نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

راجیہ سبھا کے چیئرمین کے ذریعہ آج ایوان بالا میں خواتین مکے بازوں کی عزت افزائی

Posted On: 28 MAR 2023 4:29PM by PIB Delhi

راجیہ سبھا میں آج محترم نائب صدر جمہوریہ کے بیان کا مکمل متن درج ذیل ہے:

’’محترم اراکین، یہ ہم سب کے لیے لمحہ فخریہ ہے کہ ہماری خواتین مکے بازوں نے 15 مارچ سے 26 مارچ 2023 کے دوران نئی دہلی میں منعقدہ عالمی خواتین مکے بازی چیمپئن شپ میں 4 طلائی تمغے جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔‘‘

نکہت زریں، لولینا بورگوہین، نیتو گھنگھس اور سویٹی بورا کو ہماری جانب سے تہہ دل سے مبارکباد۔

ان کی یہ شاندار حصولیابیاں ملک کے نوجوانوں کے لیے ترغیب کا وسیلہ ثابت ہوں گی اور ملک کے مستقبل کو نئی بلندیوں سے ہمکنار کریں گی۔ آپ کی محنت شاقہ اور قوت ارادی نے ایک مرتبہ پھر یہ بات ثابت کر دی ہے کہ یہ صدی ’’ناری شکتی‘‘ کے لیے وقف ہے۔

محترم اراکین، یہ بات ازحد باعث مسرت ہے کہ ہماری ناری شکتی نے اپنے گولڈن فِسٹ سے اسے ممکن بنایا ہے، مدمقابل کی ہوا نکال دی ہے۔

ان کی یہ شاندار حصولیابیاں کھیلوں اور ایتھلیٹکس میں ہماری مسلسل متاثر کن موجودگی کو بھی ظاہر کرتی ہیں۔ میں ایوان اور اپنی جانب سے اہل وطن کی خوشی کا اظہار کرتا ہوں اور آپ کے تابناک مستقبل کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

آپ کے کوچ اور آپ کی اس کامیابی میں تعاون دینے والے تمام افراد کو بہت بہت مبارکباد۔‘‘

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:3420



(Release ID: 1911621) Visitor Counter : 85