خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

خوراک کی ڈبہ بندی کے شعبہ میں ووکل فار لوکل

Posted On: 28 MAR 2023 1:06PM by PIB Delhi

آتم نربھر بھارت ابھیان – خوراک کی ڈبہ بندی کے شعبے میں ووکل فار لوکل  پہل کے ایک حصے کے طور پر، خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت (ایم او ایف پی آئی) ملک میں مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز کے قیام / اپ گریڈیشن کے لیے مالی، تکنیکی اور کاروباری مدد فراہم کرنے کی خاطر مرکزی طور پر اسپانسر شدہ ’’پی ایم فارملائزیشن آف مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز (پی ایم ایف ایم ای) اسکیم‘‘نافذ کر رہی ہے۔ یہ اسکیم 10000 کروڑ روپے کی لاگت سے 21-2020 سے 25-2024 تک پانچ سال کی مدت کے لیے چل رہی ہے۔ اب تک، پی ایم ایف ایم ای اسکیم کے کریڈٹ سے منسلک سبسڈی جزو کے تحت ملک میں 27,003 قرضوں کی منظوری دی گئی ہے، جن میں سے 5864 قرض ریاست مہاراشٹر میں منظور کیے گئے ہیں۔ ریاست کے لحاظ سے تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی ہیں۔

پی ایم ایف ایم ای اسکیم مائیکرو انٹرپرائزز کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بنائی گئی ہے۔ اس اسکیم کا مقصد خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعت کے غیر منظم حصے میں نئے اور موجودہ انفرادی مائیکرو انٹرپرائزز کی مسابقت کو بڑھانا اور اس شعبے کو باضابطہ بنانے کو فروغ دینا ہے۔ پی ایم ایف ایم ای اسکیم کے تحت مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز کو دستیاب امداد کی تفصیلات:

  1. انفرادی / گروپ کیٹیگری مائیکرو انٹرپرائزز کو سپورٹ: کریڈٹ سے منسلک کیپٹل سبسڈی @ 35 فیصد اہل پروجیکٹ لاگت، زیادہ سے زیادہ حد 10 لاکھ روپے فی یونٹ؛
  2. سیڈ کیپٹل کے لیے ایس ایچ جی کو سپورٹ: خوراک کی ڈبہ بندی میں مصروف ایس ایچ جی کے فی رکن کو 40000 روپے تک سیڈ کیپٹل برائے ورکنگ کیپٹل اور فی ایس ایچ جی کے حساب سے زیادہ سے زیادہ 4 لاکھ روپے کے چھوٹے آلات کی خرید۔
  3. کامن انفراسٹرکچر کے لیے سپورٹ: مشترکہ انفراسٹرکچر کے قیام کے لیے ایف پی او، ایس ایچ جی، کوآپریٹیو اور کسی بھی سرکاری ایجنسی کی مدد کے لیے زیادہ سے زیادہ 3 کروڑ روپے سے مشروط کریڈٹ سے منسلک کیپٹل سبسڈی @35% ۔ مشترکہ بنیادی ڈھانچہ دیگر یونٹوں اور عوام کے لیے بھی دستیاب ہو گا تاکہ وہ صلاحیت کے کافی حصے کے لیے خدمات حاصل کر سکیں۔
  4. برانڈنگ اور مارکیٹنگ سپورٹ: ایف پی او/ایس ایچ جی/کوآپریٹیو کے گروپوں یا مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز کے ایس پی وی کو برانڈنگ اور مارکیٹنگ کے لیے 50 فیصد تک گرانٹ۔
  5. صلاحیت سازی: اس اسکیم میں انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ اسکلنگ (ای ڈی پی +) کی تربیت کا تصور کیا گیا ہے: خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعت  اور مصنوعات کی مخصوص مہارت کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے پروگرام میں ترمیم کی گئی ہے۔

 

مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز کی تکنیکی اپ گریڈیشن اور فارملائزیشن میں صلاحیت کی تعمیر اور تربیت اسکیم کا ایک اہم جز ہے۔ صلاحیتوں کی تعمیر کے لیے توجہ مرکوز کرنے والے علاقوں میں کاروباری ترقی، فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا (ایف ایس ایس اے آئی) کے معیارات اور عمومی حفظان صحت اور دیگر قانونی تعمیل ہیں۔ ایف ایس ایس اے آئی اور دیگر قانونی تقاضوں کی تعمیل کے لیے مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز کو ہینڈ ہولڈنگ سپورٹ فراہم کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ ریسورس پرسنز (ڈی آر پی) کا تقرر کیا گیا ہے۔

 

ضمیمہ

’’خوراک کی ڈبہ بندی کے شعبے میں ووکل فار لوکل‘‘ کے حوالے سے ضمیمہ

 

پی ایم ایف ایم ای  اسکیم کے جزو کے کریڈٹ سے منسلک سبسڈی کے تحت منظور شدہ قرضوں کی ریاست وار تعداد

 

نمبر شمار

ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقہ

منظور کیے گئے قرضوں کی تعداد

1

انڈمان اور نکوبار جزائر

11

2

آندھرا پردیش

1937

3

اروناچل پردیش

22

4

آسام

583

5

بہار

2345

6

چنڈی گڑھ

5

7

چھتیس گڑھ

210

8

دادر اور نگر حویلی اور دمن اور دیو

2

9

دہلی

94

10

گوا

41

11

گجرات

100

12

ہریانہ

384

13

ہماچل پردیش

753

14

جموں و کشمیر

212

15

جھارکھنڈ

146

16

کرناٹک

1922

17

کیرالہ

611

18

لداخ

22

19

مدھیہ پردیش

1468

20

مہاراشٹر

5864

21

منی پور

245

22

میگھالیہ

30

23

میزورم

5

24

ناگالینڈ

24

25

اوڈیشہ

733

26

پڈوچیری

47

27

پنجاب

935

28

راجستھان

273

29

سکم

31

30

تمل ناڈو

3552

31

تلنگانہ

1956

32

تریپورہ

46

33

اتر پردیش

2182

34

اتراکھنڈ

212

میزان

27003

 

 

 

 

 

یہ معلومات خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 3407



(Release ID: 1911443) Visitor Counter : 122


Read this release in: English , Manipuri , Tamil