نیتی آیوگ

اٹل انوویشن مشن کی جانب سے ہندوستان کے نوجوان اذہان کو بااختیار بنانے کے تین اختراعی وسائل کا آغاز


اے ٹی ایل ٹنکرنگ کریکولم، ایکوئپمنٹ مینول اور کلینڈر برائے 24-2023

Posted On: 31 MAR 2023 3:05PM by PIB Delhi

اٹل انوویشن مشن( اے آئی ایم) نیتی آیوگ نے تین نئے وسائل کاآغاز کیا ہے جو ہندوستان کے نوجوانوں میں اختراع اور تخلیقی صلاحیت کی نمو کے لئے ہیں۔ آغاز کی تقریب میں اے ٹی ایل ٹنکرنگ کریکولم، ایکوئپمنٹ مینول اور کلینڈر برائے 24-2023 کا تعارف کردیا گیا۔

اے ٹی ایل ٹنکرنگ کریکولم طلبا کی اختراعی صلاحیتوں کو ابھارنے اور بروئے کار لانے کی طے شدہ حکمت عملی اور خاکہ ہے۔ یہ نصاب میکر گھاٹ کے اشتراک سے وضع کیا گیا ہے اور بنیادی الیکٹرونکس اور میکنکس سے لے کر جدید ترین ٹیکنالوجیز۔ تھری ڈی پرنٹنگ اور انٹرنیٹ آف تھنگس سب کا احاطہ کرتاہے۔ اس نصاب کے ذریعہ طلبا کی روزمرہ کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اختراعی حل تلاش کرنے کی جانب حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

ایکوئپمنٹ مینول کے تحت ملک بھر کے اسکولوں کے لیب میں اے ٹی ایل ٹنکرنگ مشن کے تحت فراہم کئے گئے آلات کے بارے میں تفصیلی جانکاری فراہم کی جائے گی اور ہر آلے اور سازوسامان کی مکمل تفصیل اور ان کے پروجیکٹ کو مثال کے ذریعہ واضح کرنے کا کام کیا جائے گا۔

کلینڈر برائے 24-2023 میں طلبا کے اندر اختراع اور صنعتوں کی سمجھ کو بڑھانے کے لئے سال بھر کے اندر ہونے والی سرگرمیوں ، پروگراموں ، ورکشاپ اور مقابلوں کا احاطہ کیا  جائے گا۔ کلینڈر میں اے ٹی ایل ٹنکرنگ مشن اور ایکوئپمنٹ مینول کو مربوط کیا گیا ہے۔ اس میں ایک علیحدہ حصہ ہے۔ اس مہینے کی سرگرمیاں اور اس میں طلبا اے ٹی ایل لیب میں مہینے بھر میں جو سرگرمیاں انجام دیں گے ان کی تفصیل رہے گی۔

آغاز کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے اے آئی ایم مشن ڈاکٹر چنتن ویشنو نے کہا کہ ان نئے وسائل کا آغاز کرتے ہوئے ہمیں بے حد خؤشی ہورہی ہے جو ایک خودکفیل ہندوستان کی تعمیر کے حکومت کے ویژن کو پایہ تکمیل کی جانب ایک قدم ہے۔ ایک ایسا ہندوستان جو اپنے چیلنجوں کا اختراعی حل نکالنے کا اہل ہو، ان اقدامات سے ہندوستان کے نوجوان اذہان کو کل کے اختراع کار اور تبدیلی کے نقیب بنانے کے لئے مطلوبہ صلاحیتوں سے لیس کیا جاسکے گا۔

اٹل انوویشن مشن ہندوستان کے نوجوانوں میں اختراع اور صنعتوں کے رجحان کو فروغ ملے گااور یہ وسائل ہدنوستان کے اس عہد کی نظیر ہیں۔ ان وسائل کے ذریعہ اساتذہ ، سرپرست اور طلبا ایک بہتر ہندوستان کے لئے مطلوبہ اختراع اور ہنر مندی سے لیس ہوسکیں گے۔

*****

 

 

U.No:3563

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1912615) Visitor Counter : 102


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu