مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

سوچھوتسو 2023 –زیر و ویسٹ کا بین الاقوامی دن


سوچھتا  ہندوستان کی تبدیلی کی بنیاد ہے

ایس بی ایم- یو:  جن بھاگیداری سے جن آندولن تک

سوچھتایاترا:  خواتین کچرے سے پاک  شہروں کی تحریک  میں پیش پیش

کچرے کا موثربندوبست ، آب وہوا میں تبدیلی کے اہداف کے لئے اہم

ایس بی ایم –یو 2.0 کے تحت او ڈی ایف سے کچرے سے پاک شہروں  کی طرف قدم

Posted On: 29 MAR 2023 3:50PM by PIB Delhi

ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر جناب ہردیپ ایس پوری نے کہا ہے کہ 2014 کے بعد سے، ہندوستان نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میںسوچھتا اور کچرے کے بندوبست میں تبدیلی دیکھی ہے، سوچھتا نہ صرف ہر سرکاری اسکیم کا ایک  بنیادی اصول بن گئی ہے بلکہ شہریوں کی طرززندگی میں بھی شامل ہوگئی ہے۔ سوچھ بھارت مشن - شہری (ایس بی ایم-یو) جن بھاگیداری کے اصول کو قائم کرنے والا پہلا بڑے پیمانے کا پروگرام تھا۔ لوگوں کی ملکیت اور اس مشن کی قیادت نے اس سرکاری پروگرام کو ایک عوامی پروگرام میں بدل دیا ہے۔ ایس بی ایم-یوایک عوامی تحریک بن گیا ہے۔ وزیر موصوف  نے خواتین کی قیادت والی  عوامی تحریک کی شکل میں’کچرے سے پاک شہروں کے لیے ریلی ‘ کو سراہا، جہاں لاکھوں لوگوں نے اپنی سڑکوں ،پڑوس اور پارکوں کی صفائی کی ذمہ داری لی۔

جناب پوری نے ’تبدیلی کی کہانیاں‘ کے مجموعہ  کا اجرا کیا، جس میں کچھ حیرت انگیز زمینی کامیابیوں کو شامل  کیا گیا ہے، اور عوام کو  مطلع کیا کہ 300 سے زیادہ خاتون  اپنی مدد آپ گروپوں کی ممبران نے مختلف  کچرے کے  بندوبست سے متعلق  ماڈلز سیکھنے کے لیے شہروں کا سفر کیا ہے۔ ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر نے تبدیلی لانے والے ’سوچھتا دوت‘ کو مبارکباد پیش کی، جن میں سے کئی  نے پہلی بار سفر کیا اور اس تجربے نے انہیں دیکھنے، بات چیت کرنے اور سیکھنے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کیاہے۔ شہری ہندوستان میں ایک انٹرپرائز کی شکل میں چار لاکھ خواتین براہ راست  سوچھتا اور کچرے کے بندوبست میں لگی ہوئی ہیں۔ سوچھ بھارت مشن کے ذریعے ہم نے نہ صرف خواتین کی عزت  افزائی کیہے بلکہ  ذریعہ معاش کے ٹھوس مواقع بھی فراہم کیے ہیں۔

جناب پوری نے نئی دہلی میں’سوچھوتسو - 2023: کچرے سے پاک شہروں کے لیے ریلی‘ کے شرکاء سے خطاب کیا، جس کا اہتمام شہری ترقی کی وزارت نے جی آئی زیڈ، ماحولیات ،فطرت کے تحفظ،  نیوکیائی  تحفظ اور صارفین کے تحفظ کے لئے وفاقی وزارت ؛یو این ای پی اوریو این ہیبی ٹیٹ کے تعاون سے زیرو ویسٹ کے بین الاقوامی دن 2023 کے ہندوستان کے اتسو کے حصے کے طور پر کیا تھا۔ اس  پروگرام  میں کچرے سے پاک شہروں میں سرکلرٹی میں  اچھے  طورطریقوں،کچرے سے پاک شہروں کے لیے خواتین اور نوجوانوں، کچرے سے پاک شہروں کے لیے کاروبار اور تکنیک بحث کی گئی ، جس میں 350 سے زیادہ مندوبین نے حصہ لیا، جس میں  میئر، کمشنر، مشن ڈائریکٹرز، کاروباری اور تکنیکی ماہرین، سوچھتا میں پیش پیش رہنے والے خواتین اور نوجوان ،تکنیکی ادارے، ترقیاتی شراکت دار وغیرہ شامل تھے۔

