وزارت دفاع
وائس ایڈمرل سنجے جسجیت سنگھ، اے وی ایس ایم، این ایم نے بحریہ کے عملے کے نائب سربراہ کے طور پر چارج سنبھال لیا
Posted On:
02 APR 2023 2:31PM by PIB Delhi
وائس ایڈمرل سنجے جسجیت سنگھ، اے وی ایس ایم، این ایم نے یکم اپریل 2023 کو بحریہ کے نائب سربراہ کے عہدے کا چارج سنبھالا۔ عہدہ سنبھالنے کے بعدوائس ایڈمرل سنجے جسجیت سنگھ نے قومی جنگی یادگار پر بہادروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور 02 اپریل 23کونئی دہلی کےساؤتھ بلاک میں گارڈ آف آنر کا جائزہ لیا۔
وائس ایڈمرل سنجے جسجیت سنگھ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی، پونے کے گریجویٹ ہیں اور انہیں 1986 میں ہندوستانی بحریہ کی ایگزیکٹو برانچ میں کمیشن ملا تھا۔ 37 سال پر محیط اپنے کیریئر میں، انہوں نے ہندوستانی بحریہ کے بیشتر جہازوں پر خدمات انجام دی ہیں اور کمانڈ، تربیت اور عملے کی تقرریوں کی ایک سلسلےمیں خدمات انجام دی ہیں، جس میں اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف (سی ایس این سی او)، فلیگ آفیسر سی ٹریننگ، فلیگ آفیسر کمانڈنگ ویسٹرن فلیٹ، کمانڈنٹ نیول وار کالج، اور کنٹرولر پرسنل سروسز شامل ہیں۔ وائس چیف آف نیول اسٹاف کا عہدہ سنبھالنے سے قبل وہ ڈپٹی چیف آف انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف (آپریشنز) تھے۔
انہوں نے مدراس یونیورسٹی سے دفاعی اور اسٹریٹجک اسٹڈیز میں ایم ایس سی اور ایم فل، کنگز کالج، لندن سے ڈیفنس اسٹڈیز میں ایم اے اور ممبئی یونیورسٹی سے ایم اے (ہسٹری)، ایم فل (پول) اور پی ایچ ڈی (آرٹس) کی ڈگریاں حاصل کیں۔ ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں، فلیگ آفیسر کو 2009 میں نو سینا میڈل اور 2020 میں اتی وششٹ سیوا میڈل سے نوازا گیا۔
*****
U.No. 3623
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1913099)
Visitor Counter : 139