مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

انڈیا پوسٹ پے منٹس بینک نے واٹس ایپ بینکنگ خدمات  کا آغاز کیا

Posted On: 31 MAR 2023 7:00PM by PIB Delhi

اس کا مقصد بھارت بھر میں صارفین کو بااختیار بنانا ہے تاکہ وہ اپنے موبائل فون پر کچھ جگہوں پر  کلک کرکے بینکنگ خدمات تک رسائی حاصل کر سکیں۔

  • ایئرٹیل آئی کیو پر فراہم کردہ، پیغام رسانی کا حل ملک بھر کے آئی پی پی بی صارفین کو واٹس ایپ پر اپنے بینک سے بغیر کسی رکاوٹ کے مربوط ہونے کے قابل بنا کر حکومت کے ڈجیٹل انڈیا مشن کو بڑھائے گا۔

انڈیا پوسٹ پے منٹس بینک (آئی پی پی بی) نے ایئر ٹیل کے ساتھ شراکت داری میں آج نئی دہلی میں آئی پی پی بی صارفین کے لیے واٹس ایپ بینکنگ خدمات کا آغاز کیا، جس کے تحت صارفین اپنے موبائل فون پر بینکنگ خدمات تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

حال ہی میں شروع کیا گیا آئی پی پی بی واٹس ایپ بینکنگ چینل آئی پی پی بی صارفین کو بلا رکاوٹ واٹس ایپ پر بینک سے جڑنے، آسانی کے ساتھ متعدد بینکنگ خدمات حاصل کرنے ، گھر پر خدمات فراہمی کی درخواست، قریب ترین ڈاک گھر کا  پتہ لگانے اور دیگر خدمات حاصل کرنے کا اہل بنائے گا۔ صارفین کو ان کی زبان میں ڈجیٹل اور مالی شمولیت سے متعلق خدمات بہم پہنچانے کے لیے حکومت کی اولوالعزمی سے ہم آہنگ، ایئرٹیل-آئی پی پی بی واٹس ایپ بینکنگ ایپ کثیر لسانی تعاون اور صارفین کے لیے اضافی سہولت بہم پہنچانے کے لیے بھی کام کر رہی ہے ۔ یہ ایپ خصوصاً ان صارفین کے لیے مصروف عمل ہے جو ملک کے دیہی علاقوں میں آباد ہیں تاکہ وہ اپنی پسندیدہ زبان میں بینکنگ خدمات تک رسائی حاصل کر سکیں۔

ایئرٹیل آئی پی پی بی کے ساتھ مل کر بینک کے صارفین کو ہر ماہ 250 ملین پیغامات پہنچانے کے لیے کام کر رہا ہے جن میں سے بیشتر موفصل شہروں اور دوسرے و تیسرے درجے کے شہروں میں سکونت پذیر ہیں۔ واٹس ایپ میسج خدمات کے اضافے سے صارفین کے لیے بینک سے رابطہ قائم کرنے کی سہولت میں اضافہ ہوگا، حکومت کے ڈجیٹل انڈیا مشن کو آگے بڑھایا جائے گا، جس کے ایک حصے کے طور پر آئی پی پی بی ملک کے دیہی علاقوں میں بینکنگ خدمات کی فراہمی کے لیے انتھک محنت کر رہا ہے۔

انڈیا پوسٹ پے منٹس بینک کے سی جی ایم اور سی ایس ایم او جناب گرشرن رائے بنسل نے کہا، ’’ ہمیں بھارت میں ڈجیٹل اور مالی شمولیت کو چلانے میں اپنے شراکت دار کے طور پر بھارتی ایئرٹیل کے ساتھ کام کرنے پر خوشی ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ تکنالوجی کے ذریعہ چلنے والی مالیاتی خدمات زبردست مضمرات کی حامل ہیں اور یہ اس امر کو یقینی بنانے کے لیے دور رَس اثرات مرتب کرسکتی ہیں کہ بہترین مالی مصنوعات ملک کے دور دراز کونوں تک پہنچیں۔‘‘

ایئر ٹیل آئی کیو کے کاروباری سربراہ جناب ابھیشیک بسوال نے کہا، ’’ایئر ٹیل آئی کیو ایک مضبوط، وجدانی اور محفوظ کلاؤڈ کمیونیکیشن تکنالوجی ہے۔ انڈیا پوسٹ پے منٹس بینک کے صارفین کے لیے پہلے سے دستیاب ایس ایم ایس اور صوتی مواصلات کی  سہولت کے علاوہ واٹس ایپ پیغام کی سہولت کے ساتھ، ہم بینک اور ان کے صارفین کے درمیان دو طرفہ مواصلات میں مزید بہتری پیدا کریں گے۔ملک کے دوسرے اور تیسرے درجے کے شہروں میں بینکنگ خدمات کو مزید قابل رسائی بنانے میں غیر معمولی تعاون دینے کی غرض سے ہم آئی پی پی بی کے ساتھ اپنی شراکت داری کو جاری رکھنے کے لیے خوش ہیں۔ ہم صارفین کو زبردست سہولت بہم پہنچانے والے، صارفین پر مبنی حل پیش کرنا جاری رکھنے کا وعدہ کرتے ہیں ۔‘‘

آئی پی پی بی اور ایئرٹیل آئی کیو واٹس ایپ سالوشن میں ایک لائیو باہم اثر پذیر کسٹمر سپورٹ ایجنٹ کو مربوط کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں، جو صارفین کو چوبیسوں گھنٹے ساتوں دن تعاون حاصل کرنے کا اہل بنائے گا اور ان کے سوالوں کے فوری طور پر حل پیش کرے گا۔

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:3582


(Release ID: 1912701) Visitor Counter : 143