صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ -19 کی تازہ ترین صورتحال

Posted On: 31 MAR 2023 9:31AM by PIB Delhi

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک 220.65 کروڑ(95.20کروڑ دوسری خوراک اور22.86کروڑ احتیاطی خوراک)کووڈ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6553 ٹیکے لگائے گئے۔

ہندوستان میں سردست زیر علاج مریضوں کی تعداد15208 ہے۔

فی الحال زیر علاج مریضوں کی شرح 0.03 فیصد ہے۔

سردست ملک میں شفایابی کی شرح 98.78 فیصد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران1390 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ جس کے بعد شفایاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر4,41,69,711 ہوگئی ہے۔

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ کے3095نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔

جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے مریضوں کی یومیہ شرح (2.61 (فیصد ہے ۔

جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے افراد کی ہفتہ وار شرح(1.91) فیصد ہے ۔

اب تک کُل 92.15 کروڑ ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,18,694ٹیسٹ کئے گئے۔

***********

ش ح ۔ ح ا۔ ف ر

U. No.3545



(Release ID: 1912465) Visitor Counter : 66