وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آتم نربھر بھارت: وزارت دفاع نے برہموس ایرو اسپیس پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ اگلی  جنریشن میری ٹائم موبائل کوسٹل بیٹریز (لانگ رینج) اور برہموس میزائلوں کے لیے 1,700 کروڑ روپے کے معاہدہ پر دستخط کئے

Posted On: 30 MAR 2023 6:56PM by PIB Delhi

وزارت دفاع نے 30 مارچ 2023 کو برہموس ایرو اسپیس پرائیویٹ لمیٹڈ (بی اے پی ایل) کے ساتھ خریدو (انڈین) زمرے کے تحت اگلی جنریشن میری ٹائم موبائل کوسٹل بیٹریز (لانگ رینج) } این جی ایم ایم سی (ایل آر{ اور برہموس میزائلوں کی خریداری کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے جس کی تخمینہ لاگت 1,700 کروڑ سے زیادہ ہے۔ این جی ایم ایم سی بیز کی فراہمی  2027 سے شروع ہوجائے گی ۔ یہ سسٹم سپرسونک برہموس میزائلوں سے لیس ہوں گے اور ہندوستانی بحریہ کی کثیر جہتی میری ٹائم اسٹرائیک صلاحیت میں نمایاں اضافہ کریں گے۔

بی اے پی ایل ہندوستان اور روس کے درمیان ایک جوائنٹ وینچر  ہے جو  سطح سے سطح پر مار کرنے والے میزائل کو بہتر رینج کے ساتھ بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ معاہدہ مقامی صنعتوں کی فعال شراکت داری کے ساتھ اہم ہتھیاروں کے نظام اور گولہ بارود کی مقامی تیاری کو مزید فروغ دینے والا ہے۔ یہ پروجیکٹ  چار سال کی مدت میں 90,000 سے زیادہ افرادی دن کا روزگار پیدا کرے گا۔ دیسی مینوفیکچررز سے حاصل کردہ زیادہ تر آلات اور ذیلی نظام کے ساتھ، یہ سسٹم ’آتم نر بھر بھارت‘ کے قابل فخر پرچم بردار ہوں گے۔

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 3531)


(Release ID: 1912381) Visitor Counter : 154


Read this release in: English , Hindi , Telugu