وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

مالی سال 2023-2022 کے لیے فروری 2023 تک مرکزی حکومت ہند کے کھاتوں کا ماہانہ جائزہ

Posted On: 31 MAR 2023 5:46PM by PIB Delhi

فروری 2023 تک کی مرکزی حکومت ہند کے ماہانہ اکاؤنٹ کو یکجا کر کے رپورٹیں شائع کی گئی ہیں۔ جھلکیاں ذیل میں دی گئی ہیں:

حکومت ہند نے فروری، 2023 تک 20,39,728 کروڑ روپے ( 2023-2022 کے متعلقہ ترمیم شدہ تخمینہ کا 83.9فیصد) حاصل کیے ہیں جس میں 17,32,193 کروڑ ٹیکس ریونیو (نیٹ ٹو سینٹر)، 2,48,635 کروڑ روپے غیر ٹیکس ریونیو اور58,900 کروڑ روپے غیر قرضہ جاتی  مالیاتی  رسیدیں شامل ہیں۔غیر قرضہ جاتی مالیاتی رسیدوں میں  20,229 کروڑ  روپےکے قرضوں کی وصولی اور 38,671 کروڑ روپے کی متفرق  مالیاتی  رسیدیں  شامل  ہیں۔ اس مدت تک حکومت ہند کی طرف سے 8,08,088 کروڑ روپے ریاستی حکومتوں کو ٹیکسوں کے شیئرز کی  منتقلی  کے طور پر منتقل کیے گئے ہیں جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں 20,266 کروڑ زیادہ ہے۔

حکومت ہند کا کل خرچ 34,93,590 کروڑ  روپے ہے (2023-2022 کے اسی نظر ثانی شدہ تخمینے( آر ای) کا 83.4فیصد)، جس میں سے 29,03,363 کروڑ روپے  ریونیو اکاؤنٹ پر اور 5,90,227 کروڑ روپے کیپٹل اکاؤنٹ پر ہیں۔ کل محصولات کے اخراجات میں سے، 7,98,957 کروڑ روپے سود کی ادائیگیوں کے حساب سے اور 4,59,547 کروڑ روپے  بڑی سبسڈیز کے حساب سے ہیں۔

 

*************

ش ح ۔س ب ۔ ر

U. No.3658

 


(Release ID: 1913243) Visitor Counter : 124


Read this release in: English , Hindi , Punjabi