالیسی اصلاحات، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال ، صلاحیت سازی ، گڈ گورننس اور ادارہ سازی پر مرکوز رہی ۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ  اس سے سری لنکا کو اپنے اداروں کو  مضبوط بنانے میں مدد ملے گی اور یہ کہ ان کا  ملک اعلی اقتصادی ترقی حاصل کرنے کے لیے ہندوستان کے کامیاب حکمرانی کے ماڈل کو سیکھنے اور استعمال کرنے کے لیے بے چین ہے۔

ہندوستانی وفد نے شفافیت، مساوات، شمولیت اور جوابدہی کو فروغ دینے میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے مثبت اثرات پر زور دیا۔ عمل کے آٹومیشن نے افراد اور افسران کے درمیان مادی تعامل کی ضرورت کو ختم کر دیا ہے اور  مؤثر طریقے سے بدعنوان طریقوں کے مواقع کو کم کیا ہے۔ ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر (ڈی بی ٹی) اس بات کی ایک اہم مثال ہے کہ کس طرح پروسیس آٹومیشن ترقیاتی اسکیموں میں رفتار اور وسعت  دے  سکتا ہے۔ استفادہ کنندگان کے جن دھن یوجنا کے بینک کھاتوں میں نقد فوائد کو براہ راست منتقل کرکے، اس پروگرام نے دلالوں کے رول اور  نتیجتاً بدعنوان طریقوں کے مواقع کو ختم  کردیا ہے۔ ڈی بی ٹی  کو جن دھن-آدھار-موبائل کی ’جے اے ایم تثلیث‘ سے تقویت  ملی ۔ ہر شہری کو فراہم کردہ منفرد ڈیجیٹل آئی ڈی، آدھار نے حقیقی فائدہ اٹھانے والوں کی شناخت کو ہموار کیا اور جعلی  استفادہ کنندگان کو ختم کردیا۔

ڈیجیٹلائزیشن نے مختلف ترقیاتی پروگراموں کے نفاذ اور عوامی خدمات کی فراہمی میں نمایاں فرق کیا ہے، جیساکہ براہ راست اور بالواسطہ دونوں طرح کے ٹیکسوں میں حالیہ اضافہ سے ظاہر ہوتا ہے۔ ڈی جی نے ڈیش بورڈ پر جل جیون مشن کے مضبوط ای مانیٹرنگ سسٹم کی ایک مثال بھی پیش کی، جس میں  سینسر پر مبنی آئی او ٹی  آلات کا استعمال کیا گیا ہے۔ نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس کو حکومت ہند نے 2014 میں ایک اعلیٰ سطحی  خود مختار ادارے کے طور پر قائم کیا تھا جس کا مقصد  ملک کے ساتھ ساتھ دیگر ترقی پذیر ممالک کے سرکاری ملازمین کی اچھی حکمرانی، پالیسی  اصلاحات، تربیت اور صلاحیت سازی پر توجہ دینا تھا۔ این سی جی جی ایک تھنک ٹینک کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔ اس نے وزارت خارجہ، حکومت ہند کے ساتھ شراکت میں کئی ترقی پذیر ممالک کے سرکاری ملازمین کی صلاحیت سازی کا کام شروع کیا ہے۔

سری لنکا کے صدر کے دفتر سے  جاری کی گئی پریس ریلیز: https://pmd.gov.lk/dg-of-the-indian-institute-of-good-governance-met-with-president/

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 3694



(Release ID: 1913587) Visitor Counter : 160