ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
پراجیکٹ چیتا ماحولیاتی تحفظ اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے وزیر اعظم کے عہد کے مطابق ہے: بھوپیندر یادو
प्रविष्टि तिथि:
25 MAR 2023 12:50PM by PIB Delhi
ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے کہا کہ پروجیکٹ چیتا وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ماحولیاتی تحفظ اور جنگلی حیات کے تحفظ کے عزم کے مطابق ہے۔ جناب مسٹر یادو نے کل چیتا پروجیکٹ سے متعلق پارلیمانی مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں یہ بات کہی۔

جناب یادو نے چیتا کو ہندوستان واپس لانے اور اس کی کھوئی ہوئی شان کو بحال کرنے کے لیے حکومت ہند کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ماحولیاتی ترقی اور ماحولیاتی سیاحت کی سرگرمیوں کے ذریعہ مقامی برادریوں کے لیے ذریعہ معاش کے بہتر مواقع کا باعث بنے گا۔
پارلیمانی مشاورتی کمیٹی نے پروجیکٹ چیتا کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی اور افریقی ممالک سے چیتاوں کی ہندوستان میں کامیاب نقل مکانی کے لیے حکومت کی کوششوں کی ستائش کی۔
مزید برآں،اراکین پارلیمنٹ نے اپنے اپنے حلقوں میں جنگلات اور جنگلی حیات سے متعلق مسائل نیز معاشرے اور جنگلی حیات کے تحفظ سے متعلق وسیع تر مفادات کے امور پر روشنی ڈالی۔
جناب یادو نے مشاورتی کمیٹی کے تمام اراکین کا ان کی تجاویز کے لیے شکریہ ادا کیا اور کمیٹی کو یقین دلایا کہ تمام مسائل کو مناسب انداز میں حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تمام شراکت داروں کی فعال شراکت کے ساتھ جنگلی حیات اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
3287
(रिलीज़ आईडी: 1910739)
आगंतुक पटल : 133