کامرس اور صنعت کی وزارتہ

وزیر اعظم مودی کی قیادت نے ہندوستان کو دنیا کے تیسرے سب سے بڑے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم میں بدل دیا: جناب پیوش گوئل


آتم نربھر  بھارت کا سفر ٹیکنالوجی اور اختراع سے تقویت یافتہ ہے: جناب گوئل

تبدیلی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت تعلیمی اداروں، صنعت اور سرمایہ کاروں کے اتحاد کے لیے کام کررہی ہے: جناب گوئل

Posted On: 02 APR 2023 6:12PM by PIB Delhi

صنعت و تجارت ، امور صارفین، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے گزشتہ 9 سالوں میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش اور ہوشیار قیادت کی ستائش کی جس نے ہندوستان کو دنیا کے تیسرے سب سے بڑے اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام میں تبدیل کردیا ہے۔

ورچوئل موڈ کے ذریعے آج وسویسوریا نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (وی این آئی ٹی)، ناگپور کے سالانہ ای- سمٹ کنسورشیم  2023 کے اختتامی اجلاس میں اپنے کلیدی خطاب میں وزیر موصوف نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے مرکز کے طور پر دنیا بھر میں ہندوستان کی عزت اور قدر کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک قوم کے طور پر، ہندوستان کو قوموں کی برادری میں اس کا حقیقی احترام مل گیا ہے اور نیا بھارت دنیا کو دوستی اور شراکت داری کی پیشکش کر رہا ہے۔

جناب گوئل نے کہا کہ ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی معیشت بننے کی راہ پر مسلسل آگے بڑھ رہا ہے اور پائیدار ترقی  اور جامعیت کو یقینی بنا رہا  ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوششوں کے نتیجے میں ہندوستان کی معیشت میں تیزی آئی ہے ، کووڈ کی  وبا سے موثر طریقے سے نمٹا جا سکا ہے اور ابھرتی ہوئی سپر پاور کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ وزیر  موصوف نے مختلف اسٹیک ہولڈرز جیسے سرمایہ کاروں، کاروباری افراد، وینچر   کیپٹلسٹ وغیرہ کو ایک مشترکہ فورم پر اکٹھا کرنے اور خطے میں اسٹارٹ اپس اور انٹرپرینیورشپ کی حوصلہ افزائی کے لیے وی این آئی ٹی کی بھی تعریف کی۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستانی نوجوان عالمی کمپنیوں کی سربراہی کے ساتھ پوری دنیا میں اعلی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آتم نربھر بھارت کا سفر ٹیکنالوجی اور اختراع سے تقویت یافتہ ہے جو نوجوانوں کو ملازمت کے متلاشیوں کے بجائے روزگار کے تخلیق کار بننے میں مدد دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) کے ساتھ رجسٹرڈ 90,000 سے زیادہ اسٹارٹ اپس نے براہ راست اور بہت سے زیادہ ،بالواسطہ ملازمتیں پیدا کی ہیں۔

انہوں نے ایسے حل فراہم کرنے پر اسٹارٹ اپس کی تعریف کی جو لوگوں اور کاروباروں کے لیے آسان لیکن انتہائی موثر ہیں۔ اس سے کاروبار کرنے میں سہولت اور زندگی گزارنے میں آسانی ہوتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسٹارٹ اپس میں صنفی برابری ہے کیونکہ تقریباً نصف اسٹارٹ اپس میں کم از کم ایک خاتون ڈائریکٹر ہیں اور خواتین انٹرپرینیور بہت سے کامیاب اسٹارٹ اپس کی قیادت کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسٹارٹ اپس ہندوستان کو ٹیکنالوجی اور خیالات کا ملک بناتے ہیں۔

وزیر موصوف نے گڈ گورننس، ای گورننس، کام کرنے کے حکومتی انداز، قومی تعلیمی پالیسی 2020، سرکلر اکانومی، قابل تجدید توانائی، موسمیاتی تبدیلی وغیرہ میں حکومت کی کامیابیوں کو اجاگر کیا۔ نوجوانوں کو ہائبرڈ موڈ میں کام کرنے کے قابل بنانے کے لیے قصبوں اور شہروں کو فروغ دیا جا رہا ہے تاکہ دنیا بھر میں ہندوستانی تکنیکی اور انتظامی ہنر کی مانگ کو پورا کیا جا سکے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ یہ بات اہم ہے کہ مالی سال 2022-23 میں ہندوستان کی مجموعی برآمدات آزادی کے 75 ویں سال میں تقریباً 765 بلین امریکی ڈالر ہونے کی توقع ہے، جب کہ عالمی حالات بہت مشکل ہیں۔ انہوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ فروری 2023 میں اشیا اور خدمات ٹیکس کی تاریخی وصولی معیشت کی زیادہ سے زیادہ رسمی اور نمایاں ترقی کی رفتار کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں جاری کی گئی فارن ٹریڈ پالیسی 2023 میں کئی خصوصیات ہیں جو آتم نربھر بھارت کو ایک طاقتور اور مضبوط قوم کے طور پر دنیا کے ساتھ برابری کے طور پر منسلک کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیمی اداروں، صنعت اور سرمایہ کاروں کے اتحاد کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے لیے آگے بڑھنے کا راستہ مسلسل اصلاح کے ذریعے تبدیلی ہے جس کا نتیجہ ایک نیا بھارت ہے جو توقعا تی ہے اور بہت تیز رفتاری سے ترقی کر رہا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ دیسی اور اختراعی سوچ وقت کی ضرورت ہے اور وی این آئی ٹی میں طلباء اختراع کے اس جذبے کو اپنے ساتھ ملک بھر میں لے کر جائیں گے۔

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 3628



(Release ID: 1913130) Visitor Counter : 143


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil