تعاون کی وزارت

کوآپریٹو سوسائٹیز پر ٹیکس

Posted On: 29 MAR 2023 5:38PM by PIB Delhi

کوآپریشن کے  وزیر جناب امت شاہ نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ بجٹ کے اعلان 24-2023 کے مطابق، کوآپریٹو سوسائٹیز کے لیے درج ذیل انکم ٹیکس سے متعلق راحتی فوائد تجویز کیے جا رہے ہیں:

  1. یکم اپریل 2023 کو یا اس کے بعد بننے والی نئی کوآپریٹو سوسائٹیز، جو 31مارچ 2024 تک مینوفیکچرنگ یا پروڈکشن شروع کرتی ہے اور کسی مخصوص مراعات یا تخفیف سے فائدہ نہیں اٹھاتی ہے، تجویز ہے کہ انہیں 15 فیصد کی رعایتی شرح پر ٹیکس ادا کرنے کا اختیار دیا جائے جیسا کہ نئی مینوفیکچرنگ کمپنیوں کے لیے دستیاب ہے۔ اس اعلان سے مینوفیکچرنگ/پیداواری سرگرمیوں میں مصروف نئے کوآپریٹیوزکو فائدہ پہنچے گا۔
  2. شوگر کوآپریٹوز کے لیے، تشخیصی سال 17-2016 سے پہلے کے سالوں کے لیے، اگر گنے کی خریداری پر کیے گئے اخراجات کے لیے دعویٰ کردہ کسی کٹوتی کو مسترد کر دیا گیا ہے، تو پچھلے سال کے مطابق  اس طرح کی کٹوتی کو حکومت کی طرف سے مقرر کردہ یا منظور شدہ قیمت تک کی اجازت دینے کے بعد اس کی دوبارہ گنتی کی جائے گی۔ حکومت کے اس فیصلے سے شوگر کوآپریٹیو کو انکم ٹیکس کی اصل رقم کے تقریباً 10,000 کروڑ روپے کا فائدہ ملے گا۔ اس مقصد کے لیے، تمام شوگر کوآپریٹیو، جو کٹوتی کے اہل ہیں، مناسب طریقے سے تشخیص کرنے والے افسر سے رجوع کریں۔
  3. پرائمری ایگریکلچرل کوآپریٹو سوسائٹیز (پی اے سی ایس) اور پرائمری کوآپریٹو ایگریکلچرل اینڈ رورل ڈیولپمنٹ بینک (پی سی اے آر ڈی بیز) کی طرف سے نقد رقم جمع کرنے اور قرضوں کے لیے فی ممبر 2 لاکھ روپے تک کی اعلیٰ ھد فراہم کی گئی ہے۔
  4. کوآپریٹو سوسائٹیوں کو نقد رقم نکالنے پر ٹی ڈی ایس کے لیے 3 کروڑ روپے تک کی اعلیٰ ھد فراہم کی گئی ہے۔
  5. اسی طرح، مالی سال 2022-23 کے دوران، کوآپریٹو سوسائٹیوں کو درج ذیل ٹیکس فوائد بھی فراہم کیے گئے:
  6. کم از کم متبادل ٹیکس (ایم اے ٹی) میں کمی: کوآپریٹیو کے لیے ایم اے ٹی کو 18.5فی صد سے کم کر کے 15فیصد کر دیا گیا ہے۔
  7. کوآپریٹو سوسائٹیوں پر سرچارج میں کمی: 1 سے 10 کروڑ روپے کے درمیان آمدنی والی کوآپریٹو سوسائٹیوں کے لیے سرچارج کو  12 فیصد سے کم کر کے  7 فیصد کر دیا گیا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ش ت۔ع ن۔

U-3558



(Release ID: 1912501) Visitor Counter : 82


Read this release in: English , Marathi , Telugu