امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

مرکز  نے دالوں کے ذخیرے کے انکشاف کی نگرانی کے لیے اپنی کوششیں تیز کیں


مرکز نے دالوں کے درآمد کنندگان کو معمول کے شفاف طریقے سے  اسٹاک کی دستیابی  کے بارے میں بتانی کی ہدایت دی

ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے اسٹاک ڈیکلریشن پورٹل پر رجسٹرڈ اداروں کی تعداد بڑھانے کے لیے تمام ذرائع تلاش کرنے کی درخواست کی گئی ہے

Posted On: 29 MAR 2023 4:58PM by PIB Delhi

صارفین کے امور کے محکمے کے سکریٹری جناب روہت کمار سنگھ نے بڑے دالوں کے درآمد کنندگان کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے پاس دستیاب تمام اسٹاک کا باقاعدہ طور پر شفاف طریقے سے اعلان کیا جائے۔ انہیں مشورہ دیا گیا کہ وہ کسی بھی اسٹاک کو روک کر نہ رکھیں جس سے مقامی مارکیٹ میں دالوں کی دستیابی میں خلل پڑے۔

دریں اثناء ایڈیشنل سیکرٹری محترمہ ندھی کھرے کی  چیئرمین شپ میں کمیٹی نے آج تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی جس میں ان سے اسٹاک ڈیکلریشن پورٹل پر رجسٹرڈ اداروں کی تعداد بڑھانے کے لیے تمام ذرائع تلاش کرنے کی درخواست کی گئی جس میں ایف ایس ایس اے آئی  لائسنس یافتہ،  اے پی ایم سی رجسٹرڈ تاجر، دالوں کے جی ایس ٹی رجسٹرڈ تاجر وغیرہ شامل ہیں۔ اعلان کردہ اسٹاک کی توثیق کرنے کے لیے ریاستوں سے بھی درخواست کی گئی کہ گودام  کی خدمات فراہم کرنے والوں، سرکاری اور نجی دونوں سے  معلومات حاصل کریں۔ بندرگاہوں سے  دالوں کی بروقت  نقل و حمل کو یقینی بنانے کے لیے کسٹم بانڈڈ گوداموں میں درآمدی دالوں کے اسٹاک کی نگرانی کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

حکومت نے  مل مالکان، اسٹاکسٹ، تاجروں، درآمد کنندگان وغیرہ کی طرف سے دالوں کے اسٹاک کے انکشافات کی نگرانی کے لیے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں تاکہ  یہ یقینی بنایا جاسکے کہ تور کی قیمتیں معمول پر آئیں اور مقامی مارکیٹ میں تور کی دستیابی اور کم قیمت کو یقینی بنایا جائے۔

محکمہ، صارفین کے لیے دالوں کی دستیابی اوران کی کم قیمت کو یقینی بنانے کے لیے ویلیو چین کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کرنے کا بھی منصوبہ بنا رہا ہے۔

دالوں کی ایسوسی ایشنز اور درآمد کنندگان نے شفاف طریقے سے اسٹاک کے بارے میں بتانے میں دل سے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

****

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 3493)



(Release ID: 1912012) Visitor Counter : 76


Read this release in: English , Marathi , Odia , Telugu