نیتی آیوگ

اسٹارٹ اپ  20   رابطہ گروپ نے سکم  کے گنگٹوک میں اپنی دوسری میٹنگ کامیابی کے ساتھ مکمل کی

Posted On: 28 MAR 2023 4:39PM by PIB Delhi

نو تشکیل شدہ رابطہ  گروپ، اسٹارٹ اپ 20 کی دوسری میٹنگ 18 اور 19 مارچ 2023 کو سکم کے گنگٹوک میں منعقد ہوئی۔ اسٹارٹ اپ 20 عالمی اسٹارٹ اپ ماحولیات نظام کے فریقوں  کے ساتھ ایک  ڈائیلاگ  فورم کے طور پر کام کرتا ہے اور عالمی اسٹارٹ اپ  ماحولیاتی نظام کی نمائندگی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ جی 20رہنماؤں کے سامنے  مائکرو اکنومک   تشویش  اور انترپریونیور کولاحق  چیلنجوں  کو اٹھایا جاسکے۔ اس دو روزہ  پروگرام میں 300 سے زیادہ معزز شخصیات ، جی20 کے رکن اور مدعو ممالک، بین الاقوامی تنظیموں اور قومی مندوبین نے شرکت کی۔ سکم سبھا کا آغاز ایک افتتاحی تقریب سے ہوا، جس میں معززین نے کلیدی خطبہ دیا۔

سکم کے عزت مآب وزیر اعلیٰ پریم سنگھ تمن نے سکم سبھا کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’اسٹارٹ اپ 20 تمام فریقوں  کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے اور بات چیت کرنے کا بہترین موقع ہے۔‘‘

تکارت اور صنعت کے وزیر مملکت جناب سوم پرکاش نے اسٹارٹ اپ کمیونٹی کی متاثر کن ترقی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا، "آج کی دنیا میں اسٹارٹ اپس معاشی ترقی، روزگار پیدا کرنے  اور اختراع کے کلیدی محرک کے طور پر ابھرے ہیں۔‘‘

اسٹارٹ اپ 20 انگیجمنٹ گروپ کے صدر،ڈاکٹر چنتن ویشنو نے سکم سبھا کے لیے سیاق و سباق طے کیا اور اسٹارٹ اپ کمیونٹی کو مضبوط بنانے کے لیے تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا،’’ہم پوری دنیا سے اسٹارٹ اپ  ماحولیاتی نظام کو اکٹھا کرنا چاہتے ہیں، خاص طور پر جی 20 ممالک سے۔تاکہ اسٹارٹ اپس کو دنیا بھر میں بہتر طریقے سے کام کرنے میں مدد کرسکیں۔"

جناب  وی بی پاٹھک، چیف سکریٹری، سکم، محترمہ روپا دتہ، پرنسپل ایڈوائزر، ڈپارٹمنٹ آف پروموشن آف انڈسٹریز اینڈ انٹرنل ٹریڈ (ڈی پی آئی آئی ٹی) اور جناب آشیش سنہا، جوائنٹ سکریٹری، وزارت امور خارجہ نے بھی کلیدی مقررین کے طور پر حاضرین سے خطاب کیا۔ اختتامی کلمات ڈی پی آئی آئی ٹی کے ڈپٹی سکریٹری جناب سچن دھنیا نے  ادا کیے۔

افتتاحی اجلاس کے بعد، ٹاسک فورس کے ارکان نے اسٹارٹ اپ20 ٹیم کے ساتھ ایم جی مارگ پر پانچ کیفے کا رخ کیا تاکہ پالیسی پیپر کے مسودے پر غور و خوض کیا جا سکے۔ اس کے ساتھ ہی، چنتن بھون میں ڈاکٹر چنتن: سکم ڈائیلاگ کے ساتھ فائر سائڈ چیٹ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کے بعد مندوبین نے پچاس اسٹارٹ اپ شوکیس اسٹالز کی طرف رخ کیا، جو ایم جی مارگ میں پھیلے ماحولیاتی سیاحت، آرگینک مینوفیکچرنگ، حفظان صحت ، تعلیم اور تکنیکی شعبے کے اسٹارٹ اپس کی نمائندگی کرتے ہیں۔

پہلے دن کی آخری تقریب اسٹارٹ اپ 20X کے لیے وقف تھی، جہاں جناب آشیش سنہا، جوائنٹ سکریٹری، وزارت امور خارجہ، محترمہ مندرا چھیتری، بانی،او 2 ہمالیہ، جناب ایروشیل نیمرکپم، نیبیا ڈیوائسز کے بانی، جناب کرس رشل،ہوائی ڈیپارٹمنٹ آف کامرس کی ڈائریکٹر اور محترمہ کانتا سنگھ ڈپٹی کنٹری ریپریزنٹیٹو،یو این ویمن، انڈیا   نے اپنی حوصلہ افزا  گفتگو سے سامعین کی معلومات میں اضافہ  کیا۔

سکم سبھا کے دوسرے دن کا آغاز ٹاسک فورس کے ارکان، صدور، شریک صدور ، اور اسٹارٹ اپ 20 ٹیم نے پانچ کیفے کی طرف رخ کیا۔ پانچوں ٹاسک فورسس نے پالیسی پیپر فریم ورک پر گہرائی سے بحث کی اور تفصیلی غور و خوض کے ذریعے آگے بڑھنے کے لیے حکمت عملی کی سفارشات کیں۔ اس کے بعد مندوبین نے چنتن بھون کا رخ کیا جہاں ٹاسک فورسس نے اپنے متعلقہ ٹاسک فورسز کے مقاصد، بات چیت اور آگے بڑھنے کے طریقوں کو  پیش کیا۔

اختتامی کلمات اسٹارٹ اپ 20 کے صدر ڈاکٹر چنتن ویشنو نے  ادا کئے، جس میں انہوں نے حتمی میٹنگ کے لیے ایک ٹائم لائن فراہم کی اور شرکاء کو روابط پیدا کرنے اور اسٹارٹ اپ20 پیغام کو وسعت دینے کی ترغیب دی۔

اسٹارٹ اپ 20  انگیجمنٹ گروپ تین ٹاسک فورسز کے ذریعے کام کرتا ہے، یعنی فاؤنڈیشن اینڈ الائنس، فائنانس، اور شمولیت اور پائیداری۔ ٹاسک فورس کی تشکیل کلیدی ترجیحات کو تیار کرنے اور ان موضوعات کو آگے لانے کے لیے کی گئی ہے جن میں عالمی سطح پر اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام  کو سپورٹ کرنے کے لیے سفارشات مرتب کی جائیں گی۔ اسٹارٹ اپ 20 کی آخری چوٹی کانفرنس جولائی میں گروگرام میں ہوگی۔

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 3442)



(Release ID: 1911671) Visitor Counter : 90


Read this release in: Kannada , English , Hindi , Telugu