سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
راشٹرپتی بھون کے امرت اُدیان میں دیویانگ جنوں کے لیے خصوصی تقریب
Posted On:
28 MAR 2023 5:10PM by PIB Delhi
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت ، حکومت ہند کے دیویانگ جنوں کی اختیارکاری کے محکمے نے راشٹرپتی بھون میں واقع امرت اُدیان کے دورے کے لیے 29 مارچ 2023 کو صرف دیویانگ جنوں کو خصوصی طور پر مدعو کیا ہے۔ اس دورے کا وقت صبح 10 بجے سے شام 5 تک ہوگا۔ اس دن دہلی این سی آر کے دیویانگ جن ’امرت اُدیان‘ میں سیر کریں گے۔ اس محکمے کے تحت مصروف عمل، جسمانی دیویانگ جنوں کے لیے پنڈت دین دیال اُپادھیائے نیشنل انسٹی ٹیوٹ (پی ڈی یو این آئی پی پی ڈی)، نئی دہلی کو اس پروگرام کے لیے نوڈل ایجنسی بنایا گیا ہے۔
قوی امکان ہے کہ اس پروگرام میں تقریباً 13000 دیویانگ جن حصہ لیں گے۔ یہ ایک عالمی ریکارڈ بھی بن سکتا ہے کیونکہ یہ اپنے آپ میں حکومت ہند کا ایک قابل ستائش قدم ہے۔ اس پروگرام کے انعقاد سے ملک کے دیویانگ جن خوش ہوں گے۔ محکمے کے تحت منعقدہ اس پروگرام میں دیویانگ جنوں سے متعلق اداروں سمیت دیگر ادارے، اسکول، غیر سرکاری تنظیمیں (این جی اوز)، دہلی حکومت کا سماجی بہبودی محکمہ، محکمہ تعلیم اور دہلی کا میونسپل کارپوریشن جیسے ادارے بھی اپنا تعاون دے رہے ہیں۔ یہ بھی امید کی جا رہی ہے کہ ملک کی صدر جمہوریہ اس پروگرام میں دیویانگ جنوں سے بات چیت کریں گی، جو اپنے آپ میں ایک لمحہ فخریہ ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:3434
(Release ID: 1911669)
Visitor Counter : 90