وزارت دفاع

اگنیوروں کی پہلے دستے کی پاسنگ آؤٹ پریڈ 28 مارچ 2023 کو آئی این ایس چلکا میں

Posted On: 25 MAR 2023 5:37PM by PIB Delhi

اگنیوروں کے پہلے دستے کی پاسنگ آؤٹ پریڈ(پی او پی) 28 مارچ 2023 کو آئی این ایس چلکا میں منعقد ہوگی۔ یہ پریڈ چلکا میں 273 خاتون اگنی ویروں  سمیت تقریباً 2600 اگنی ویروں  کے کامیابی کے ساتھ اپنی جاری تربیت مکمل کرنے کے بعد ہو گی۔ ایڈمرل آر. ہری کمار پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے اور پریڈ کا مشاہدہ کریں گے۔فلیگ آفیسر کمانڈنگ انچیف، سدرن نیول ڈویژن کے وائس ایڈمرل ایم اے ہمپی ہولی،سمیت کئی دیگر اعلیٰ نیول افسران اور سرکردہ شخصیات بھی اس موقع پر موجود ہوں گی۔ کامیاب تربیت یافتہ افراد کو ان کی مزید سمندری تربیت کے لیے فرنٹ لائن جنگی جہازوں پر تعینات کیا جائے گا۔

14 جون 2022 کو وزیر دفاع اور تینوں فوجوں کے سربراہان نے اگنی پتھ اسکیم کا آغاز کیا تھا۔ میرٹ پر مبنی اگنی پتھ بھرتی اسکیم کے اقدام کے مطابق، ہندوستانی بحریہ اپنےسلیکشن، تربیت اور تعیناتی کے نظام کے ذریعے فوجیوں کا انتخاب کرتی ہے۔ اس کے نتیجے میں، 273 خاتون اگنی  ویروں سمیت تقریباً 2600 اگنی  ویروں  کو ہندوستانی بحریہ میں شامل کیا گیا۔ انہوں نے نومبر میں آئی این ایس چلکا میں اپنی تربیت شروع کی۔

28 مارچ  2023کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی جھلکیاں:

پاسنگ آؤٹ پریڈ تربیت حاصل کرنے والوں کے لیے ایک ناقابل فراموش موقع اور ان کے اہل خانہ کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ   جب اگنی ویر کامیابی سے اپنی ابتدائی تربیت مکمل کرنے کے بعد ملک کے کسی بھی تربیتی ادارے سے پاس آؤٹ  ہوئے ہیں – یہ مسلح افواج اور ملک کے لیے ایک نئے آغاز کی سمت ایک اہم قدم ہے۔

اس پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران مہمانان خصوصی کی طرف سے مستحق اگنی ویروں کو ایوارڈز پیش کیے جائیں گے۔

اگنیور اسکیم کے لیے ملک کے پہلے سی ڈی ایس چیف آف ڈیفنس فورس آنجہانی جنرل بپن راوت کے تعاون کو تسلیم کرتے ہوئے،

ہندوستانی بحریہ نے اس سال سے میرٹ کی مجموعی فہرست میں اول آنے والی خاتون اگنی ویر ٹرینی   کے لئے  جنرل بپن راوت رولنگ ٹرافی شروع کی ہے۔یہ ٹرافی آنجہانی جنرل راوت کی بیٹیوں کے ذریعہ مستحق خاتون اگنیور کو پیش  کی جائے گی۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ کی لائیو اسٹریمنگ 28 مارچ 2023 کو 17:30 بجے سے ہندوستانی بحریہ کے یوٹیوب چینل اور انسٹاگرام پیج کے ساتھ ساتھ دوردرشن نیٹ ورک پر شروع ہوگی۔

 

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 3292)



(Release ID: 1910832) Visitor Counter : 84


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil