وزارت سیاحت
’مشن موڈ میں سیاست: ہم آہنگی اور عوامی شراکت داری‘ دوروزہ چنتن شیور مشکلوں اور مواقع سے متعلق امور پر مفید غور و فکر کے ساتھ اختتام پذیر ہوا
Posted On:
30 MAR 2023 7:13PM by PIB Delhi
وزارت سیاحت کی جانب سے 30 مارچ کو منعقدہ ’مشن موڈ میں سیاست: ہم آہنگی اور عوامی شراکت داری‘ دوروزہ چنتن شیور سیاحت کے شعبے کی ترقی کے لئے مختلف مشکلوں اور مواقع سے متعلق امور پر مفید غور و فکر کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، جس میں ریاستوں، صنعتی انجمنوں اور صنعتی رہنماؤں نے سرگرمی سے شرکت کی۔ دو دنوں تک چلنے والے اس ورکشاپ میں 11 علمی سیشنوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف موضوعات کو شامل کیا گیا۔
سیاحت، ثقافت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے شرکاء کا چنتا شیور کا حصہ بننے اور قیمتی معلومات اور حکمت عملیوں کو مشترک کرنے کے لئے شکریہ ادا کیا، جسے ہندوستان میں مشن موڈ میں سیاحت کے نفاذ کے لئے قومی سطح پر اپنایا جاسکتا ہے۔ سیاحت کی وزارت میں سکریٹری جناب اروند سنگھ نے آئندہ پہلی عالمی سیاحتی سرمایہ کاروں کے اجلاس اور قیمتی معلومات جو ہندوستان کے سیاحتی شعبے میں ترقی کے مشن کو آگے بڑھانے کے لئے شراکت داروں سے حاصل ہوئے ہیں، کے بارے میں بات کرتے ہوئے دوروزہ چنتن شیور کے اختتام کا اعلان کیا۔
سیاحت کی وزارت میں سکریٹری جناب اروند سنگھ نے اختتامی سیشن کے ساتھ دوروزہ چنتن شیور کے اختتام کا اعلان کیا۔ انھوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ سال 2023 میں جی 20 کی صدارت سنبھالنے کے ساتھ ساتھ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی سربراہی بھی ملنے سے ہندوستان کی اہمیت کئی گنا بڑھ گئی ہے۔ حالیہ دنوں وزارت نے کاشی (وارانسی) میں ’ایس سی او سیاحتی وزراء‘ کی میٹنگ کا انعقاد کیا تھا، جسے ایس سی او کی پہلی ثقافتی راجدھانی کے طور پر ڈیزائن کیا گیا۔ اس کے علاوہ انھوں نے پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ ہندوستان کی جی 20 صدارت کی ماتحتی میں عالمی سیاحتی سرمایہ کاروں کا پہلا اجلاس (جی ٹی آئی ایس)، 17 مئی سے 19 مئی 2023 تک نئی دہلی میں منعقد ہوگا۔ یہ عالمی اور گھریلو تجارتی رہنماؤں کے درمیان باہمی تعامل کی شروعات کرنے اور ہندوستانی سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔ نیز چنتن شیور بھی آئندہ جی ٹی آئی ایس کے دوران کاروبار کو بڑھانے کے لئے اہم معلومات فراہم کرے گا۔
چنتن شیور کے دوسرے دن تبادلہ خیال کے دوران متعدد شعبوں میں حکومتی پروگراموں کے تال میل سے متعلق موضوعات کو شامل کیا گیا۔ سیاحت ایک کثیر شعبہ جاتی موضوع ہے اور اس کے لئے متعدد وزارتوں اور محکموں کی مدد ضرورت ہے۔ سیشن کے دوسرے دن کنیکٹیوٹی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے مختلف وزارتوں کے شعبے میں ہم آہنگی قائم کرنے کے لئے متعدد موضوعات پر غور و فکر کیا گیا، تاکہ سیاحتی مقامات کے مضمرات میں اضافہ کیا جاسکے۔ شہری ہوابازی، سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت، ریلویز کی وزارت، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت اور جل شکتی جیسی مختلف وزارتوں نے سیاحت کی وزارت کے ساتھ مشاورت اور شراکت داری کے تحت اپنے کنٹرول والے مختلف قدرتی اور ثقافتی ترغیبات کی تیاری کے لئے اپنے منصوبے مشترک کئے، تاکہ گھریلو اور غیرملکی سیاحوں کو اس طرف راغب کیا جاسکے۔
