کامرس اور صنعت کی وزارتہ
محترمہ انوپریہ پٹیل نے نئی دہلی میں 23ویں انڈیا سوفٹ کا افتتاح کیا
ڈیجیٹل حصولیابیاں 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بننے کے ہندوستان کے عزم کواور مضبوط بناتی ہیں: محترمہ پٹیل
ہندوستان کی برآمدات سال 23-2022 تک 750 بلین ڈالر کی بلندی تک پہنچ جائیں گی: محترمہ پٹیل
Posted On:
27 MAR 2023 5:13PM by PIB Delhi
تجارت اور صنعت کی مرکزی وزیرمملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج نئی دہلی کے پرگتی میدان میں انڈیا سافٹ کے 23ویں ایڈیشن کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2047 تک ہندوستان 32 ٹریلین ڈالر کی جی ڈی پی کے ساتھ ایک ترقی یافتہ ملک بن جائے گا جو ہندوستان اور عالمی برادری کے لئے بھی یکساں طور پر ایک فیصلہ کن لمحہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کا یہ نتیجہ آئی سی ٹی سیکٹر میں ہندوستان کھ ذریعہ کی جارہی کوششوں سے بہت زیادہ متاثر ہوگا۔
محترمہ پٹیل نے کہا کہ ابھی سے لے کر 2047 تک ، جسے ہم پیار سے امرت کال کہتے ہیں، کی مدت کے دوران ہندوستان ہر شعبے میں بڑی کامیابیاں حاصل کرنے جارہا ہے – یہ ہمارا مشترکہ وژن ہے، اجتماعی ہدف ہے اور ہماری قابل فخر تاریخ میں ایک تبدیلی والا موڑ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان تیار کی گئی ٹیکنالوجیز اور آلات کو ان ملکوں کے ساتھ مشترک کرنے کا خواہاں ہوگا جو انہیں حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
محترمہ پٹیل نے زور دے کرکہا کہ سبھی ملکوں کی ہندوستان کی ترقی کی داستان میں حصہ داری ہوگی کیونکہ تیار کی گئی ٹیکنالوجیز اور سالیوشنز کی افاقی اہمیت ہوگی ۔ اس سلسلے میں، انہوں نے اس بات کی تعریف کی کہ انڈیا سافٹ کے اگلے تین دنوں کے دوران 70 سے زیادہ نئے پروڈکٹ لانچ کیے جا رہے ہیں، جنہیں ہندوستان کی تحقیق و ترقی کے انتہائی باصلاحیت لوگوں کی ٹیم کی کوشش کے توسط سے تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’یہ اس طرح کی حصولیابیوں کو ظاہر کرتا ہے جو ہندوستان نے ڈیجیٹل شعبے میں حاصل کی ہیں اور یہ 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بننے کے ہندوستان کے عزم کو اور بھی مضبوط بناتی ہیں۔‘‘
محترمہ پٹیل نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان کی برآمدات، اشیا اور خدمات کی برآمدات دونوں ہی ، مالی سال 22-2021 کے 650 بلین ڈالر کے مقابلے مالی سال 23-2022 تک 750 بلین ڈالر کی بلندی پر پہنچ جائے گی ۔ خدمات کی برآمد ، خاص طور پر آئی ٹی اور آئی ٹی ای ایس کا حصہ ہندوستان کی برآمدات کے نشانہ تک پہنچنے میں قابل ذکر ہوگا۔ محترمہ پٹیل نے یہ بھی کہا کہ 2027 تک ہندوستان 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن جائے گا، جو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اپنی آزادی کے 100ویں سال میں ہم ایک ترقی یافتہ ملک بن جائیں گے۔
آج سے شروع ہوئے اس تین روزہ پروگرام میں 80 ممالک کے 650 سے زیادہ مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔ 1500 سے زیادہ ہندوستانی نمائش کنندگان اس پروگرام اور اس سے منسلک دیگر پروگراموں میں اپنے پروڈکٹ اور سالیوشنز کی نمائش کررہے ہیں ۔ کیوبا کے مواصلات کی نائب وزیر محترمہ گریسیل یولیلیا ریز لیون، چلی کے اروکانیا کے ریجنل گورنر جناب ریواس ا سٹیپکے لوسیانو الیجنڈرو نے بھی اپنے مندوبین کے ساتھ افتتاحی تقریب میں حصہ لیا۔
اس سےقبل ، مندوبین کا استقبال کرتے ہوئے، ای ایس سی کے چیئرمین جناب سندیپ نرولا نےکہا کہ 2030 تک ہندوستان کا آئی سی ٹی سیکٹر ایک ٹریلین ڈالر تک پہنچ جائے گا ، جو ملک کے ذریعہ تحقیق و ترقی ، اختراع اور ڈسرپشن کی وجہ سے ممکن ہوپائے گا۔ انہوں نے ذکر کیا کہ ہندوستان برآمدات کی سمت ٹھوس قدم اٹھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا،’’جب ہم نے 80 کی دہائی کے آخر میں آئی ٹی اور آئی ٹی ای ایس کی برآمدات شروع کی تھی تو یہ صرف 50 ملین ڈالر تھا، جو اب بڑھ کر 200 بلین ڈالر کی اونچائی پر پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان نے مختلف اسکیموں کو نافذ کرنے کرکے عوامی خدمات کو ڈیجیٹائز کیا ہے جو لوگوں کو سرکاری ڈیلیوری نظام سے خدمات تک آسان رسائی کے قابل بناتی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا، ’’ بہت سے ممالک ہندوستان کی کامیاب اسکیموں کے نقشِ قدم پر چل سکتے ہیں اور ہم ان کے ڈیجیٹل پروگراموں کو آگے بڑھانے میں اپنی مہارت کو مشترک کرنے کے خواہاں ہیں۔‘‘ جناب نرولا نے کہا کہ انڈیا سوفٹ اور دیگر بین الاقوامی نمائشیں، جن میں ای ایس سی باقاعدہ طور پر حصہ لیتی ہے، ہندوستانی آئی سی ٹی سیکٹر کے لیے بہت سارے کاروباری مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوشش جاری رہے گی۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 3367)
(Release ID: 1911313)
Visitor Counter : 121