امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

سیکرٹری محکمہ امور صارفین نے خوردہ فروشوں کو گھریلو کھپت میں خلل نہ ڈالنے کی ہدایت کی


خوردہ مارجن کی پیمانہ بندی کریں: سیکرٹری، ڈی او سی اے

Posted On: 31 MAR 2023 4:36PM by PIB Delhi

محکمہ امور صارفین کے سکریٹری جناب روہت کمار سنگھ نے ایک میٹنگ میں خوردہ فروشوں کو مشورہ دیا کہ وہ خوردہ مارجن کی اس طرح سے پیمانہ بندی کریں کہ گھریلو دالوں کی کھپت کی ساخت قیمت میں اضافے سے پریشان نہ ہو۔ انہوں نے آج یہاں ریٹیلرز ایسوسی ایشن آف انڈیا (آر اے آئی) اور بڑے منظم خوردہ فروشوں کے ساتھ میٹنگ کی اور انہیں ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ دالوں، خاص طور پر تور دال کے خوردہ مارجن کو غیر معقول سطح پر نہ رکھا جائے۔

خوردہ صنعت کے کھلاڑیوں نے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور یہ بھی یقین دلایا کہ دالوں کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے تمام تر کوششیں کی جائیں گی۔

خوردہ ایسوسی ایشن اور بڑی منظم خوردہ تنظیموں کے ساتھ آج کی میٹنگ ان میٹنگوں کے سلسلے کا ایک حصہ ہے جو محکمہ نے دالوں کی ویلیو چین کے اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ کی تھی تاکہ صارفین کے لیے دالوں کی دستیابی اور سستی قیمت کو یقینی بنایا جا سکے۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-م ف

31-03-2023

U: 6568



(Release ID: 1912589) Visitor Counter : 87