مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ٹی آر اے آئی نے 20 مقامات پر ٹیلی کام نیٹورک کے معیار کا جائزہ لینے کے بعد ڈرائیو ٹیسٹ رپورٹ جاری کی ہے

Posted On: 27 MAR 2023 8:44PM by PIB Delhi

ٹی آر اے آئی نے ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والوں کی مدد سے سہ ماہی دسمبر 2022 کے اختتام میں  20 مقامات اور ملحقہ علاقوں جیسے مدورئی ، ایلورو،کریم نگر،منگلور، امراوتی ، بھیلواڑا، ریواڑی ،بھٹنڈا ، اجین ، وارانسی،مہیشور ،ٹینگنوپال،ٹیلی مورہ، دارجلنگ اور کلی پونگ  قومی شاہراہ(110اور717اے) ، آسام اور اروناچل پردیش اور قومی شاہراہ(27،127،715،15اور13) ،روہتک ،ریواڑی شاہراہ(ایچ ڈبلیو)،اجمیر –بھیلواڑہ ایس ڈبلیو ،اجین سے سیندھوا ایچ ڈبلیو ،ورانسی سے لکھنو ایچ ڈبلیو اور بھوپال سے ساگر ایچ ڈبلیو تک ڈرائیو ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔

ڈرائیوٹیسٹ کا انعقاد وائس اور ڈاٹا خدمات کے لئے سیلولر موبائل ٹیلی فون خدمات فراہم کرنے والوں کی جانب سے فراہم کیا جارہا  نیٹورک  کےمعیار کا جائزہ لینے کے لئے کیا گیا تھا۔ڈرائیو ٹیسٹ کی تفصیلات حسب ذیل دی گئی ہے:

 

نمبر شمار          لوکیشن لائسنس یافتہ سروس ایریا (ایل ایس اے)

1. مدورائی، تمل ناڈو

2. ایلورو، آندھرا پردیش

3. کریم نگر، آندھرا پردیش

4. منگلور، کرناٹک

5. امراوتی، مہاراشٹر

6. بھیلواڑہ، راجستھان

7. ریواڑی، ہریانہ

8. بھٹنڈا، پنجاب

9. اجین، مدھیہ پردیش

10. وارانسی، یو پی (مشرق)

11. مہیشور، مدھیہ پردیش

12. ٹینگنوپل، شمال مشرقی

13. تیلیمورا، شمال مشرقی

14. دارجلنگ اور کلی پونگ اور قومی شاہراہ (110 اور 717اے)، مغربی بنگال

15. آسام اور اروناچل پردیش اور قومی شاہراہ- (27، 127، 715، 15 اور 13)، شمال مشرق

16. روہتک-ریواڑی  ایچ ڈبلیو، ہریانہ

17. اجمیر-بھیلواڑہ ایچ ڈبلیو ، راجستھان

18. اجین سے سیندھوا ایچ ڈبلیو، مدھیہ پردیش

19. وارانسی سے لکھنؤ ایچ ڈبلیو،یوپی (مشرق)

20. بھوپال سے ساگر ایچ ڈبلیو، مدھیہ پردیش

خطہ میں کام کررہے تمام ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والوں کے نیٹ ورک کے لئے کلیدی کارکردگی کا اشاریہ(کے پی آئیز) کا جائزہ لیا گیا ۔ کے پی آئیز وائس خدمات کے لئے کوریج ،کال سیٹ اپ سکسیس ریٹ (سی سی ایس ایس آر) ،ڈروپ کال ریٹ(کال کٹنے کے معاملات) ، بلاک کال ریٹ ،ہینڈاوور سکسیس ریٹ ، آر ایکس کوالٹی ہیں۔ڈاٹا خدمات فراہم کرنے والوں کے لئے کے پی آئیز ڈاؤن لوڈ کیا جاتا ہے اور تھروپوٹس ، ویب براؤزنگ ڈیلے، ویڈیو اسٹرمینگ ڈیلے اور لیٹنسی اپ لوڈ کیا جاتا ہے۔

اس سے متعلق مکمل رپورٹ ٹی آر اے آئی کی ویب سائٹ www.analytics.trai.gov.in  پر دستیاب ہے۔کسی معاملے پر وضاحت حاصل کرنے کے لئے ٹی آر اے آئی کے ایڈوائزر (کیو او ایس-آئی) ،جناب تیج پال سنگھ سے ای میل : adv-qos1@trai.gov.in یا ٹیلی فون نمبر   +91-11-2323-3602  پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

**********

ش ح ۔ ع ح ۔ م ش

U. No.3385



(Release ID: 1911338) Visitor Counter : 125


Read this release in: Bengali , English , Hindi