سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی  وزارت کی سڑکوں کی ذمہ دار ایجنسیاں باقاعدگی سے معائنہ کرتی ہیں، ٹھیکیداروں کو ناقص کام کو ہٹانے  کے لیے ضروری اصلاحاتی اقدامات کرنے کی ہدایت

Posted On: 29 MAR 2023 3:04PM by PIB Delhi

سڑک   ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت، (ایم او آر ٹی ایچ) تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے محکمہ پولیس سے سڑک حادثات کا ڈیٹا اکٹھا اور مرتب کرتی ہے۔ اسی مناسبت سے، وزارت سالانہ اشاعت ’’ ہندوستان میں سڑک حادثات ‘‘  نکالتی ہے جو ملک میں سڑک حادثات کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں ڈیٹا/معلومات فراہم کرتی ہے۔ ابھی  تک وزارت نے سال 2021 تک کی معلومات جمع اور مرتب کی ہیں۔

ایم او آر ٹی ایچ بنیادی طور پر قومی شاہراہوں (این ایچ) کی تعمیر اور دیکھ بھال کے لیے ذمہ دار ہے۔ قومی شاہراہوں کو گڑھوں سے پاک بنانے کے لیے، وزارت کی سڑکوں کی  ذمہ دار ایجنسیوں کی طرف سے مراعات دہندگان، ٹھیکیداروں وغیرہ کے ذریعہ باقاعدگی سے دیکھ بھال کی سرگرمیاں انجام دی جاتی ہیں۔ متعلقہ پروجیکٹ کے افسران اپنے اپنے دائرہ اختیار کے تحت پروجیکٹ ہائی ویز کا معائنہ کرتے ہیں اور جگہ کی ضروریات کے مطابق  مناسب قلیل مدتی اور طویل مدتی روک تھام/ اصلاحی  اقدامات  کرتے ہیں۔

سڑکوں کےبہتر معیار کو یقینی بنانے کے لیے، قومی شاہراہوں پر ، ، ٹھیکیداروں/ مراعات یافتہ افراد کے ساتھ کنٹریکٹ معاہدے  کے مطابق مرمت اور دیکھ بھال کی جاتی ہے۔ مزید یہ کہ حکومت کی طرف سے  قومی شاہراہوں کے تعمیراتی معیار کی نگرانی اور جانچ کے لیے مختلف اقدامات کیے جاتے ہیں۔ تمام  قومی شاہراہوں کی تعمیر وزارت اور انڈین روڈ کانگریس (آئی آر سی) کے جاری کردہ مختلف ضابطوں اور رہنما خطوط میں بیان کردہ  کوالٹی کے معیارات کے مطابق کی گئی ہے۔ اس کو اتھارٹی کے انجینئر/ آزاد انجینئرز، کوالٹی ایشورنس اور کنٹرول کے نفاذ کی روزانہ نگرانی کے ذریعے مزید یقینی بنایا جاتا ہےجیساکہ معاہدہ/ رعایتی معاہدے میں بیان کیا گیا ہے۔ اگر نگرانی کے دوران، کوئی غیر معیاری کام پایا جاتا ہے، تو اسے درست کیا جاتا ہے اور مقررہ  خصوصیات کے مطابق دوبارہ  تعمیر کیا جاتا ہے۔

قومی شاہراہوں کے تعمیراتی کام کے معیار سے متعلق شکایات کو بھی مستقل بنیادوں پر دور کیا جاتا ہے اور اس کے لیے اصلاحی اقدامات کیے جاتے ہیں۔ وزارت کی تمام سڑکوں کی ذمہ دار ایجنسیوں کے افسران باقاعدگی سے معائنہ کرتے ہیں اور ٹھیکیداروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ناقص کاموں کو درست کرنے کے لیے ضروری اصلاحی اقدامات کریں۔ کسی بھی  کوتاہی کی صورت میں  کوتاہی برتنے والی ایجنسیوں کے خلاف معاہدوں کی دفعات کے مطابق کارروائی کی جاتی ہے۔

یہ معلومات سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں ۔

************

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 3476)



(Release ID: 1911923) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Gujarati , Tamil , Telugu