مختلف سیشنوں میں غور و فکر کے دوران مختلف شعبوں کی ترقی کے لئے سرکاری پروگراموں کی ہم آہنگی، ہوم اسٹے، سوینیئر اور سیاحتی گائیڈس کی تیاری اور سیاحتی ایڈونچر اور ملک میں دیہی سیاحت کی ترقی جیسے موضوعات شامل تھے۔
ایڈونچر ٹو آپریٹر ایسوسی ایشن آف انڈیا (اے ٹی او اے آئی) جیسی مختلف صنعتی انجمنیں اور کیرالہ، مہاراشٹر، کرناٹک، مغربی بنگال، سکم، بہار، میگھالیہ، تری پورہ، منی پور، اتراکھنڈ اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ کی حکومتوں نے تبادلہ خیال میں شرکت کی۔
چنتن شیور کے کچھ اہم نتائج درج ذیل ہیں:
- سنہ 2047 میں 3 ٹریلین امریکی ڈالر جی ڈی پی کے لئے صنعت کی توقعات
- راجستھان حکومت کی طرف سے سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبے کے لئے صنعتی حیثیت دیے جانے کے بہترین طور طریقوں کو دوسری ریاستیں بھی اپناسکتی ہیں۔
- ریاستی سیاحتی پالیسی کے تجزیے میں کم معیار اور زیادہ مضبوطی کے ساتھ زیادہ توجہ والی ریاستی سیاحتی پالیسی کی بینچ مارکنگ مشق کیا جائے گا۔
- سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبے میں کاروبار کرنے میں آسانی کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کے لئے ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے گا۔
- نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے مقامات کی پروفائلس تیار کی جائے گی۔
- لکشدیپ کو پی پی پی کے لئے ایک کامیابی کہانی کے طور پر دہرانے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔
- ہندوستان ایم آئی سی سی اور شادی ہال کے طور پر قومی مارکیٹنگ مہمات کا آغاز۔
- ایم آئی سی ای حیدرآباد کنونشن پرموشن بیورو مقامات کی سطح کے کنونشن بیورو کے لئے اچھا ماڈل ہے، جسے دہرانے کے لئے تفصیل سے مطالعہ کیا جائے گا۔
- وزارت سیاحتی سرمایہ کاری کی حکمت عملی کی گنجائش بڑھانے کے لئے یو این ڈبلیو ٹی او کے ساتھ کام کرے گی۔
- وزارت سیاحت اور میزبانی کے شعبے میں اسٹارٹ اپ کے ساتھ مضبوطی سے مصروفیت کو آگے بڑھائے گی۔
- این آئی ڈی ایچ آئی پلس کو قومی سیاحتی خدمات پورٹل کے طور پر تیار کیا جائے گا اور ایس ای او کے لئے ناقابل یقین ہندوستان سے منسلک کیا جائے گا۔
- اے ٹی آئی ٹی ایچ وائی اے ایم گجرات کی سیاحت سے ایک اہم تبدیلی آمیز پہل ہے، جسے قومی سطح پر دہرایا جائے گا۔
- ہم آہنگی چار شعبوں میں کنورجنس میٹرکس تیار کرنے کے لئے بین وزارتی ورکنگ گروپ کی تشکیل یہ شعبے ہیں، کنیکٹیوٹی اور بنیادی ڈھانچہ، سیاحتی مصنوعات اور تجربات، ہنرمندی کی ترقی، انضباطی اصلاحات اور کاروبار کرنے میں آسانی۔
- ہوم اسٹے - وَن نیشن وَن رجسٹریشن پر چلایا جائے گا۔
- بہترین طور طریقوں کے لئے عمدگی کا مرکز کی راہ، تاکہ ریاستوں اور صنعت کے ذریعے اولین طور طریقوں کو بینچ مارک کیا جاسکے، دہرایا جاسکے اور بہترین طور طریقوں میں اضافہ کیا جاسکے۔
- دیہی سیاحتی کلسٹر کی ترقی کا ماڈل تیار کیا جائے گا۔
- میگا ایڈونچر ٹریلس – کو ایم او ای ایف سی سی، وزارت داخلہ، شہری ہوابازی اور ریاستوں کی شراکت داری میں تیار کیا جائے گا۔
- ایڈونچر ٹورازم پر ماڈل قانون – کو جلد ہی حتمی شکل دی جائے گی۔
- ایڈونچر ٹورازم ریسکیو سینٹر – کو جلد ہی حتمی شکل دی جائے گی۔
- بجٹ اعلانات کے مطابق 50 مقامات کے انتخاب کے لئے چیلنج موڈ، ریاستوں کو پیش کیا گیا – یہ پانچ پیمانے پر مبنی ہیں اور انھیں جلد ہی حتمی شکل دی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ع ح ۔ م ر
Urdu No. 3550
(Release ID: 1912482)
Visitor Counter : 120