بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
کے وی آئی سی سربراہ نے ہریانہ کے کیتھل میں مارجنگ منی گرانٹس اور شہد کی مکھی کے باکس تقسیم کی
Posted On:
31 MAR 2023 5:39PM by PIB Delhi
کھادی و دیہی صنعتوں کے کمیشن (کے وی آئی سی)کے سربراہ جناب منوج کمار نے ہریانہ کے کیتھل میں وزیر اعظم کے روزگار پیدا کرنے کے پروگرام (پی ایم ای جی پی)اسکیم کے تحت 803 مستفدین کے لئے 26.45کروڑ روپے کی مارجنگ منی گرانٹ جاری کی۔ پی ایم ای جی پی کے تحت ، اِن استفادہ کنندگان کو صنعت قائم کرنے کے لئے بینکوں کے ذریعے 86.57کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔اِن استفادہ کنندگان کے ذریعے قائم شدہ اِکائیوں کے توسط سے تقریباً 6424لوگوں کو اضافی روزگار کا موقع حاصل ہوگا۔ اس موقع پر جناب منوج کمار نے ہنی مشن کے تحت 40 تربیت یافتہ شہد کی مکھی پالنے والوں کے درمیان 400شہد کی مکھی کے باکس تقسیم کئے۔
اس موقع پر جناب کمار نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے تصور کئے گئے آتم نر بھر بھارت کے وژن کو تعبیر آشنا کرنے میں پی ایم ای جی پی کے اہم رول پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے ذریعےشروع کئے گئے ’’سوئٹ کرانتی‘‘نے اپنا اثر دکھانا شروع کردیا ہے، کیونکہ اب زیادہ کسان اور صنعت کار شہد پیدا کرنے والی پیدا کرنے کے کاروبار میں شامل ہورہے ہیں۔کی وی آئی سی کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ شہد کی مکھی پالنے سے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے اور فصل کی پیداوار میں بھی 25 سے 30فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
ہنی مشن کے تحت کھادی و دیہی صنعتوں کا کمیشن کسانوں اور بے روزگاروں کو شہد پیدا کرنے کی تربیت دے رہا ہے۔ساتھ ہی شہد کی مکھی کے باکس بھی تقسیم کررہا ہے۔ کمیشن نے پورے ملک میں ایک لاکھ 80 ہزار سے زیادہ شہد کی مکھی کے باکس اور شہد کی مکھی کالونیوں کی تقسیم کی ہے اور18ہزار سے زیادہ لوگوں کی تربیت فراہم کی ہے۔صرف ہریانہ میں 440مستفدین کو 4400شہد کی مکھی کے باکس تقسیم کئے گئے ہیں۔
کے وی آئی سی سربراہ نے دیورا گاؤں میں منعقد ہنی مشن مکالماتی پروگرام میں مستفدین سے بات چیت کی اور اُن سے مشورے حاصل کئے۔ انہوں نے کھادی و دیہی صنعتوں کے ادارے کا بھی دورہ کیا اور اداروں کے نمائندہ سے ملاقات کی۔
اس پروگرام میں ہریانہ سرکار کے حکام ، کے وی آئی سی ملازمین اور اہم مقامی شخصیتوں نے حصہ لیا۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(31.03.2023)
(U: 3580)
(Release ID: 1912698)
Visitor Counter : 111