شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے امرتسر اور گیٹوک ہوائی اڈے کے درمیان براہ راست پرواز کا افتتاح کیا


اس  پرواز کا آغاز آج سے شروع ہو جائے گا اور یہ پرواز ہفتے میں تین دن چلے گی

 امرتسر اور انگلینڈ کے درمیان  یہ تیسری پرواز ہے، اور اس پرواز کو  ایئر انڈیا کے ذریعے چلایا جائے گا

Posted On: 27 MAR 2023 5:10PM by PIB Delhi

شہری ہوا بازی اور اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے آج امرتسر اور گیٹوک کے درمیان  راست پرواز کا افتتاح کیا ہے۔ امرتسر اور گیٹ وِک کے درمیان  نان اسٹاپ پرواز ایئر انڈیا کے ذریعہ آج سے مندرجہ ذیل  اوقات  کے مطابق چلائی جائے گی:

 

Flt No.

From

To

Freq.

Dep. Time (LT)

Arr. Time (LT)

AI169

ATQ

LGW

Thrice a week

1320

1755

AI170

LGW

ATQ

Thrice a week

2010

0840+1

شہری ہوا بازی اور اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے اپنے افتتاحی تقریر میں کہا کہ یہ نئی بین الاقوامی  پرواز اس شعبے کی ترقی کے لیے تحریک کا کام کرے گی ،یہ ایک جذباتی موضوع بھی ہے کیونکہ برطانیہ میں پنجاب کے لاکھوں لوگ رہتے ہیں اور یہ نئی پرواز دو  الگ الگ ملکوں میں رہنے والے خاندانوں کو جوڑنے کا کام کرے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001VMWA.jpg

جناب سندھیا نے امرتسر ہوائی اڈے کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی پراظہار خیال کرتے ہوئےکہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت نے امرتسر ہوائی اڈے کی ترقی کی یقین  دہانی کرائی ہے۔ حکومت نے 50 کروڑ روپے کی لاگت سے 13 پارکنگ ایپرنس فروغ دیئے  ہیں، جناب سندھیا نے کہا کہ  100 کروڑ روپے کی لاگت سے ہوائی جہاز کی آسان آمدورفت کے لئے ایک متوازی ٹیکسی ٹریک کو  بھی فروغ دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 250 کروڑ روپئے کی لاگت سے  ایک نئے  مربوط ٹرمینل کو بھی  فروغ دیا گیا ہے۔

شہری ہوابازی کے وزیر جناب سندھیا  نے  کنکٹی ویٹی کے بارے میں کہا کہ یہ امرتسر اور انگلینڈ کے درمیان تیسری پرواز ہے اور  اسے ملاکر چھ بین الاقوامی پروازیں امرتسر سے  انگلینڈ کے لئے چل رہی ہیں۔ جناب سندھیا نے کہا کہ سال  2014 تک امرتسر  فضائی روٹ سےصرف 6 شہروں سے جڑا  تھا، لیکن پچھلے نوبرسوں میں وزیراعظم جناب نریندر مودی  کی قیادت میں یہ بڑھ کر 21 شہروں تک پہنچ گیا ہے، اور اس میں  250 فیصد کا اچھال آیا  ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے ہفتہ وار  آمدورفت 217 فی ہفتہ تھی جو اب 87 فیصد کے اضافے کے ساتھ بڑھ کر 416 فی ہفتہ ہو گئی ہے۔ جناب سندھیا نے کہا کہ  علاقائی رابطہ کی خدمات اُڑے دیش کا عام ناگرک  - اڑان اسکیم کے تحت پنجاب میں 145.35  کروڑ روپئے کے بجٹ کے ساتھ   20 فضائی روٹ شروع ہوچکے ہیں اور ماضی قریب میں  4  اور فضائی روٹس شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کینیڈا کے ساتھ اوپن اسکائی آفر پر دستخط کیے ہیں جس میں ایئر لائن آپریٹرز ہندوستانی شہروں اور ان کے کینیڈا کے شہروں کے درمیان  غیرمحدود پروازیں چلا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اس معاہدے سے ریاست پنجاب اور وہاں کے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔

اس تقریب میں تجارت اور صنعت کے وزیر مملکت جناب سوم پرکاش، جناب  ایس کے مشرا، جوائنٹ سکریٹری، شہری ہوا بازی  کے وزیر جناب مالویندر سنگھ جگی، سکریٹری شہری ہوا بازی، حکومت پنجاب اورایئر انڈیا کے چیف ایگزیکٹو افسر جناب کیمبل ولسن موجود تھے۔

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 3366)


(Release ID: 1911288) Visitor Counter : 124


Read this release in: English , Hindi , Tamil