اقلیتی امور کی وزارتت

اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے اسکیمیں

Posted On: 29 MAR 2023 5:04PM by PIB Delhi

حکومت ہنرمندی کی ترقی اور صنعت کاری کی وزارت، ٹیکسٹائل کی وزارت، ثقافت کی وزارت، خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت اور دیہی ترقی کی وزارت کی مختلف اسکیموں کے ذریعے اقلیتوں، خاص طور پر معاشرے کے معاشی طور پر کمزور اور کم مراعات یافتہ طبقوں سمیت ہر طبقے کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے مختلف اسکیموں کو نافذ کرتی ہے۔

اقلیتی امور کی وزارت خصوصی طور پر چھ (6) مرکزی طور پر نوٹیفائیڈ اقلیتی برادریوں کو سماجی، اقتصادی اور تعلیمی طور پر بااختیار بنانے کے لیے ملک بھر میں مختلف اسکیموں کو نافذ کرتی ہے۔ وزارت کے ذریعہ نافذ کی جانے والی اسکیمیں / پروگرام درج ذیل ہیں:

(الف) تعلیمی بااختیاری کی اسکیمیں

(1) پری میٹرک اسکالرشپ اسکیم

(2) پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیم

(3) میرٹ اور ذرائع پر مبنی اسکالرشپ اسکیم

(ب) روزگار اور اقتصادی بااختیاری کی اسکیمیں

(4) پردھان منتری وراثت کا سموردھن (پی ایم وی اے ایس)

(5) اقلیتوں کو رعایتی قرضوں کی فراہمی کے لیے قومی اقلیتی ترقی اور فنانس کارپوریشن (این ایم ڈی ایف سی) کو برابری۔

(ج) خصوصی اسکیمیں

(6) جیو پارسی: بھارت میں پارسیوں کی آبادی میں کمی کو روکنے کے لیے ایک اسکیم۔

(7) قومی وقف بورڈ ترقیاتی اسکیم (کیو ڈبلیو بی ٹی ایس) اور شہری وقف سمپتی وکاس یوجنا (ایس ڈبلیو ایس وی وائی)۔

(د) بنیادی ڈھانچے کی ترقیاتی اسکیمیں

(8) پردھان منتری جن وکاس پروگرام (پی ایم جے وی کے)

جن اسکیموں کے تحت ڈی بی ٹی موڈ کے تحت مستحقین کو فنڈز جاری کیے گئے ان میں پچھلے تین برسوں کے لیے جاری کردہ فنڈز کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

نمبر شمار

اسکیم کا نام

جاری کردہ کل فنڈز (کروڑ میں)

1

پری میٹرک اسکالرشپ اسکیم

4001.37

2

پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیم

1353.45

3

میرٹ اور ذرائع پر مبنی اسکالرشپ اسکیم

1027.74

4

مولانا آزاد نیشنل فیلوشپ اسکیم

247.50

5

پڑھو پردیش اسکیم

56.77

6

نئی اڑان

20.13

 

 

 

یہ معلومات خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ سمرتی زبین ایرانی نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

**

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 3495



(Release ID: 1911928) Visitor Counter : 101


Read this release in: English , Punjabi , Tamil , Telugu