وزارت خزانہ

بھارت  کے لیے جاپان کی سرکاری ترقیاتی امداد (او ڈی اے)

Posted On: 28 MAR 2023 6:00PM by PIB Delhi

جناب  رجت کمار مشرا، ایڈیشنل سکریٹری، اقتصادی امور، وزارت خزانہ، حکومت ہند اور بھارت  میں جاپان کے سفیر جناب سوزوکی ہیروشی، کے درمیان جے پی وائی  98.612 ارب ڈالر مالیت کے (تقریباً 5,509 کروڑ روپے) ، پٹنہ میٹرو ریل تعمیراتی پروجیکٹ (I)، جے پی وائی 9.308 ارب (تقریباً 520 کروڑ روپے..) کے مغربی بنگال میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقدام کے لیے جنگلات اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کا منصوبے اور جے پی وائی 18.894 ارب  (تقریباً 1,055.53 کروڑ روپے) کے راجستھان واٹر سیکٹر لائیولی  ہوڈ امپروومنٹ پروجیکٹ (II) کے لیے تحریروں  کا تبادلہ کیا گیا۔

پٹنہ میٹرو ریل کنسٹرکشن پروجیکٹ کا مقصد نئے میٹرو کوریڈور 1 اور 2 کی تعمیر کے ذریعے پٹنہ میں ٹریفک کی مانگ میں اضافے سے نمٹنے کے لیے ہے، اس طرح شہری ماحول میں بہتری اور معیشت کی ترقی کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں کو کم کرنے میں تعاون کرنا ہے۔

پروجیکٹ فار فارسٹ اینڈ بائیو ڈائیورسٹی کنزرویشن فار کلائمیٹ چینج ریسپانس ان ویسٹ بنگال کا مقصد، ماحولیاتی تبدیلیوں میں کمی لانا ہے، ماحولیاتی نظام پر مبنی ماحولیاتی تبدیلی کے اقدامات، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور بحالی، گزر بسر میں بہتری کی سرگرمیوں اور ادارہ جاتی استحکام کے ذریعے ماحولیاتی نظام کو محفوظ اور بحال کرنا ہے۔

راجستھان واٹر سیکٹر لائیولی ہوڈ امپروومنٹ پروجیکٹ کا مقصد کسانوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ریاست میں زراعت اور آبپاشی کے شعبے میں صنفی اصل دھارے کو فروغ دینا ہے۔

بھارت  اور جاپان کے درمیان 1958 سے دوطرفہ ترقیاتی تعاون کی ایک طویل اور نتیجہ خیز تاریخ رہی ہے۔ پچھلے کچھ برسوں میں بھارت  اور جاپان کے درمیان اقتصادی تعاون میں لگاتار ترقی ہوئی ہے۔ اس سے  بھارت  اور جاپان کے درمیان دفاعی اور عالمی شراکت داری کو مزید استحکام اور مضبوط کرتا ہے۔

۔۔۔

ش ح۔ا س۔  ت ح ۔ 

U3422



(Release ID: 1911724) Visitor Counter : 86


Read this release in: English , Hindi , Telugu