مشن کیحصولیابیوں  کے بارے میں وزیرموصوف نے بتایا کہ شہری ہندوستان کھلے میں رفع حاجت سے پاک (او ڈی ایف ) بن گیا ہے جس میںسبھی  4,715 شہری بلدیاتی ادارے (یو ایل بی)  پوری طرح سے او ڈی ایف  ہیں، 3,547 یو ایل بی   فعال اور ہائیجینک کمیونٹی اور پبلک  بیت الخلاء کے ساتھ اوڈی ایف+ ہیں اور 1,191 یو ایل بی مکمل انسانی فضلے کے بندوبست کے ساتھ  اوڈی ایف ++ ہیں۔  اس کے علاوہ، ہندوستان میں ویسٹ پروسیسنگ جو 2014 میں 17 فیصد تھی،  چار گنا بڑھ کر آج 75 فیصد ہوگئی ہے۔اسے 97 فیصد وارڈوں میں 100 فیصد گھر گھر جا کر کچرے  جمع کرنے سے مدد ملی ہے اور ملک  یں سبھی یو ایل بی میں تقریباً 90 فیصد وارڈوں میں شہریوں کے ذریعہ کچرے کی اصل جگہ پر اسے  الگ کرنے کی مشق کی جارہی ہے۔

جناب پوری نے اعتماد ظاہر کیا کہ  ایس بی ایم – یو کے نشانہ  کو حاصل کرنے میں ظاہر کیا گیا  عزم اور پختہ عزم مشن کے دوسرے مرحلے  (ایس بی ایم -U 2.0)  میں کئی گنا بڑھ جائے گا، جہاں ہندوستان کا مقصد  کچرے سے پاک بننا ہے ۔ انہوں نے ملک میں کچرے کے  بندوبست  کے بارے میں بیداریبڑھانے  میں آج کی’کچرے سے پاک شہر' ریلی کی اہمیت پر روشنی ڈالی، کیونکہ کھپت پیٹرن  میں تبدیلی اور تیزی سے شہر کاری  کچرے  میں اضافہ کرتی ہے۔

یو ایل بی کے بیچ  مسابقت، مشن موڈ کے جذبے کی حوصلہ افزائی کے لیے جنوری 2018 میں شروع کی گئی کچرے سے پاک شہروں- اسٹار ریٹنگ پروٹوکول کی پیشرفت کا  ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے فخر سےاعلان کیا کہ  سرٹیفیکیشن پہلے سال میں صرف 56 شہروں سے بڑھ کر اب تک 445 شہروں میں پہنچ چکا ہے۔ ہم نے اب اکتوبر 2024 تک کم از کم 1,000 تھری  اسٹار کچرے سے پاک شہروں کا آرزومندانہ ہدف مقرر کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001E5YZ.jpg

کچرے کا بندوبست ہندوستان کے پیرس معاہدے کے نشانوں کو پورا کرنے کی عہدبستگی کو پورا کرنے کا ایک اہم پہلو ہے۔ گزشتہ سال جون میں وزیراعظم نے لائف اسٹائل فار انوائرمنٹ (لائف) تحریک کی شروعات کی  اور ہم میں سے ہر ایک سے زندگی میں’ویسٹ ٹو ویلتھ‘ اور سرکلر اکانومی کے روایت کو اپنا کر‘ ’ پرو پلینٹ پیپل  ‘  بننے کی درخواست کی تھی ۔ سال 24-2023 کے بجٹ نے خشک اور گیلے کچرے کے سائنٹفک بندوبست پر  زیادہ توجہ دے کر سرکلر  معیشت بنانے کے اپنے عزم کو پختہ کیا ہے۔

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے سکریٹری جناب منوج جوشی نے کچرے کے بندوبست کیسرکلرٹیکو یقینی بنانے اور کچرے کو قیمتی وسائل میں تبدیل کرنے کے زیرو ویسٹ کے نظریہ کو نافذ  کرنے میں خواتین کی قیادت کے رول کو سراہا۔ انہوں نے اپنی مدد آپ گروپوں کو  ایک پیشہ ور سطح تک بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ اس گروپ کی اونچی آمدنی کو یقینی بنایا جا سکے۔اس کے علاوہ ، ’ کچرے کے بندوبست میں خواتین سے لے کر ، خواتین کی قیادت والے کچرے سے پاک شہر ‘ ہمارے عزت مآب وزیراعظم کے تصور کے مطابق  متوقع نتائج دکھارہے ہیں۔

ہاؤسنگ اور شہری امور  کے وزیر   نے شہروں کے میئرز اور کمشنروں کی تعریف کی جنہوں نے کچرے سے پاک شہروں کے لیے’سوچھتا کے نورتن‘ کے عہد پر دستخط کیے تھے اور امید ظاہر کی کہ وہ  اپنے شہروں میں ہر شہری تک ’کچرے سے پاک شہر‘ کا پیغام پہنچائیں گے۔ اس کے علاوہ، جناب پوری نے ہندوستان میں اقوام  متحدہ، زیرو ویسٹ  ڈے پروگرام میں تعاون کرنے کے لئے دیگر معاون تنظیموں کے ساتھ ساتھ سوچھتا کی ہمیشہ حمایت کرنے والی ریاستوں اور شہروں کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا۔

 

******

ش ح۔ف ا۔ م  ص

 (U:3485)



(Release ID: 1912077) Visitor Counter : 96


Read this release in: Telugu , English , Hindi