شہری ہوابازی کی وزارت

شہری ہوابازی کے وزیرجناب جیوترآدتیہ ایم سندھیا نے اندور اورشارجہ کے درمیان براہ راست پرواز کا افتتاح کیا

Posted On: 31 MAR 2023 6:08PM by PIB Delhi
  • یہ  پرواز 31مارچ سے اپنی پروازیں شروع کرے گی اوریہ ایک ہفتے میں تین دن پرواز کرے گی ۔
  • یہ متحدہ عرب امارات –یواے ای کے لئے اندور کی دوسری فضائی کنکٹی وٹی ہے اس کی بدولت  مدھیہ پردیش میں تجارت ، کامرس اورسیاحت کو فروغ  حاصل ہوگا۔

شہری ہوابازی اورفولاد کے مرکزی وزیرجناب جیوترآدتیہ  ایم سندھیا  نے شہری ہوابازی کی وزارت  کے مرکزی وزیرمملکت جنرل ڈاکٹروجے کمارسنگھ   (ریٹائرڈ ) کے ساتھ مل کر آج اندور اورشارجہ کے درمیان ایک براہ راست پرواز کاافتتاح کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001QDXJ.jpg

اس نئے روٹ کی بدولت ، مشرق وسطیٰ  کے ساتھ روابط  میں اضافہ ہوگا اورمدھیہ پردیش میں تجارت ، کامرس اورسیاحت کو فروغ  حاصل ہوگا۔ 31مارچ سے ایک ہفتہ میں تین دن پروازیں چلیں گی ۔ جن کی تفصیل درج ذیل ہے ۔


پروازنمبر

سے

تک

فریکویئنس

روانگی کا وقت

پہنچنے کاوقت

طیارہ

کب سے شروع

IX0255

IDR

SJH

پیر، جمعہ اورہفتہ

10:30

12:10

B 737-800

31 مارچ 2023

IX 0256

SJH

IDR

پیر، جمعہ اورہفتہ

03:00

07:35

اپنے افتتاحی خطاب میں ، شہری ہوابازی  کے وزیرجناب جیوترآدتیہ ایم سندھیا  نے کہا کہ اندورسے دوبئی تک کی پرواز کے بعد ، اندور سے شارجہ تک کی پرواز ، متحدہ عرب امارات کے ساتھ اندور  کی دوسری ہوائی کنکٹی وٹی ہوگی۔ اس کی بدولت  نہ صرف  یہ کہ تجارت اورکامرس  کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ دومختلف  ملکوں میں رہنے والے خاندانوں اورکنبوں کو بھی آپس میں منسلک کیاجاسکے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002EC4V.jpg

کنکٹی وٹی ، روابط اوربنیادی ڈھانچہ کی ترقی کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ، جناب سندھیا  نے کہاکہ سال 14-2013میں اندورشہر  صرف 6مقامات کے ساتھ  منسلک تھا، جب کہ وزیراعظم  جناب نریندرمودی کی حکومت کی 9سال کے دوران ، ان مقامات  کی تعداد بڑھ کر 24تک پہنچ گئی ہے ، جن میں دو بین الاقوامی مقامات بھی  بھی شامل ہیں ، اس طرح یہ 400فیصد ترقی درج کی گئی ہے ، اس سے پہلے اندور سے ہفتہ وار ہوائی ٹریفک کی نقل وحرکت 320تک تھی جواب بڑھ 500تک پہنچ گئی ہے ۔ اس طرح اس میں 52فیصد اضافہ درج کیاگیاہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003AIZH.jpg

وزیرموصوف نے مزید کہاکہ سال 2014میں ریاست مدھیہ پردیش کے ہوائی روابط یاکنکٹی وٹی ملک کے صرف 8شہروں کے ساتھ تھی ، لیکن اب یہ تعداد بڑھ کر 26شہروں تک پہنچ گئی ہے، اس طرح  اس میں 300 فیصدترقی درج کی گئی ہے۔ ریاست سے ہفتہ وار ہوائی ٹریفک کی نقل وحرکت ، 500طیاروں تک محدود تھی ، اور9سال میں یہ بڑھ کر840تک پہنچ گئی ہے ۔ مدھیہ پردیش کو آرسی ایس  اڑان اسکیم کے تحت 60روٹ دیئے گئے ہیں۔ان میں سے 33روٹس پہلے فعال ہوچکے ہیں، جب کہ 12روٹس پرجلدہی پروازیں چلنی شروع ہوجائیں گی ۔حال ہی میں ، ریوا ہوائے اڈے  کی بنیاد رکھی گئی ہے ، جس کی ترقی کی غرض سے 50کروڑروپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی ، جبکہ گوالیار  میں 500کروڑروپے کی لاگت  کے ساتھ ایک نئی مربوط ٹرمنل عمارت تعمیرکی جارہی ہے ۔ اس کے علاوہ  جبل پور میں بھی تقریبا475کروڑروپے کی لاگت سے ایک نئی مربوط ٹرمنل عمارت تعمیرکی جارہی ہے ۔

اس تقریب کے دوران ، ایئرانڈیا ایکسپریس ، ایئرایشیاانڈیا کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب آلوک سنگھ اورایئر ایشیا انڈیا کے ہیڈآف آپریشنز کیپٹن منیش اُپّل بھی موجود تھے ۔

***********

ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

U -3646



(Release ID: 1913222) Visitor Counter : 85


Read this release in: English , Hindi , Tamil