زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

چنڈی گڑھ اے ڈبلیو جی کی دوسری زرعی  ڈپوٹیز   میٹنگ کی میزبانی کرے گا


انیس رکن ممالک اور 10 بین الاقوامی تنظیموں کے وفود دیرپا زراعت اور خوراک کے تحفظ پر تبادلہ خیال کریں گے

Posted On: 28 MAR 2023 7:01PM by PIB Delhi

زرعی  ورکنگ گروپ (اے ڈبلیو جی) کی زرعی ڈپوٹیز کی دوسری میٹنگ چنڈی گڑھ میں 29 سے  31 مارچ 2023 تک منعقد ہونی ہے جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ اس ایونٹ میں 19 رکن ممالک، 10 مدعو ممالک اور 10 بین الاقوامی تنظیموں کے وفود شرکت کریں گے۔

آئندہ ایونٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے زرعی اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے شعبے کے جوائنٹ سکریٹری (آئی سی) رتیش نے کہا کہ اے ڈبلیو جی کی زرعی ڈپوٹیز  کی دوسری میٹنگ ممالک کو اکٹھا کرنے  اور دیر پا زراعت ، خوراک کے تحفظ اور غذائیت کو یقینی بنانے سے متعلق تبادلہ خیال کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ ہم چنڈی گڑھ میں اس ایونٹ کی میزبانی کے لئے تیار ہیں اور  ثمر آور تبادلہ خیال کے لئے پرامید ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2023-03-282050317GY4.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2023-03-282051000VIA.jpg

پی آئی بی چنڈی گڑھ کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل راجندر چودھری نے کہا کہ اے ایم آئی ایس  ریپڈ رسپانس فورم اجلاس ، جو میٹنگ کے پہلے دن منعقد ہوگا، خوراک کی منڈیوں کی صورتحال سے نمٹنے اور صلاحیت سازی کی ضرورتوں کو نشان زد کرنے کےلئے ایک اہم پہل ہے۔

میٹنگ کے دوسرے اور تیسرے دن رکن ممالک مسوداتی اعلامیہ پر توجہ مرکوز کریں گے، جس کے دوران چار موضوعاتی شعبوں یعنی خوراک کے تحفظ اور غذائیت، ماحولیاتی اسمارٹ نقطہ نظر کے ساتھ دیرپا زراعت، جامع زرعی  ویلیو چین اور خوراک کے نظاموں اور زرعی تبدیلیوں کے لئے ڈیجیٹل کاری پر بات چیت کی جائے گی۔

تبادلہ خیال کے علاوہ وفود کو راک گارڈن میں خوراک کے میلے کا دیدار کراکر کے چنڈی گڑھ کے مالا مال ثقافتی ورثے سے روبرو کرایا جائے گا۔ اس کے بعد وہ ایک گالہ اعشائیہ میں شریک ہوں گے اور پنجور میں یدویندر گارڈن کا دورہ کریں گے۔ یہ  ایونٹ ایک ساتھ رکن ممالک کے اکٹھا ہونے اور زراعت اور خوراک کے تحفظ کے لئے ایک دیرپا مستقبل کے تئیں کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ع ح۔ ن ا۔

U-3449



(Release ID: 1911692) Visitor Counter : 124


Read this release in: English , Hindi , Punjabi