وزارت دفاع

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھوپال میں کمبائنڈ کمانڈرز کانفرنس کے دوران مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا

Posted On: 01 APR 2023 6:28PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یکم  اپریل 2023 کو بھوپال میں کمبائنڈ کمانڈر کانفرنس 2023 کے اختتامی اجلاس کے دوران سیکورٹی کی  صورتحال اور مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ وزیر اعظم کو چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے اس سال کی کانفرنس کے دوران مختلف امور پر ہونے والی بات چیت کے بارے میں بریفنگ دی۔  جناب نریندر مودی نے قوم کی تعمیر میں مسلح افواج کے کردار اور دوست ممالک کو انسانی امداد اور قدرتی آفات سے متعلق امداد  (ایچ اے ڈی آر) فراہم کرنے کے لیے ان کی  ستائش کی۔

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیتے ہوئے  کہا کہ مسلح افواج کو ضروری ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں  تینوں  سروسز پر زور دیا کہ وہ ان نئے اور ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں ۔

سیشن کے آخری دن کے دوران، بشمول ڈیجیٹائزیشن کے پہلووں ؛ سائبر سیکورٹی؛ سوشل میڈیا کے چیلنجوں؛  خود انحصار ہندوستان ؛ اگنی ویر کے  انضمام اور  مربوط کرنے سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال  کیا گیا۔ ماضی کے مقابلے ایک اہم پیش رفت کے طور پر ، اس سال کانفرنس کا دائرہ وسیع کیا گیا ، جس میں انڈمان اور نکوبار کمان  کی تینوں افواج سمیت ہندوستانی فوجی ، ہندوستانی بحریہ  اور ہندوستانی فضائیہ کے ہر کمان سے فوجیوں کی شرکت  کے ساتھ چند کثیر جہتی اور انٹرایکٹو سیشن منعقد کیے گئے ۔

ملک کی اعلیٰ ترین سطح کی مشترکہ فوجی قیادت کی یہ تین روزہ کانفرنس 30 مارچ 2023 کو شروع ہوئی تھی جس کا موضوع تھا ’ریڈی ، ریسرجینٹ، ریلوینٹ '۔ کانفرنس کے دوران قومی سلامتی اور مستقبل کے لیے مشترکہ فوجی وژن تیار کرنے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

31 مارچ 2023 کو  وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے اعلیٰ فوجی افسران سے بات چیت کی اور دفاعی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مسلح افواج کی قومی مفادات کے تحفظ میں ان کے گراں قدر تعاون اور حکومت کو اس کے ’خود انحصار ہندوستان ‘ کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں مدد فراہم کرنے کے لیے  داد تحسین پیش کیا۔

اس سال کی کانفرنس خاص تھی، جس میں فیلڈ یونٹس سے ٹی ٹی پی میں تبدیلیوں  جیسے عصری مسائل اور تینوں سروسز کے درمیان زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی کے لیےمستقبل کے منصوبے پر معلومات طلب کی گئیں۔ ان معلومات پرفوجی کمانڈروں نے تفصیل سے غور  و خوض کیا۔ اس کانفرنس نے کمانڈروں کو مسلح افواج کی جدید کاری اور حال میں جاری اور اختتام پذیر فوجی آپریشنز کا جائزہ لینے کا موقع بھی فراہم کیا۔ علاوہ ازیں ملک کی دفاعی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

3609



(Release ID: 1912990) Visitor Counter : 139


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Telugu