بجلی کی وزارت
این ٹی پی سی نے مالی سال 23 کے دوران بجلی کی سب سے زیادہ یعنی چار سو بی یو پیداوار حاصل کی جو 10.80 فیصد اضافہ ہے
Posted On:
31 MAR 2023 5:16PM by PIB Delhi
این ٹی پی سی لمیٹڈ نے جو ہندوستان کی سب سے زیادہ بجلی کی تیارکرنے والی کمپنی ہے، مالی سال 23 میں سب سے زیادہ بجلی کی تیاری 400 بی یو حاصل کی ہے جو گزشتہ برس کے مقابلے 10.80 فی صد اضافہ ہے۔
این ٹی پی سی نے اپنی تحویل والی کوئلہ کانوں میں کوئلے کی پیداوار میں اضافے کا رجحان برقرار رکھا اور 23.2 ملین میٹرک ٹن (ایم ایم ٹی ) کوئلہ تیار کیا جو گزشتہ برس کے مقابلے 65 فیصد کا زبرست اضافہ ہے۔ این ٹی پی سی نے اپنی کوئلہ کانوں سے کوئلہ تیاری میں اضافے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ اس میں زیادہ گنجائش والے ڈمپرز کا استعمال اور کوئلہ کانوں میں کھدائی کے موجودہ فلیٹ سائز میں اضافہ شامل ہیں۔
این ٹی پی سی نے 2023 تک اپنی طے شدہ صلاحیت کا نصف حاصل کرنے کا نشانہ رکھا ہے اور قوم کی خدمت اور مضر گیسوں کے اخراج میں کمی کے نشانے بھی حاصل کرنے کا عہد کیا ہے۔ مالی سال 23 کے دوران کمپنی نے غیر فوسل پورٹ فولیو میں 24.24 فیصد کی نمو رجسٹر کی ہے۔
این ٹی پی سی گروپ کی انسائڈ کیپسٹی 71594 ایم ڈبلیو ہے۔
*****
U.No:3574
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1912679)
Visitor Counter : 75