امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

غیر آئی ایس آئی تصدیق شدہ کھلونوں کے خلاف  114 تلاشی اور ضبطی کی کارروائیاں  انجام دی گئیں


دوہزار اکیس اوردو ہزار تیئیس   (23-2021 )کے دوران   41489 کھلونے ضبط  کئے گئے،جن میں  بیورو آف انڈین اسٹینڈرس  اسٹینڈرڈ  مارک کے غلط استعمال کے لئے دو فرموں  کے خلاف 4176 کھلونے شامل تھے

Posted On: 29 MAR 2023 5:02PM by PIB Delhi

امور صارفین  ، خوراک  اورعوامی نظام تقسیم کے مرکز ی وزیر مملکت  جناب اشونی کمار چوبے نے  لوک سبھا میں  ایک سوال کے  تحریری  جواب میں  بتایا کہ غیر آئی ایس آئی تصدیق شدہ کھلونوں کی فروخت کو روکنے کی غرض  سے اور   کھلونوں کے معیار کے کنٹرول  کے حکم نامہ  2020 کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے 114 تلاشی اور ضبطی کی کارروائیاں  انجام دی گئیں، جن میں 22*2021 اور  23-2022 (23 مارچ  2023تک ) کُل  41489 کھلونے   کی مقدار  ضبط  کی گئی ، جن میں  بیورو آف انڈین اسٹینڈرس   (بی آئی ایس ) اسٹینڈر ڈ  مارک  کے غلط  استعمال کے لئے   دو فرموں  کے خلاف  4178 کھلونوں کی ضبطی شامل ہے۔

کھلونوں کی حفاظت بی آئی ایس  ایکٹ  ،  2016 کی دفعہ  16 کے تحت   تجارت وصنعت کی وزارت  کے   صنعت  اور داخلی تجارت کے فروغ  کے محکمے  ( ڈی پی آئی ٹی )کے ذریعہ  جاری کردہ   کھلونے  (کوالٹی کنٹرول ) حکم نامہ 2020 کے مطابق  یکم جنوری  2021 سے  بی ایس آئی کی  لازمی تصدیق  کے تحت ہے۔اسی  مناسبت  سے  بی آئی  ایس  (کونفارمیٹی اسسمنٹ ) ریگولیشنس  2018  کے  سیڈیول  2 کی  اسکیم  1 کے مطابق بی آئی ایس سے  ایک لائسنس کے تحت   بی آئی ایس اسٹینڈرڈ مارک کا حامل ہونا اور  کھلونوں  کی حفاظت  کے لئے  ہندوستانی معیارات کے مطابق ہونا کھلونوں کے لئے لازمی قراردیا گیا ہے۔

بی آئی ایس  ایکٹ  2016 کی دفعہ  17 کے مطابق  کوالٹی کنٹرول آرڈر کے مطابق   کوئی بھی شخص  آئی ایس آئی مارک کے بغیر  کوئی کھلونا نہ بناسکتا  ہے ، نہ درآمد کرسکتا ہے، نہ تقسیم کرسکتا ہے ، نہ بیچ سکتا ہے ، نہ  کرائے پر لے سکتا ہے۔ نہ لیز پر لے سکتا ہے، نہ ذخیرہ کرسکتا ہے او ر نہ ہی نمائش کرسکتا  ہے۔ بی آئی  ایس  پروڈکٹ  سرٹیفکیشن اسکیم  یعنی بی آئی ایس   ( کنفرمیٹی اسسمنٹ ) ریگولیشنز  2018 کے شیڈیول  -2 کی اسکیم  -1 کے تحت  لائسنس   ،  ان مینوفیکچرنگ  یونٹس  کو  دیا جاتا ہے ، جو متعلقہ ہندوستانی معیارات کے مطابق  پروڈکٹ  پر اسٹینڈرڈ مارک استعمال کرتے ہیں۔چنانچہ  ہندوستان کو کھلونے برآمدکرنے والے بیرونی   مینوفیکچرنگ  یونٹس  سمیت   کھلونا بنانے والے یونٹس کے لئے ضروری ہے کہ وہ  کھلونوں کی حفاظت کے لئے بی آئی ایس لائسنس حاصل کریں ۔

بی آئی ایس  فیکٹری اور مارکیٹ کی نگرانی  بھی انجام دیتا ہے،جس کے تحت  آئی ایس آئی نشانزد کھلونے  فیکٹریوں اور مارکیٹ سے لئے جاتے ہیں  اور ہندوستانی معیارات  کے مطابق لیب میں ٹیسٹ کئے جاتے ہیں  تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ آئی ایس آئی کے نشانزد دستیاب کھلونے صارف کے لئے محفوظ  اور بیان کردہ معیارات کے مطابق ہیں۔

*************

ش ح۔ا ک ۔ رم

U-3661


(Release ID: 1913259)
Read this release in: English , Telugu