وزارت دفاع

الجزائر میں آئی این ایس سومیدھا کا بندرگاہی دورہ

Posted On: 28 MAR 2023 3:30PM by PIB Delhi

آئی این ایس سومیدھا جو سرِ دست بحیرہ روم میں متعین ہے 26 مارچ 23 کو عملیاتی دورے پر الجزائر، الجیریا میں داخل ہوا۔ الجیریائی بحریہ کے افسران اور ہندوستان کے سفارت خانے  کے اہلکاروں نے الجزائر کی بندرگاہ  پر جہاز کا استقبال کیا۔

اس دورے کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا اور دونوں بحری افواج کے درمیان بحری تعاون اور باہمی تعاون کو بڑھانا ہے۔ اس دورے سے  دوستانہ سمندری ممالک تک ہندوستانی بحریہ کی رسائی بھی ظاہر ہوتی ہے۔

دورے میں دونوں بحری افواج کراس ڈیک وزٹ، پیشہ ورانہ تعاملات، کھیلوں کے فکسچر اور ثقافتی دوروں کے ذریعے بہترین طریقوں اور تجربات کا تبادلہ کریں گی۔

مقامی طور پر تیار کردہ آئی این ایس سومیدھا ایک اسٹیلتھ آف شور گشتی جہاز ہے جسے گوا شپ یارڈ لمیٹڈ میں بنایا گیا ہے اور اس میں جدید ترین ہتھیار اور سینسر پیکج نصب ہیں۔ یہ فلیٹ سپورٹ آپریشنز جیسے اینٹی پائریسی گشت، ایس اے آر، ایچ اے ڈی آر، نگرانی اور ایسکورٹ مشنوں کے لیے معمول کے مطابق متعین ہے۔ یہ جہاز پر ایک ایڈوانسڈ لائٹ کامبیٹ ہیلی کاپٹر بھی لے جا سکتا ہے۔

 

*****

 

 

 

U.No:3410

ش ح۔رف۔س ا

 



(Release ID: 1911582) Visitor Counter : 110


Read this release in: English , Hindi