صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی کے 36ویں کانووکیشن میں شرکت کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 03 APR 2023 4:05PM by PIB Delhi

ہندوستان کی صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے آج (3 اپریل 2023) نئی دہلی میں اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی (آئی جی این او یو – اگنو) کے 36ویں کانووکیشن میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ بہت سے طلباء  کیلئے  اپنی ذمہ داریوں اور حالات کی وجہ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی جیسے ادارے ایسے طلباء کو تعلیم فراہم کرنے میں مدد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے ملازم/خود کا روزگار کرنے والے  افراد اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ’کمانے والے اور سیکھنے والے‘ فاصلاتی تعلیم کے ذریعے تعلیم حاصل کر کے کم  درجے کے روزگار سے باہر آ سکتے ہیں۔ صدر نے کہا کہ اس طرح فاصلاتی تعلیم کی بہت زیادہ سماجی و اقتصادی افادیت ہے۔ اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی ایسے طلباء کو فاصلاتی تعلیم کے ذریعہ اعلیٰ تعلیم فراہم کرکے بہت مفید خدمات فراہم کررہی ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی نے 'اعلی تعلیم تک رسائی' کو فروغ دینے میں قابل ستائش کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی نے دور دراز علاقوں، دیہی علاقوں اور معاشی طور پر کمزور طبقوں کے طلباء کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ صدر مرمو نے کہا کہ اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی کے تعلیمی پروگراموں تک آسانی سے رسائی کی مدد سے بہت سے طلباء نے اپنے کام، خاندان اور دیگر ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے اعلیٰ تعلیم حاصل کی ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی کا تعلیم کے ذریعے قوم کی تعمیر میں اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تحت سال 2035 تک اعلیٰ تعلیم میں مجموعی انرولمنٹ کا تناسب 50 فیصد حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی اس مقصد کو حاصل کرنے میں بہت اہم تعاون کر رہی ہے۔

صدر جمہوریہ کی مکمل تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

******

 

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 367


(ریلیز آئی ڈی: 1913432) وزیٹر کاؤنٹر : 150