سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

ٹی ڈی بی- ڈی ایس ٹی نے صنعتی بھنگ، سن اور بچھو بوٹی وغیرہ جیسے  تنے   کے مٹیریئل کے زرعی ویسٹ  سے فائبر نکالنے  کے لئے نئی دہلی میں واقع میسرز ساہی فیب پرائیویٹ لمیٹڈ کی مدد کی


'ویسٹ ٹو ویلتھ' ٹیکنالوجی حکمت عملی کے ذریعے’ویسٹ فری سٹی انیشی ایٹو‘  کی سمت  پہلا معاہدہ

"یہ اسٹارٹ اپ ٹیکنالوجی کی کمی کی وجہ سے غیر استعمال شدہ زرعی ویسٹ سے فائبر تیار کرے گا": ٹی ڈی بی  سکریٹری جناب راجیش کمار پاٹھک

Posted On: 28 MAR 2023 1:26PM by PIB Delhi

سوچھ بھارت مشن - شہری 2.0 کے تحت ہمارے سبھی شہروں کو  ’کچرے سے پاک بنانے‘ اور ’سوچھتا‘   پر توجہ مرکوز کرنے کے  وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے خیالات سے تحریک پاکر کومت ہند کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے کے ایک قانونی ادارےٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ نے  کچرے کے بندوبست  کی جگہ میں کمرشلائزیشن کے مرحلے میں اختراعی/دیسی ٹیکنالوجیز رکھنے والی ہندوستانی کمپنیوں سے درخواستیں طلب کیں۔ اس تجویز کا مقصد ہندوستانی شہروں کو کچرے سے پاک بنانا اور اسی  کے ساتھ ساتھ ہی ٹیکنالوجی سے متعلق کارروائیوں یعنی ’ویسٹ ٹو ویلتھ‘ کے ذریعے کچرے سے دولت پیدا کرنا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ISR2.jpg

اس پہل کے تحت آج ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ نے معاہدے پر دستخط کیے۔ ٹی ڈی بی نے نئی دہلی میں  واقع میسرز ساہی فیب پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ صنعتی بھنگ، سن اور  بچھو بوٹی وغیرہ  جیسے تنے  کے مٹیریل کے زرعی  ویسٹ کے فائبر میں ترقی اور تجارت کاری کے لیے ایک معاہدہ کیا۔ بورڈ نے 2.08 کروڑ روپے کی کل پروجیکٹ لاگت میں سے 1.38 کروڑ روپے کی امداد فراہم کرنے کا عزم کیا ہے۔

صنعتی بھنگ کینابس سیٹیوا کی ان اقسام سے بناہے جس میں 0.3 فیصد سے کم ٹیٹرا ہائیڈرو کین بینول ہوتا ہے۔ چھوٹے بھورے رنگ کے بیجوں میں اومیگا-3 اور اومیگا -6 سمیت پروٹین، فائبر اور صحت بخش فیٹی ایسڈز  سے بھرپور  تغذیہ بخش غذا ہوتی ہے  جو دل، جلد اور جوڑوں کی صحت  کو بہتر بنا کر کئی بیماریوں کی علامات کو کم کرنے میں مدد گارہوتی ہے۔

اس کے علاوہ، تنے میں بہت سی خصوصیات ہیں جیسے کہ اینٹی بیکٹیریل خصوصیت، سیلولوز، ہیمی سیلولوز، پیکٹین، لگنن وغیرہ کے کمپوزیشن کی وجہ سے  یووی شعاعوں کی روک تھام۔ جبکہ یہ کپاس کے مقابلے میں کھیتی میں کم پانی  استعمال  کرتا ہے،کم مقدار میں کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرتا ہے، کم توانائی استعمال کرتا ہے اور وہیں اس میں کپاس اور پالئیسٹر فائبر کے مقابلے میں بہتر کاربن سیکوسٹریشن ہوتا ہے۔ تاہم، ٹیکنالوجی کی کمی کی وجہ سے، پائیدار اور ماحول دوست فائبر کا ایک اچھا ذریعہ ہونے اور مضبوط ترین اور پائیدار قدرتی ٹیکسٹائل فائبر میں سے ایک ہونے کے باوجود اس کابھرپوراستعمال نہیں ہوسکا ہے۔

اس طرح غیر استعمال شدہ کچرے سے دولت پیدا کرنے کے مقصد کے ساتھ، اس کمپنی نے کچرے سے تین مراحل میں فائبر/فائبر والی مصنوعات تیار کرکے ایک اختراعی حل نکالا ہے، جو مندرجہ ذیل ہیں:

ڈیکورٹیکیشن : بھنگ کے تنے کو مقامی طور پر تیار کردہ ڈیکورٹیکیٹر مشین کے ذریعے پروسیس کیا جاتا ہے۔

ویٹ پروسیسنگ: ہائی ٹمپریچر ہائی پریشر (ایچ ٹی ایچ پی) مشینوں کا استعمال کرتے ہوئے، نکالے گئے فائبر  کو الکلی/انزائمز سے ٹریٹ کیا جاتا ہے۔

فائبر پروسیسنگ:  ٹریٹیڈ فائبر کو کارڈنگ کے ذریعہ  انفرادی نوعیت کا بنایا جاتا ہے اور اسے مختلف روٹوں  کے ذریعہ  پروسیس کیا جا سکتا ہے، جن میں سے ایک سوئی پنچنگ  (غیر بنا ) ہے۔

تنے سے نکالا جانے والا فائبر نہ صرف سرکلر معیشت میں  تعاون دے گا بلکہ کسانوں کی آمدنی میں بھی تقریباً 7 گنا اضافہ کرے گا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، ٹی ڈی بی کے سکریٹری جناب راجیش کمار پاٹھک نے کہا کہ ٹی ڈی بی اختراعی دیسی ٹیکنالوجیز کی مدد کرنے میں پیش پیش رہا ہے، جس کا مقصد عام آدمی کی زندگی کوسہل بنانا ہے۔ بہت سے اسٹارٹ اپ نئے ڈومینز میں قدم رکھ رہے ہیں اور اس وجہ سے اپنی کوششوں  کو پورا کرنے کے لیے مالی مدد چاہتے ہیں۔ میسرز ساہی فیب ایک ایسا ہی اسٹارٹ اپ ہے جو زرعی کچرے سے فائبر تیار کر رہا ہے ،جو ٹیکنالوجی کی کمی کی وجہ سے اب تک استعمال نہیں ہو سکا تھا۔

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 3405)



(Release ID: 1911593) Visitor Counter : 110


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu