خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
پی ایم ایف ایم ای اسکیم کے تحت 713 اضلاع کے لیے ایک ضلع ایک پروڈکٹ (او ڈی او پی) کو منظوری دی گئی
Posted On:
24 MAR 2023 4:36PM by PIB Delhi
36 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تمام 766 اضلاع میں سے، ایک ضلع ایک پروڈکٹ (او ڈی او پی) کو 35 ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 713 اضلاع کے لیے مرکزی حمایت یافتہ’’ پردھان منتری فارملائزیشن آف مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز (پی ایم ایف ایم ای) اسکیم‘‘کے تحت منظوری دی گئی ہے۔ یہ اسکیم ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کی وزارت (ایم او ایف پی آئی) کے ذریعہ نافذ کی گئی ہے۔ مغربی بنگال نے جنوری 2023 میں اس اسکیم میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ او ڈی او پی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سفارشات پر وزارت کے ذریعہ منظور کیے جاتے ہیں۔ مغربی بنگال کے اضلاع کے ساتھ ساتھ 7 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نئے تشکیل شدہ اضلاع کے لئے او ڈی او پی کی متعلقہ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے سفارش نہیں کی ہے۔
ایم او ایف پی آئی نے جی آئی ایس - او ڈی او پی ڈیجیٹل نقشہ تیار کیا ہے۔ 35 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 710 اضلاع کے او ڈی او پی کو ظاہر کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ، 216 مربوط قبائلی ترقی کے علاقوں، 112 امنگوں والے اضلاع اور 40 فیصد سے زیادہ ایس سی آبادی کے ساتھ احاطہ کئے جانے والے اضلاع کو میپ میں ظاہر کیا گیا ہے ۔ او ڈی او پی- جی آئی ایس https://odop.mofpi.gov.in/odop/ پر دستیاب ہے۔
ایم او ایف آئی نے پی ایم ایف ایم ای اسکیم کے تحت 205.95 کروڑ کی لاگت کے ساتھ ملک بھر میں 76 انکیوبیشن سینٹرز کو منظوری دی ہے تاکہ موجودہ/ممکنہ کاروباریوں کو صلاحیت سازی کے لئے ، نئے/اختراعی پروڈکٹ کی ترقی وغیرہ کے لیے پورے ویلیو چین میں مدد فراہم کی جا سکے۔
پی ایم ایف ایم ای اسکیم کے تحت محصول پیدا کرنےکا تصور نہیں کیا گیا ہے۔
پی ایم ایف ایم ای سکیم ملک میں مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز کے قیام / اپ گریڈیشن کے لیے مالی، تکنیکی اور کاروباری مدد فراہم کرتی ہے جو کہ نوجوانوں کے لیے مواقع سمیت مقامی سطح پر روزگار کے امکانات پیدا کرتی ہے۔
یہ معلومات ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں ۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 3261)
(Release ID: 1910611)
Visitor Counter : 126