شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

انٹرپرینیورشپ کا فروغ

Posted On: 03 APR 2023 3:23PM by PIB Delhi

’’شمال مشرقی خطے(پی ٹی پی-این ای آر) سے قبائلی مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے مارکیٹنگ اور لاجسٹکس ڈیولپمنٹ‘‘ اسکیم کے تحت، قبائلی امور کی وزارت کا مقصد قبائلی کاریگروں کے لیے روزی روٹی کے مواقع کو تقویت دینا ہے تاکہ شمال مشرقی ریاستوں کی قبائلی مصنوعات کی خریداری، لاجسٹکس اور مارکیٹنگ میں کارکردگی میں اضافہ ہو۔اس سلسلے میں ٹرائبل کوآپریٹو مارکیٹنگ ڈیولپمنٹ فیڈریشن آف انڈیا (ٹرائفیڈ) نے شمال مشرقی ہینڈی کرافٹ اینڈ ہینڈلوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ای ایچ ایچ ڈی سی) کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر یکم فروری 2023 کو شمال مشرقی علاقہ (این ای آر) میں اس اسکیم کے نفاذ کے لیے دستخط کئے ہیں، جو شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے تحت ایک مرکزی سرکاری  شعبے کی انٹرپرائز ہے۔ ٹرائفیڈ کے 14 علاقائی دفاتر نے انڈیا پوسٹ کے ساتھ اپنے لاجسٹک پارٹنر کے طور پر ٹرائبس انڈیا کے ای کامرس پورٹل پر تیار کردہ آرڈرز کی فراہمی کے لیے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

پی ٹی پی - این ای آر اسکیم پورے این ای آر میں اضافی 6000 قبائلی کاریگروں اور قبائلی پروڈیوسروں کی روزی روٹی کو براہ راست بڑھانے کا تصور کرتی ہے۔

 یہ اطلاع شمال مشرقی خطہ کی ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

****

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-3667


(Release ID: 1913366) Visitor Counter : 104
Read this release in: English , Manipuri , Telugu