عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نہرو یووا کیندر کٹھوعہ کے زیر اہتمام ہندوستان کی جی20 صدارت پر یوتھ کنونشن میں شرکت کی
وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ، یکم دسمبر 2022، اس ملک کے نوجوانوں کے لیے ایک تاریخی لمحہ تھا جب اس نے جی 20 فورم کی صدارت سنبھالی : ڈاکٹر جتیندر سنگھ
آج کے نوجوان انڈیا @2047 کا تعین کریں گے جب ہندوستان اپنی آزادی کا صد سالہ جشن منائے گا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
شیاما پرساد مکھرجی، ہندوستان میں اب تک کے بہترین یوتھ آئیکن: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
آج ہندوستان کے نوجوانوں کے پاس یہ اعزاز اور موقع ہے کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے تصور کے مطابق ’نیو انڈیا‘ کی تشکیل میں اپنا تعاون دیں : ڈاکٹر جتیندر سنگھ
نوجوانوں کے لیے ان کی ہنرمندی کے فروغ کے لیے سینکڑوں مواقع پیدا کیے گئے :نوجوانوں کو ان مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور ’وشوا گرو‘ بننے کی طرف ہندوستان کے سفر کا فعال شراکت دار بننا چاہیے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
Posted On:
30 MAR 2023 5:59PM by PIB Delhi
سائنس و ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، ارضیاتی سائنسز کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملے، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا، آج کے نوجوان انڈیا @2047 کا تعین کریں گے جب ہندوستان اپنی آزادی کا صد سالہ جشن منائے گا کیونکہ ان کے پاس یہ اعزاز اور موقع ہے کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے تصور کے مطابق ’نیو انڈیا‘ کی تشکیل میں اپنا تعاون دیں۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ یہاں نہرو یووا کیندر، کٹھوعہ کے زیر اہتمام ایک یوتھ کنونشن سے خطاب کر رہے تھے جس کا عنوان تھا ’’بھارت کی جی 20 صدارت میں نوجوانوں کا رول‘‘۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اس ملک کے نوجوانوں کو خود کو خوش قسمت سمجھنا چاہیے کہ وہ ایک ایسے دور میں جی رہے ہیں جب ہندوستان نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جی 20 کی صدارت سنبھالی ہے، اس طرح نوجوان جی20 فورم صدر ہوتے ہوئے ہندوستان کے متمول ثقافتی تنوع اور ورثے اور عالمی مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ دنیا ہندوستان کے دروازے پر دستک دے رہی ہے کیونکہ ہندوستان میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہر طرح کے حالات میں دنیا کی قیادت کرنے کی مہارت اور صلاحیت موجود ہے کیونکہ ہندوستان کو اب ’دنیا کا لیڈر‘ سمجھا جاتا ہے۔
یہ کہتے ہوئے کہ یہ حکومت اس ملک کے نوجوانوں کے لیے وقف ہے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، وزیر اعظم نریندر مودی نے نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے جو انقلابی فیصلے کئے ہیں، وہ یہ ہیں کہ کسی گزیٹیڈ افسر کی تصدیق اور غیر گزیٹیڈ عہدوں وغیرہ کے لئے انٹرویو کو ختم کرنا، کیونکہ یہ حکومت ہندوستان کے نوجوانوں پر پختہ یقین رکھتی ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا،’اسٹارٹ اپ انڈیا، اسٹینڈ اپ انڈیا ‘ دراصل وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے نوجوانوں کے لیے وقف ہے اور یہ ان کی کوششوں کی وجہ سے ہے کہ 2014 میں محض 350 اسٹارٹ اپس تھے، اب یہ 100 سے زیادہ یونیکارن کے ساتھ 90,000 سے تجاوز کرچکے ہیں۔ اروما مشن کے تحت جموں و کشمیر کے ڈوڈا ضلع میں جنم لینے والے بہت سے اسٹارٹ اپس نے بہت سے نوجوانوں کا مستقبل سنوارا ہے جنہوں نے نوکریاں چھوڑ دی ہیں اور اب لاکھوں میں کما رہے ہیں۔
وزیر موصوف نے کہا کہ اس ملک کے نوجوانوں کے لیے یہ سب سے فخریہ لمحہ ہے کہ ہندوستان نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جی 20 کی صدارت سنبھالی ہے، اس کے ساتھ ہی اس ملک کے نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہندوستان کو ’وشوا گرو‘ بنانے کے لیے اس وراثت کو آگے بڑھائیں۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، اس ملک کے نوجوانوں کے لیے ان کی ہنرمندی کے فروغ کے لیے سینکڑوں مواقع پیدا کیے گئے ہیں جو بات اہم ہے وہ یہ کہ نوجوان اس مواقع سے فائدہ اٹھائیں اور ’وشوا گرو‘ بننے کے ہندوستان کے سفر کے فعال شراکت دار بنیں۔
شیاما پرساد مکھرجی کو 20 ویں صدی کے ہندوستان کے سب سے قدآور لیکن غیر معروف یوتھ آئیکون کے طور پر سراہتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یاد کیا کہ مکھرجی 34 سالہ نوجوان کی حیثیت سے کلکتہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر بنے اور کہا کہ، آج کٹھوعہ کو یوتھ کنونشن کے لیے اس لیے منتخب کیا گیا تھا کہ شیاما پرساد مکھرجی بہترین یوتھ آئیکون تھے جنہوں نے قومی یکجہتی کے لیے اپنی زندگی وقف کردی ۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مزید کہا کہ یہ ذمہ داری اس ملک کے نوجوانوں پر ہے کہ وہ ان کی وراثت کو آگے بڑھائیں۔
آج کے یوتھ کنونشن کے دوران موجود دیگر افراد میں ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ راہل پانڈے، ڈی ڈی سی وائس چیئرپرسن کٹھوعہ، رگھونندن سنگھ ببلو، ڈپٹی ڈائریکٹر این وائی کے کٹھوعہ، سوم دت زرد کے علاوہ کٹھوعہ کے مختلف اداروں کے طلباء اور ضلع کٹھوعہ کے مختلف علاقوں کے نوجوان شامل تھے۔
****
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 3530)
(Release ID: 1912350)