سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
ممبئی - گوا قومی شاہراہ دسمبر 2023 تک مکمل ہو جائے گی، مرکزی وزیر نتن گڈکری نے یقین دلایا
مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز نتن گڈکری نے ممبئی- گوا شاہراہ کا فضائی معائنہ کیا
وزیرموصوف نے جے این پی اے -دہلی روٹ سمیت تین منصوبوں کے لئے 15 ہزار کروڑ روپے کا اعلان کیا
Posted On:
30 MAR 2023 6:40PM by PIB Delhi
سڑک و ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج مطلع کیا کہ ممبئی-گوا قومی شاہراہ نمبر 66 کا تعمیراتی کام دسمبر 2023 تک مکمل ہو جائے گا اور جنوری 2024 میں سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔ وزیر موصوف نے ممبئی - گوا شاہراہ کے تعمیراتی کام کا فضائی معائنہ کیا اور اس کے بعد رتناگیری میں میڈیا سے خطاب کیا۔ اس موقع پر مہاراشٹر کے وزیر صنعت ادے سامنت بھی موجود تھے۔

وزیرموصوف نے مزید بتایا کہ ممبئی-گوا شاہراہ کو 10 پیکجوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ان میں سے سندھو درگ ضلع میں دو پیکجز (پی – 9 اور پی -10) تقریباً 99 فیصد مکمل ہو چکے ہیں۔ رتناگیری ضلع میں کل 5 پیکجز ہیں اور ان میں سے دو پیکجوں (پی – 4 اور پی – 8) کا بالترتیب 92 فیصد اور 98 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، باقی کام جاری ہے۔ وزیر موصوف نے مطلع دی کہ دو پیکجز (پی -6 اور پی -7) کے لیے تاخیر کا شکار کام ایک نئے ٹھیکیدار کی تقرری کے ذریعے دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ رائے گڑھ ضلع میں تین پیکجوں میں سے دو پیکج (پی – 2 اور پی -3) بالترتیب 93 فیصد اور 82 فیصد تک مکمل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیکج (پی – 1) پر نصف سے زیادہ کام مکمل ہو چکا ہے اور بقیہ کام جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

روڈ ٹرانسپورٹ اورشاہراہوں کے مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ پنول-انڈا پور مرحلے کے لیے زمین کے حصول اور ماحولیاتی منظوریوں نے ممبئی-گوا قومی شاہراہ پر کام میں تاخیر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ان تمام رکاوٹوں کو دور کر دیا گیا ہے اور کرناالہ سینکچری علاقہ میں فلائی اوور کو ہٹا کر ماحولیاتی مسئلہ کا خیال رکھا جا رہا ہے۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ ممبئی گوا قومی شاہراہ کے گوا میں تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے۔ ممبئی-گوا قومی شاہراہ کونکن کے اہم سیاحتی مقامات کو جوڑنے والی ایک شاہراہ ہے۔ اس سے سیاحت کی ترقی کو فروغ ملے گا۔ نیز، وزیر موصوف نے کہا چونکہ بڑے صنعتی علاقوں کو جوڑنے والی سڑک ہے، صنعتی ترقی کو بھی فروغ ملے گا۔

وزیر نے 15 ہزار کروڑ روپے کے تین نئے پروجیکٹوں کا بھی اعلان کیا۔ ان میں 1,200 کروڑ ر وپے کا کالمبولی جنکشن پروجیکٹ، 1,200 کروڑ روپے کا پاگوڈ جنکشن چوک سے گرین فیلڈ ہائی وے پراجیکٹ اور 13,000 کروڑ روپے کی موربے – کارنجدے ہائی وے جو جے این پی اے کے ذریعے دہلی کو جوڑتی ہے، شامل ہیںِ، ان منصوبوں پر جلد کام شروع ہو جائے گا۔

اس سے قبل آج صبح وزیر موصوف نے 414.68 کروڑ روپے کے تین قومی شاہراہ پروجیکٹوں کا، رائے گڑھ ضلع کے پالاسپے گاؤں میں 63,900 کلومیٹر طویل شاہرا کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ پروجیکٹ جواہر لعل نہرو پورٹ اتھارٹی اور دیگھی کی دو بندرگاہوں پر اقتصادی حرکیات کو فروغ دیں گے، جبکہ پنول تا کاسو شاہراہ کو کنکریٹائز کرنے سے سفر کی رفتار تیز ہوگی اور ایندھن کی بچت ہوگی۔


بانس کریش بیریئر
وزیر موصوف نے بتایا کہ حادثات سے بچنے کے لیے ممبئی - گوا شاہراہ کے اطراف میں بانس کریش بیریئر لگانے کی تجویز نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، ریاستی حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ شاہراہ کے ساتھ وسیع شجرکاری کرے۔
بین الاقوامی معیار کے مطابق نشانات
وزیر موصوف نے کہا کہ ممبئی - گوا قومی شاہراہ پر بین الاقوامی معیار کے مطابق نشانات لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے حادثات کی تعداد کو کم کرنے اور سفر کو زیادہ آسان بنانے میں مدد ملے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ا ک- ق ر)
U-3551
(Release ID: 1912488)
Visitor Counter : 172