وزارتِ تعلیم

پہلا بنیادی خواندگی اور ریاضی تخمینہ ٹسٹ 19 مارچ 2023 کو ہوا


پندرہ برس کی عمر سے 80 برس سے زیادہ کی عمر والوں نے ٹسٹ میں حصہ لیا

Posted On: 30 MAR 2023 4:45PM by PIB Delhi

نو بھارت ساکشرتا کا ریہ کرم (نیو انڈیا لٹریسی پروگرام ) انیس مارچ 2023 کو دس ریاستوں اور مرکزی انتظام والے علاقوں میں کرایا گیا جس میں بالغ خواندہ افراد کی لکھنے پڑھنے اور ریاضی کی صلاحیت کی جانچ کی جاتی ہے۔ اسکولوں اور کالجوں کے طلبا کو رضاکاراساتذہ کے طور پر ساتھ لیا گیا تھا اور ان کی مدد سے درس وتدریس کی سرگرمیاں انجام دی گئیں۔

خواندگی اور ریاضی کے بنیادی تخمینہ ٹسٹ کے پروگرام میں  22.70 لاکھ سیکھنے والوں نے حصہ لیا تاکہ یہ لوگ ٹسٹ پاس کرکے خواندگی کی تصدیق حاصل کریں ۔ پندرہ برس اور اس سے زیادہ کی عمر کے لوگوں میں 80 برس سے زیاہد کے مردو عورت بھی شامل تھے جو قلم تھام کر فخر محسوس کررہے تھے۔ سب سے زیادہ خواندگی امیدوار 925854 (خواتین 591421 مرد 334433) مدھیہ پردیش میں شامل ہوئے۔ تمام 52 اضلاع میں یہ ٹسٹ کرایا گیا۔ جھبوا میں ایک غیر معمولی واقعہ دیکھنے کو ملا جہاں سب سے زیادہ تعداد میں 58470 امیدوار ٹسٹ میں شامل ہوئے اور وہاں نوا پاڑہ گاؤں ، بلاک تھندلا ضلع جھبوا میں ایک دولہا اپنی بارات کو روک کر ٹسٹ میں شامل ہوا اور ٹسٹ کے بعد بارات آگے بڑھی۔

راجستھان میں مجموعی طور پر 548352 امیدوار تخمینہ ٹسٹ میں شریک ہوئے (398418 خواتین اور 149934 مرد) ۔ ریاست کے تمام منظور شدہ اسکولوں میں ٹسٹ کردیا گیا۔ تمل ناڈو میں تمام 38 اضلاع میں ٹسٹ منعقد ہوا جس میں 528416 امیدوار( 436020 خواتین 92371 مرد) شریک ہوئے۔ تیرہ اضلاع کے 25 ٹرانس جینڈر بھی ٹسٹ میں شریک ہوئے۔ اترپردیش میں تمام 75 ضلعوں میں ٹسٹ ہوا۔ مجموعی طور پر 146055 امیدوار ٹسٹ میں شامل ہوئے۔ لداخ یوٹی انتظامیہ میں ۔ لیہہ اور کرگل ضلع دونوں میں 7366 امیدواروں نے ٹسٹ میں حصہ لیا۔

دیگر ریاستوں میں اڑیشہ میں 44702 جھارکھنڈ میں 48691، میگھالیہ میں تین ہزار، چنڈی گڑھ یوٹی میں 2596 امیدوار FLNAT میں شریک ہوئے۔

نوبھارت ساکشرتا کا ریہ کرم یا نیو انڈیا لٹریسی پروگرام مرکزی اعانت والی اسکیم ہے اور حکومت ہند نے اسے مالی سال 27-2022 کے دوران عملدرآمد کے لئے منظوری دی ہے۔ یہ اسکیم قومی تعلیمی پالیسی 2020 کی سفارشات کے تحت شروع کی گئی ہے اور ملک کے پندرہ برس اور اس سے زیادہ کے تمام ناخواندگان کا احاطہ کیا گیا ہے۔ زیادہ توجہ خواتین اور تعلیمی اعتبار سے پسماندہ ریاستوں پر مرکوز کی گئی ہے۔

حال ہی میں یو نیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی ) نے تمام یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر صاحبان اور ملک کے تمام کالجوں کے پرنسپل صاحبان کو 27 جنوری 2023 کو مکتوب بھیج کر اس اسکیم میں طبا اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کو حصہ لینے کے لئے کیا تھا۔

سیکھنےو الوں کو مقامی زبانوں میں مواد ومتن فراہم کیا گیا ہے اور این سی ای آر ٹی کے دیکشا پلیٹ فارم کے ذریعہ سیکھ سکتے ہیں۔ سرکاری یا سرکار سے امداد یافتہ اسکولوں کو اس اسکیم پر عملدرآمد کے لئے پابندبنایا گیا۔ سیکھنے والوں کو سال میں دو مرتبہ سرٹیفکیٹ جاری کئے جائیں گے۔

*****

U.No:3528

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1912305) Visitor Counter : 144