اسٹیل کی وزارت

نکہت زرین نے حوصلےاور طاقت کا شاندار مظاہرہ کیا: عالمی باکسنگ چیمپئن نکہت زرین کا بطور برانڈ ایمبیسیڈرہونا  ، این ایم ڈی سی کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے : امیتاوا مکھرجی،سی ایم ڈی ، این ایم ڈی سی

Posted On: 28 MAR 2023 6:24PM by PIB Delhi

این ایم ڈی سی کے سی ایم ڈی (ایڈیشنل چارج) جناب امیتاوا مکھرجی نے کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر محترمہ نکہت زرین کو عالمی باکسنگ چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔جناب مکھرجی نے کہا کہ نکہت نے ہمت وحوصلےاور طاقت کا شاندار مظاہرہ کیاہے۔ این ایم ڈی سی،مکے بازی کی عالمی  چیمپئن شپ  یعنی ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ میں محترمہ نکہت زرین کی پیشرفت کو قریب سے دیکھ رہا تھا اور ان کی جیت اور جوش و خروش کا مشاہدہ کرنا انتہائی فخر کا لمحہ تھا۔یہ این ایم ڈی سی خاندان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ وہ اس کے دشوار گزار سفرسےاعلیٰ شہرت اور ناموری تک  کا حصہ بنے۔

این ایم ڈی سی کی برانڈ ایمبیسیڈر نکہت زرین لگاتار دوسرے سال ورلڈ باکسنگ چیمپئن بن کر ابھریں۔ اتوار کے روز ویتنام کی نگوین تھی ٹام کو ایک قریبی مقابلے میں شکست دے کر نکہت زرین نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ 26 سال کی عمر میں، وہ واحد ہندوستانی باکسر بن گئی ہیں جنہوں نے مایا ناز ایم سی میری کوم کے آئی بی اے خواتین کی عالمی باکسنگ چیمپئن شپ میں لگاتار سونے کے تمغے حاصل کرنے کے ریکارڈ کو پورا کیا۔

***********

ش ح ۔ ع ح ۔ م ش

U. No.3452



(Release ID: 1911699) Visitor Counter : 97


Read this release in: English , Hindi , Punjabi