وزارتِ تعلیم
پندرہ سال یا اس سے زیادہ عمر کے 5.00 کروڑ غیر خواندہ افراد کے ہدف کو پورا کرنے کے لیے نیو انڈیا لٹریسی پروگرام شروع کیا گیا ہے
Posted On:
29 MAR 2023 4:43PM by PIB Delhi
حکومت نے مالی سال 23-2022 سے 27-2026 کے پانچ برسوں کے دوران 1037.90 کروڑ روپے کے مالی اخراجات کے ساتھ لاگو کرنے کے لیے ایک نئی مرکزی امداد یافتہ اسکیم یعنی ’’نیو انڈیا لٹریسی پروگرام‘‘ (این آئی ایل پی) شروع کی ہے جس میں سے 700.00 کروڑ روپے مرکزی حصہ اور 337.90 کروڑ روپے ریاست کا حصہ ہے۔ اس اسکیم کا مقصد 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے 5.00 کروڑ غیر خواندہ افراد کو خواندگی سے جوڑنا ہے۔ اس اسکیم کے پانچ اجزاء ہیں: (i) بنیادی خواندگی اور عددی، (ii) زندگی کی اہم مہارتیں، (iii) پیشہ ورانہ مہارتوں کی ترقی، (iv) بنیادی تعلیم اور (v) مسلسل تعلیم۔
اس اسکیم کے تحت فائدہ اٹھانے والوں کی شناخت ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سروے کرنے والوں کے ذریعہ موبائل ایپ پر گھر گھر سروے کے ذریعے کی جاتی ہے۔ غیر خواندہ افراد بھی موبائل ایپ کے ذریعے کسی بھی جگہ سے براہ راست رجسٹریشن کے ذریعے اسکیم کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اسکیم بنیادی طور پر تدریس اور سیکھنے کے لیے رضاکارانہ بنیاد پر ہے۔ رضاکار اس مقصد کے لیے موبائل ایپ کے ذریعے بھی رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔
یہ اسکیم ٹیکنالوجی پر مبنی ہے اور اسے بنیادی طور پر آن لائن موڈ کے ذریعے نافذ کیا گیا ہے۔ تدریسی مواد اور وسائل این سی ای آر ٹی کے دکشا پلیٹ فارم پر دستیاب کرائے گئے ہیں اور موبائل ایپس کے ذریعے اس تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ، دیگر طریقوں جیسے ٹی وی، ریڈیو، سماجی چیتنا کیندر وغیرہ کو بھی بنیادی خواندگی اور اعداد و شمار کو پھیلانے کے لیے استعمال کیا جانا ہے۔ 15 سال سے زیادہ عمر کے تمام غیر خواندہ افراد اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
یہ جانکاری وزیر مملکت برائے تعلیم محترمہ ان پورنا دیوی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
************
ش ح۔ ق ت ۔ م ص
(U: 3656 )
(Release ID: 1913235)
Visitor Counter : 240