زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

چندی گڑھ میں جی 20 کی زرعی نائبین کی دوسری میٹنگ شروع ہوئی ہے

Posted On: 29 MAR 2023 6:04PM by PIB Delhi

بھارت کی جی 20 صدارت کے تحت زراعت سے متعلق ورکنگ گروپ (اے ڈبلیو جی) کی زرعی نائبین کی دوسری میٹنگ (اے ڈی ایم) آج، 29 مارچ کو چندی گڑھ میں شروع ہوئی۔ یہ دن ایگریکلچرل مارکیٹ انفارمیشن سسٹم (اے ایم آئی ایس)  کی تیز رفتار کارروائی سے متعلق فورم (آر آر ایف) کے لیے وقف کیا گیا تھا اور اس کا آغاز حکومت ہند کے  اقتصادیات اور شماریات کے سینئر مشیر جناب ارون کمار کے خیر مقدمی کلمات سے ہوا۔ انہوں نے آر آر ایف کے 12ویں اجلاس میں تمام مندوبین کا خیرمقدم کیا اور اشیائے خوردونوش کی زیادہ قیمتوں سے متعلق تشویش کو دور کرنے کے لیے وقت کی ضرورت کے تحت ثبوت پر مبنی پالیسی سازی کے بارے میں اظہار خیال کیا۔ اجلاس کے افتتاحی کلمات ڈاکٹر ابھیلکش لکھی، ایڈیشنل سکریٹری، ایم او اے اینڈ ایف ڈبلیو نے ادا کیے جہاں انہوں نے ذکر کیا کہ جی 20 کا بنیادی مقصد غذائی تحفظ اور غذائیت کے موجودہ چیلنج پر اتفاق رائے پیدا کرنا ہے، آب و ہوا سے متعلق اسمارٹ طریقہ کار کے ساتھ پائیدار زراعت، جامع زرعی ویلیو چین اور خوراک کے نظام، اور زرعی تبدیلی کے لیے ڈیجیٹائزیشن۔ ڈاکٹر لکھی نے وزیر اعظم مودی کے مشن لائف کے وژن کو  مزید اجاگر کیا جس کے ذریعے ہر شخص موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ میں اپنا تعاون دے سکتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001S9PU.jpg

آر آر ایف کی صدارت مسٹر سیٹھ میئر، چیئرپرسن، آئی ایم ایس نے کی جس میں انہوں نے عالمی غذائی تحفظ کی موجودہ صورتحال اور اس پر آئی ایم ایس کے تعاون کے بارے میں بات کی۔ ڈاکٹر پرمود کمار مہردا، ایڈیشنل سیکرٹری، ایم او اے اینڈ ایف ڈبلیو نے بھارت کی مثال دیتے ہوئے، ڈیجیٹل سرکاری بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کی ضرورت پر بات کی۔ اس سے اے آئی ایم ایس کو پیداواری تخمینوں، سپلائیز اور کھپت کے بارے میں معتبر اور بروقت معلومات حاصل کرنے میں مدد ملے گی تاکہ ممالک کو خوراک کی مارکیٹوں میں دھچکے اور اتار چڑھاؤ کے سلسلے میں اقدام کیے جا سکیں۔ اس کے بعد انہوں نے 'فوڈ مارکیٹ کی صورتحال اور آؤٹ لک' پر آئی ایم ایس کے پہلے اور دوسرے سیشن کے لیے مقررین کا تعارف کرایا، جو عالمی غذائی منڈیوں کی موجودہ صورت حال اور 2023 کے لیے ایک خاکہ فراہم کرنے اور آئی ایم ایس کی حیثیت اور ترقی کو نمایاں کرنے پر مبنی تھا۔

جناب رتیش چوہان، جوائنٹ سکریٹری، ایم او اے اینڈ ایف ڈبلیو نے تیسرے اور چوتھے سیشن کے مقررین کا تعارف کرایا۔ تیسرا سیشن اے ایم آئی ایس اقدام کے مستقبل کے ارتقاء کے وژن پر مرکوز تھا اور چوتھا سیشن صلاحیت سازی کی ضروریات اور حکمت عملی کی نشاندہی پر مبنی تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ED4F.jpg

جناب سیموئل پروین کمار، جوائنٹ سکریٹری، ایم او اے اینڈ ایف ڈبلی، نے پانچویں اور چھٹے سیشن کے مقررین کا تعارف کرایا۔ پانچواں سیشن علاقائی اور عالمی غذائی تحفظ میں ایشیا کے کردار کے گرد مرکوز تھا اور چھٹے سیشن کے مذاکرات، درآمد کرنے والے ممالک پر مالی عوامل کے اثرات کے بارے میں تھے۔ جناب سیموئل پروین کمار نے موسمیاتی تبدیلی، شہر کاری اور خوراک کے ضیاع کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ہر طرح کے موسم کو برداشت کرنے والی زراعت میں علاقائی تعاون اور سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور دیا۔ پہلے دن کا اختتام راک گارڈن میں فوڈ فیسٹیول کے مندوبین کے دورے کے ساتھ ہوا۔

۔۔۔

ش ح۔ا س۔  ت ح ۔                                              

U3501



(Release ID: 1912030) Visitor Counter : 111


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil