محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب بھوپیندر یادو نے فرید آباد کے ای ایس آئی سی میڈیکل کالج اور اسپتال میں 500 بستروں کا اضافہ کرنے کا اعلان کیا


جناب بھوپیندر یادو نے بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر (ہڈیوں کے مغز کی پیوند کاری سے متعلق مرکز) اور جدید ترین اسکل لیب کے مقام پر نئی خدمات کا بھی آغاز کیا

Posted On: 26 MAR 2023 7:38PM by PIB Delhi

محنت ، روزگار اور ماحولیات ، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے فرید آباد میں ایمپلائز اسٹیٹ انشورینس کارپوریشن(ای ایس آئی سی) میڈیکل کالج اینڈ اسپتال کے ساتھ منسلک ایک 650 بستروں والے اسپتال میں مزید 500 بستروں کا اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جناب یادو نے آج سوامی وویکا نند کے ایک مجسمہ کی نقاب کشائی بھی کی اور بون میرو ٹرانسپلانٹ مرکز(ہڈیوں کے مغز کی پیوند کاری سے متعلق مرکز)اور جدید ترین اسکل لیب،اور ای ایس آئی سی میڈیکل کالج اور اسپتال – فریدآباد کے طلبا کے لئے ایک جمنازیئم کا افتتاح کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001GUH5.jpg

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب یادو نے کہا کہ ای ایس آئی سی  میں جدید ترین ٹیکنالوجیز کا استعمال یعنی نگرانی سے متعلق ڈیش بورڈ کی تعمیر کا اسپتال کی نگرانی سے متعلق ڈیش بورڈ کی تعمیر وغیرہ کی بدولت اسپتال اور مرکز کی خدمات کی فراہمی سے متعلق طریق کار کو بہتر بنایا جاسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ، ای ایس آئی سی سمیت حکومت کا پورا نظام ، اپنے انتظامی امور اور خدمات کی فراہمی سے متعلق طریق کار میں شفافیت کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

بجلی اور بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب کرشن پال نے اپنے خطاب میں  فرید آباد کےای ایس آئی سی میڈیکل کالج اور اسپتال کے ذریعہ کئے جانے والے کاموں کی ستائش کی۔انہوں نے اچھی حکمرانی اور ملک کی تیز تر ترقی کی قدر کرنے پر زور دیا جو ملک وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی فاضل قیادت کے تحت کررہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002FJ05.jpg

جدید ترین اسکل لیب

طبی مطالعات اختیار کرنے والے اور مصروف عمل طلبا کو تکنیکی اور برتاؤ جاتی تعلیم فراہم کرنے کی غرض سے 5 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک جدید ترین اسکل لیب قائم کی گئی ہے۔ اسکل لیبس اور مخصوص اہمیت کے حامل پریکٹیکل تربیتی سہولتیں ، طبی تعلیم کا ایک اہم حصہ ہیں ۔نئی لیب کے ذریعہ ، انجکشن ، دل کو ہوا فراہم کرنے ، جسم کے مختلف اعضا کی سرگرمیوں اور علاج و معالجہ سے متعلق طریق کار سمیت اہمیت کے حامل صلاحیتوں کی فعال تعلیم فراہم کرنے کی خاطر تربیت فراہم کی جائے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003JENK.jpg

بون میرو ٹرانسپلانٹیشن (بی ایم ٹی) سہولت پر جدید ترین خدمات

بون میرو ٹرانسپلانٹیشن (بی ایم ٹی) مرکز پر جدید خدمات میں ای ایس آئی سی میڈیکل کالج اور اسپتال – فرید آباد میں بستروں کی تعداد میں اضافہ کیا جانا شامل ہے۔ ہر پیوند کاری یعنی ٹرانسپلانٹ کی لاگت ، جو بڑے سرکاری اسپتالوں میں تقریباً 18 لاکھ روپے کے بقدر ہوتی ہے ، اس سہولت پر ای ایس آئی سی  کے مستفیدین کو بالکل مفت فراہم کی جائے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004LSJV.jpg

اس تقریب میں بڈھکل کی رکن اسمبلی محترمہ سیما تریکھا ، ای ایس آئی سی کے ڈی جی ڈاکٹر راجیندر کمار ، ای ایس آئی سی کے ڈی جی ڈاکٹر راجیندر کمار، ای ایس آئی سی میڈیکل کالج فرید آباد کے ڈین ڈاکٹر اسیم داس اور جناب گوپال شرما بھی موجود تھے۔

***********

ش ح ۔ ع م ۔ م ش

U. No.3324


(Release ID: 1911052) Visitor Counter : 155


Read this release in: English , Hindi , Punjabi