پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
بائیسواں یوم تاسیس، پی پی اے سی (03 اپریل 2023)
Posted On:
04 APR 2023 12:50PM by PIB Delhi
پیٹرولیم پلاننگ اینڈ انالیسس سیل (پی پی اے سی)، جو کہ وزارت پیٹرولیم اور قدرتی گیس کا ڈیٹا بیک بون ہے، نے 3 اپریل 2023 کو اسکوپ کمپلیکس کنونشن سینٹر میں اپنا 22 واں یوم تاسیس منایا۔ پی پی اے سی کا افتتاح اسی دن 2002 میں اس وقت کے پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر نے کیا تھا۔
اپنے وجود کے دو دہائیوں سے زیادہ عرصے میں، پی پی اے سی نے ڈی ریگولیٹڈ مارکیٹ کو تبدیل کرنے، پی ایم یو وائی (اُجولا) کے انتظام و انصرام، ڈی بی ٹی ایل، پی ایم غریب کلیان یوجنا، ایل پی جی سبسڈی اور گیس کی قیمتوں کا تعین کرنے کے علاوہ تیل اور گیس سے متعلق بڑی تعداد میں ڈیٹا کو مینیج کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ماضی میں، اس نے کئی دیگر اہم کاموں کو انجام دینے میں وزارت کی مدد کی ہے، جس میں پی ڈی ایس کیروسین پر سبسڈی کا انتظام اور دور دراز علاقوں کے لیے فریٹ سبسڈی وغیرہ شامل ہیں۔
پی پی اے سی تیل اور گیس کے شعبے سے متعلق ڈیٹا بینک کا بندوبست کرتا ہے اور ملکی و بین الاقوامی تیل اور گیس کے شعبے اور مقامی قیمتوں کے رجحانات کا تجزیہ کرتا ہے۔
یوم تاسیس کے موقع پر مہمان خصوصی ڈاکٹر کرت پارکھ، سابق رکن پلاننگ کمیشن نے پی پی اے سی کے سیکٹر میں ادا کیے گئے کردار کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور توانائی کی منتقلی کے لیے سرگرمیوں کی ضرورت پر زور دیا۔ جناب انیش ڈی گلوبل ہیڈ – انرجی اینڈ نیچرل ریسورسز، کے پی ایم جی، نے اپنے خطاب میں اس بارے میں بات کی کہ پی پی اے سی جیسی ڈیٹا آرگنائزیشن توانائی کی منتقلی کے وقت خود کو کس طرح موزوں رکھ سکتی ہے۔ مختلف حصص داروں کے نمائندوں نے ڈیٹا اور پالیسی تجزیہ کے لیے سب سے مستند سرکاری ذریعہ ہونے کی وجہ سے ہائیڈرو کاربن سیکٹر کے لیے پی پی اے سی کے کردار کی تعریف کی۔ جناب پی منوج کمار، ڈائرکٹر جنرل، پی پی اے سی نے اپنے استقبالیہ خطاب میں پی پی اے سی کے سفر کے دوران حاصل ہونے والی کامیابیوں پر مختصراً روشنی ڈالی اور بدلتے ہوئے منظر نامے اور حرکیات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کے دائرۂ کار اور دائرۂ عمل کو وسیع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اس تقریب میں پی پی اے سی کی بے حد مقبول ویب سائٹ کے ایپ ورژن کا اجراء اور اس شعبے کے اجتماعی علم کی اشاعت کے لیے توانائی پر مبنی ایک دو سالہ جریدے کی مجوزہ اشاعت کا اعلان بھی کیا گیا۔
پی پی اے سی نے ہر سال 3 اپریل کو اپنا یوم تاسیس باقاعدگی سے منانے کا فیصلہ کیا جس میں ٹیکنیکل سیشنز اور پینل ڈسکشن وغیرہ جیسی سرگرمیاں شامل ہوں گی۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 3692
(Release ID: 1913551)
Visitor Counter : 149