ریلوے کی وزارت
مالی سال 2022-23 کے لیے ہندوستانی ریلوے کی اب تک کی بہترین فریٹ کارکردگی
ہندوستانی ریلویز نے 2022-23 میں 1512 ایم ٹی کی ابتدائی فریٹ لوڈنگ حاصل کی
مالی سال 2021-22 میں ~7 فیصد کی نمو کے ساتھ حاصل کی گئی 1418 ایم ٹی کی سابقہ بہترین کارکردگی کے مقابلے میں 94 ایم ٹی کی اضافی لوڈنگ
Posted On:
02 APR 2023 7:06PM by PIB Delhi
ہندوستانی ریلوے نے مالی سال 2022-23 میں فریٹ بزنس سے، پیداوار کے لحاظ سے اپنی ریکارڈ شدہ تاریخ میں اب تک کی بہترین کارکردگی درج کی ہے۔ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق ہندوستانی ریلوے (آئی آر) نے 1512 ایم ٹی کی ابتدائی فریٹ لوڈنگ حاصل کی ہے جبکہ7 فیصد کے اضافے کے ساتھ مالی سال 2021-22 میں 1418 ایم ٹی کی سابقہ بہترین کامیابی حاصل کی گئی تھی اس بار 94ایم ٹی کی اضافی لوڈنگ ہوئی ہے۔
• مندرجہ ذیل گراف پچھلے 5 سالوں میں فریٹ لوڈنگ کی ترقی کو ظاہر کرتا ہے۔
ہندوستانی ریلوے کے مال بردار ٹرانسپورٹ یونٹ یعنی این ٹی کے ایم (نیٹ ٹن کلو میٹر) نے بھی پہلی بار 900 بلین کے نشان کو عبور کرنے کے لیے 10 فیصد کی متاثر کن شرح نمو حاصل کی ہے جو مالی سال 2022-23 میں 903 بلین ، این ٹی کے ایم تک پہنچ گئی ہے، جبکہ گذشتہ سال یہ 820 بلین ، این ٹی کے ایم تھی ۔
آئی آر نے کوئلے میں 74.6 ایم ٹی کی اضافی لوڈنگ حاصل کی ہے، اس کے بعد 8.7 ایم ٹی دیگر سامان کا نمبر ہے ۔اس کے بعد 5.6 سیمنٹ اور کلینکرز ہیں ، اس نے 7.1 ایم ٹی کھاد،5 ایم ٹی کنٹینرز اور 4 ایم ٹی، پی او ایل کی لوڈنگ کی ہے ۔
بجلی اور کوئلے کی وزارت کے ساتھ قریبی تال میل میں پاور ہاؤسز کو کوئلے کی سپلائی بڑھانے کے لیے ہندوستانی ریلوے کی مسلسل کوششیں مالی سال 2022-23 میں آئی آر کی مال برداری کی کارکردگی کی کلیدی خصوصیات میں سے ایک ہے۔ مالی سال 2022-23 میں پاور ہاؤسز پر کوئلے کی لوڈنگ (گھریلو اور درآمدی دونوں) میں 84 ایم ٹی کا اضافہ ہوا ہے، جس کے ساتھ 569 ایم ٹی کوئلہ پاور ہاؤسز میں منتقل کیا گیا تھا جو کہ گزشتہ سال 485 ایم ٹی تھی ، یعنی اس میں 17.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
پاور ہاؤسز تک کوئلے کی نقل و حمل میں بہترین کارکردگی کے ساتھ ساتھ، آٹوموبائل لوڈنگ میں اضافہ مالی سال 2022-23 میں فریٹ بزنس کی ایک اور خاص بات ہے اور مالی سال 2022-23 میں 5527 ریک لوڈ کیے گئے ہیں جبکہ گزشتہ سال یہ تعداد 3344 ریک تھی۔اس طرح اس میں 65 فیصد اضافہ ہوا۔
اجناس کے لحاظ سے ترقی کی تعداد ظاہر کرتی ہے کہ آئی آر نے مندرجہ ذیل شرح نمو کے ساتھ کموڈیٹی کے تقریباً تمام حصوں میں ترقی حاصل کی ہے:
کموڈیٹی
|
2021-22
|
2022-23
|
ویری ایشن
(ایم ٹی)
|
فیصد
ویری ایشن
|
کوئلہ
|
653
|
728
|
75
|
11.4 فیصد
|
دیگر سامان کا بیلنس
|
118
|
129
|
11
|
9.3 فیصد
|
سیمنٹ اور کلینکر
|
138
|
144
|
6
|
4.3 فیصد
|
کھاد
|
49
|
56
|
7
|
14.2 فیصد
|
پی او ایل
|
45
|
48
|
3
|
6 فیصد
|
کنٹینر
|
74
|
79
|
5
|
6.7 فیصد
|
اس کے ساتھ، ہندوستانی ریلویز نے مسلسل 31 ماہ کی بہترین ماہانہ فریٹ لوڈنگ کا سلسلہ شروع کیا ہے جو ستمبر 2020 میں شروع ہوا تھا۔
اس سال مسافروں کے محاذ پر آئی آر کی کارکردگی شاندار رہی اور ساتھ ہی آئی آر کی سرپرستی کرنے والے مسافروں کی تعداد میں مسافر کاروبار 80 فیصد سے زیادہ بڑھ کر 623 کروڑ تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال 344 کروڑ تھا۔
ہندوستانی ریلوے کی مجموعی مال برداری کی آمدنی ~14 فیصد کی شرح نمو کے ساتھ 1.6 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہونے کی توقع ہے اور اس کے ساتھ ہی مسافروں کی آمدنی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 60 فیصد سے زیادہ اضافے کے ساتھ 60,000 کروڑ روپے سے زیادہ ہونے کی توقع ہے۔ مال برداری کے کاروبار میں ترقی کے ساتھ مسافر کاروبار نے پہلی بار آئی آر کی مال برداری اور مسافروں کی مشترکہ آمدنی 2.2 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہونے کی توقع کے ساتھ 2 لاکھ کروڑ روپے کے نشان کو عبور کیا ہے۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 3629
(Release ID: 1913138)
Visitor Counter : 163